Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل، ترکیہ کی کھلی حمایت پر مشکور ہیں :سفیرِ پاکستان مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے
    پاکستان کمیونٹی

    اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل، ترکیہ کی کھلی حمایت پر مشکور ہیں :سفیرِ پاکستان

    مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21جولائی , 2023Updated:21جولائی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    انقرہ میں ایس ڈی ای میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    یومِ  استحصال ِ  کشمیر  کے موقع پرترکیہ کے دارالحکومت   انقرہ میں اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ” تنازع  جموں و کشمیر  حال کی تلاش میں “کے زیر عنوان  پینل کا اہتمام کیا گیا ۔

    > اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل

    یومِ استحصالِ کشمیر پوری دنیا میں 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منایا جاتا ہے۔   

    ترکیہ  میں  اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پینل میں  ترکیہ میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر یوسف جنید، ایس ڈی ای کے صدر ڈاکٹرگیورائے  آلپر ، ایس ڈی ای  کی  ڈومیسٹک پالیسی کے کوآرڈینیٹر پروفیسرتوفیق ایردیم، ایس ڈی ای کے صدر  سینان  طاووقچو  اور  گیوک برق دُرماز    نے اس پینل سے خطاب کیا۔

    > اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل

    تنازع کے قانونی، سیاسی، انسانی حقوق، سلامتی اور تاریخی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

      اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور اس کے خطے اور بالعموم دنیا پر اس کے منفی اثرات  مرتب ہو رہے ہیں۔  اس لیے ضروری ہے کہ اس دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

    انہوں نے جموں و کشمیر تنازعہ پر اصولی موقف پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  عالمی پلیٹ فارمز پر  مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کو سراہا۔

    > اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل

    مختلف شرکاء نے مقبوضہ کشمیر سمیت مسلمانوں کے کاز کے لیے مل کر کام کرنے اور OIC اور UN جیسے فورمز کو استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی، میڈیا  نے  بڑی گہری  دلچسپی  لی۔

    پینل کے بعد تھنک ٹینک میں   موجود    حاضرین نے   اس سفیر پاکستان  اور پینل میں شریک  مقررین سے  سوالات کیے اور کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید نے   حاضرین کے سوالات  کا بڑی خندہ پیشانی  سے جوابات دیے  اور حاضرین کو مقبوضہ  کشمیر کے تمام پہلووں کے بارے میں آگاہی بھی فرمائی ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانیوں کے بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات کی معلومات کے حصول کیلئے نئی سفارشات تیار۔ وزارت محصولات
    Next Article اگلی پوسٹ
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.