Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»سویڈن میں قرآنِ کریم نذر آتش کرنے پر ایردوان کا شدید ردِ عمل، سویڈن، اب نیٹو کی رکنیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دے قرآن ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہمارا تن من دھن سب قربان
    ترکیہ

    سویڈن میں قرآنِ کریم نذر آتش کرنے پر ایردوان کا شدید ردِ عمل، سویڈن، اب نیٹو کی رکنیت کے خواب دیکھنا چھوڑ دے

    قرآن ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر ہمارا تن من دھن سب قربان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5جولائی , 2023Updated:5جولائی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    صدر ایردوان کا سویڈن میں قرآنِ کریم نذر آتش کرنے پر شدید ردِ عمل
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    امریکہ  اور یورپ کے  31 ممالک پر مشتمل  نیٹو (شمالی اٹلانٹیک اتحاد) جو 4 اپریل  1949 میں  سویت یونین   کے خلاف قائم کیا گیا  تھا  ترکیہ نے  یونان کے ساتھ  18 فروری 1952 میں  اس اتحاد میں شرکت کی اور اس وقت سے  ترکیہ اس اتحاد میں واحد اسلامی  ملک کی حیثیت برقرار  رکھے ہوئے ہے ۔

    وارسا پیکٹ کے خلاف نیٹو

    امریکہ کے بعد عسکری قوت کے لحاظ سے مضبوط ترین ملک ترکیہ

    ترکیہ کو اس اتحاد میں    امریکہ کے بعد  عسکری  افرادی قوت کے لحاظ سے   سب دیگر تمام رکن ممالک  پر برتری حاصل ہے۔   اگرچہ  یورپ کے کئی ایک ممالک نے مختلف اوقات میں  ترکیہ کی نیٹو  رکنیت ختم کرنے کے بارے میں مہم بھی چلائی لیکن امریکہ کے قریبی اتحاد ملک ہونے کے ناتے ترکیہ کو کبھی  نیٹو سے باہر کرنے کی کوشش نہ کی گئی کیونکہ نیٹو کوریا  کی جنگ سے لے کر اب   تک   مختلف  جنگوں ، جھڑپوں اور  نیٹو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا چلا آرہا ہے۔   

    نیٹو سربراہی اجلاس

    روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور  سویڈن کا نیٹو  رکنیت کا معمہ  

    روس کے یوکرین پر حملے اور جنگ  کی وجہ سے  فن لینڈ اور  سویڈن دونوں نے بھی  یوکرین کی طرح کسی وقت بھی  روس کے پنجے میں آنے کے خطرے کے پیش نظر  نیٹو کی رکنیت کے لیے اکھٹے ہی رجوع  کررکھا ہے ۔ نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنے والے ملک کو   نیٹو کے تمام ہی رکن ممالک منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے  یعنی دوسرے معنیٰ میں تمام ہی رکن ممالک کو ایک لحاظ سے  ویٹو کی پاور حاصل ہوتی ہے۔

    ترکیہ کی شرائط

    اس لیے  ترکیہ نےاس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے   اپنی شرائط  جن میں  ان دونوں ممالک میں موجود ترکیہ کی دہشت گرد تنظیموں  کے حامیوں کے مالی  امداد جمع کرنے   اور مظاہرہ کرنے پر پابندیاں لگانے  اور ان ممالک میں  ترکیہ کی جانب سے مطلوب  دہشت گردوں کو ترکیہ کے حوالے کرنے جیسی شرائط شامل ہیں پر عمل درآمد کرنے ہی کی صورت ہی میں رکنیت کی منظوری دینے  کا اعلان کررکھا ہے۔  اگرچہ ابتدا میں ترکیہ کی ان شرائط کو سنجیدہ نہ لیا گیا لیکن  صدر ایردوان کے سخت موقف نے ان دونوں ممالک  کو اپنی ہٹ دھرمی  سے باز رہنے پر مجبور کیا اور فن لینڈ نے  طویل مذاکرات کے بعد اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے ترکیہ کی  تمام شرائط کو پورا کردیا   ہے اور سویڈن نے  بھی شرائط کو پورا کرنے کی یقین دہانیاں کروائی  ہیں لیکن  فن لینڈ کی طرح  اس پر سویڈن نے تا حال   عمل درآمد شروع  نہیں کیا ہے جس پر   دونوں ممالک کو  ایک ساتھ ہی  نیٹو کی رکنیت دینے  کی جو پلاننگ کی گئی تھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے، اس لیے ترکیہ کی جانب سے صرف فن لینڈ    ہی کو رکنیت کی منظوری دیے جانے پر   فن لینڈ نیٹو کا باقاعدہ رکن بن چکا ہے جبکہ سویڈن ،   امریکہ اور  یورپی  ممالک کے شدید دباو کے باوجود ترکیہ  کے سویڈن کے خلاف  ویٹو ا ستعمال  کیے جانے کی وجہ سے  اب تک سویڈن نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے سے قاصر ہے ۔ امریکی صدر بائیڈن نے اس سلسلے میں  صدر ایردوان سے کئی بار ٹیلی فون پر رابطہ بھی  قائم کیا  ہے لیکن   تا دم  تحریر اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکا ہے ۔ ترکیہ نے سویڈن کی جانب سے ترکیہ کی تمام شرائط پر  بلا حیل و حجت عمل درآمد  کرنے پر ہی  نیٹو کی رکنیت   کی منظوری دینے سے آگاہ کیا ہے۔  اسی  دوران ترکیہ اور   سویڈن کے اعلیٰ حکام کے درمیان     ان مسائل   کو حل کرنے کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا کہ   عید کے موقع پر سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش  کرنے کے واقعے نے  ترکیہ  میں پائے جانے والے سخت غم و غصے کی وجہ سے ترکیہ کو ایک بار پھر سویڈن کی رکنیت پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

