Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»یونان کشتی حادثہ، حکومت پاکستان کا بیرون ملک فرار انسانی اسمگلر کی گرفتاری کیلئے مختلف ممالک سے رابطہ
    پاکستان

    یونان کشتی حادثہ، حکومت پاکستان کا بیرون ملک فرار انسانی اسمگلر کی گرفتاری کیلئے مختلف ممالک سے رابطہ

    صغیر رامےBy صغیر رامے3جولائی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد، پاکستان (صغیر رامے ) ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوے بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام ان انسانی سمگلروں کے اس نیٹ ورک تک پہنچ چکی ہے جو مختلف ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے سب ایجنٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے میں ملوث ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ نیٹ ورک اٹلی، لیبیا، یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے اور ان بڑے ایجنٹوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جو یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے

    فائل فوٹو

    ذرائع نے بتایا ہے، یونان کشتی حادثہ کے گرفتار ہونے والے مرکزی ایجنٹ ساجد محمود جس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے کے نیٹ ورک میں سرگودھا کا ایجنٹ سہیل انجم بھی شامل تھا جو اٹلی میں لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کام کرتا تھا اور ملک کے مختلف علاقوں سے کئی لوگوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ان سے کروڑوں روپے لے چکا ہے، اسی طرح ایجنٹ نصراللہ اور ذوالقرنین نے بھی گرفتاری کے بعد اہم انکشاف کیے ہیں،ذرائع کے مطابق ایجنٹ ساجد محمود کا نیٹ ورک یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ایجنٹ مافیا کے بیرون ملک نیٹ ورک سے متعلق اہم پیش رفت کر رہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    اٹلی کشتی حادثہ

    انسانی اسمگلرز کے ذریعے یورپ کے مختلف ممالک تک غیر قانونی طور پر انسانی اسمگلنگ کا یہ گورکھ دھندہ عرصہ دراز  سے جاری ہے۔ ایران اور لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ کا یہ کاروبار منشیات کے گلوبل گورکھ دھندے کے بعد دوسرا بڑا غیرقانونی کاروبار بن چکا ہے۔

    اٹلی کشتی حادثہ 

     اعدادوشمار کے مطابق غیرقانونی طور پر یونان اور اٹلی پہنچنے ک  تک  سلسلے میں اب تک صرف 2022 میں پچیس ہزار افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انسانی اسمگلرز یورپ کا لالچ دے کر اب تک نہ صرف کروڑوں ڈالرز کما چکے ہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے چشم و چراغ کو موت کے منہ میں بھی دھکیل چکے ہیں۔

    اٹلی کشتی حادثہ 

    انسانی اسمگلنگ کا یہ سلسلہ اب تک بغیر کسی روز ٹوک کے جاری و ساری ہے اور انسانی اسمگلرز کا یہ نیٹ ورک پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھ چکا ہے۔ پاکستان میں ایف آئی اے حکام اب تک کوئی مربوط منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی ٹریفک کو نہیں روکا جا سکا۔ 

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان کا سویڈن میں قرآن کریم جلانے پر شدید ردِ عمل، مسلمانوں کے مقدسات کی تحقیر ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے

    ہم مغربی گھمنڈوں کواس تحقیرپر سبق سکھانا بھی جانتے ہیں

    Next Article

    سویڈن میں قرآنِ کریم نذر آتش کرنے پر ایردوان کا شدید ردِ عمل، سویڈن، اب نیٹو کی رکنیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دے

    قرآن ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہمارا تن من دھن سب قربان

    صغیر رامے

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.