    سویڈن میں پولیس کی نگرانی میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنا 

    سویڈن میں قرآنِ کریم کو نذرِ آتش کرنے کا افسوسناک واقعہ

    صدر ایردوان نے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے اس افسوسناک واقعے پرجسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ارکان کے ساتھ عیدملن کے  موقع پر خطاب کرتے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  مسلمانوں کے مقدسات  کی تحقیر کسی بھی  صورت  آزادی رائے کےزمرے میں نہیں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو مہذب دنیا کے چمپئین کہلوانے  والے ان  مغربی  گھمنڈوں کو  ہم کس طرح مقدسات  کا احترام کیا جاتا ہے کو سکھا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو نذر آتش کرنا اور مقدسات کی توہین کرناہماری ریڈ لائین ہے اور ہم کسی بھی صورت آزادی رائے کے نام اس قسم کی   اشتعال انگیزی  اور  دھمکیوں کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو  لوگ آزادی فکر کی آڑ میں اس جرم کی اجازت دیتے ہیں اور بے  ہودہ اور  لغو سوچ کی  بنیادرکھتے ہیں  وہ کبھی بھی اپنے  مقاصد  میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔  

    اگرچہ  عید سے قبل  ترکیہ اور  سویڈن  کے درمیان جاری مذاکرات  میں   نیٹو کی رکنیت کے بارے میں مثبت پیش رفت دیکھی جا رہی تھی لیکن سویڈن  میں قرآنِ کریم  کو نذرآتش  کرنے کے واقعے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

    نیٹو کی رکنیت کے بارے میں  11 تا 12 جولائی   لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس   میں سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے  اور خیال یہی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس  سربراہی  اجلاس کے موقع پر  سویڈن کو نیٹو کی رکنیت  کی منظوری حاصل کرلی جائے گی لیکن  سویڈن میں قرآنِ کریم کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے اور ترکیہ اور صدر ایردوان کے   موقف نے  سویڈن  کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اور اس اشتعال انگیزی نے ایک بار پھر تناؤ بڑھا دیا اور سکینڈے نیویا کےاس ملک کے فوجی اتحاد میں جلد شمولیت کے امکانات پر بادل چھائےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس لیے  امریکی صدر جو بائیڈن  نے اس مسئلے کو حل کرنے  کے لیے 4 جولائی کو   سویڈن کے وزیر اعظم  الف کرسٹرسن کو وائٹ ہاوس مدعوکیا ہے  تاکہ  نیٹو کی رکنیت کے بارے میں  بات چیت کی جاسکے۔ اس کے اگلے ہی روز 6 جولائی کو برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر  میں ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ اور انٹیلی جنس سربراہان کا اجلاس  بھی منعقد ہو رہا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق  اس وقت صدر ایردوان  کے ہاتھ بہت مضبوط ہیں  ایک تو وہ  دوبارہ صدر منتخب  ہو کر نیا مینڈٹ حاصل کرچکے ہیں اور امریکہ کے ساتھ  ایف سولہ خریدنے سے متعلق  اور ایف-35 طیاروں کی مشترکہ  تیاری کے بارے میں  جو رکاوٹیں  موجود ہیں صدر ایردوان اس موقع پر غنیمت سمجھتے ہوئے سویڈن کی رکنیت  کی  منظوری سے قبل  اس سلسلے میں کوئی  حتمی فیصلہ کروانے میں کامیاب رہیں گے علاوہ ازیں عالمِ اسلام کے معتبر  ر ہنما ہونے کی حیثیت سے وہ اس بار  مسلمانوں کے مقدسات  کی بے حرمتی  کو رکوانے  کے بارے میں یورپی رہنماوں سے  اس سلسلے میں مذاکرات کرنے کے بعد  ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قراردداد پیش  کرتے ہوئے اس مسئلے کو بھی حل کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس سلسلے  میں اسلامی تعاون  تنظیم  کے اجلاس ہی  کے فیصلے اور قرارداد کو اقوام متحدہ میں  پیش کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ حقان فیدان کا بیان

    ترکیہ کے نئے وزیر خارجہ حقان فیدان

    ترکیہ کے  نئے وزیر خارجہ   حقان فیدان نےایک  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   سویڈن  کا سیکورٹی نظام،  اشتعال انگیزی کو روکنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سےاس کی اسٹریٹیجی اور سیکورٹی پر شک و شبہ ہےجس نے ہمیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت  نیٹو  کے لیے بوجھ ہے یا  مفید  ؟  اس پر اب  ہمیں  کھلے عام بحث و  مباحثہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    صدر ایردوان کے اتحادی دولت باہچےلی کا سخت بیان 

    صدر ایردوان کے اتحادی دولت باہچے لی

    پروگرام کے آخر میں صدر ایردوان کے جمہور اتحاد میں شامل  نیشنسلٹ موومنٹ پارٹی کے چئیرمین  دولت باہچے لی نےقرآن کریم جلانے  کے واقعے  کے بارے میں کہا ہے کہ  قراِ کریم جلانے والے نامراد شخص نے قرآنِ کریم  نہیں جلایا بلکہ اُس نے  اپنے آپ  کا جلا لیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیونان کشتی حادثہ، حکومت پاکستان کا بیرون ملک فرار انسانی اسمگلر کی گرفتاری کیلئے مختلف ممالک سے رابطہ
    Next Article صدر ایردوان سویڈن کی رکنیت رکوانے میں بااختیار
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.