Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»
    ترکیہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22جولائی , 2023Updated:22جولائی , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔8 Mins Read
    صدر ایردوان خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان  خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    اور  اب واپس ترکیہ پہنچ گئے ہیں ۔

    انہوں نے طیارے میں  صحافیوں کے دورے کے بارے میں سولات  کے جوابات دیے اور  اپنے دورے کے مختلف پہللوں پر روشنی ڈالی۔

    ایردوان طیارے میں صحافیوں کے ساتھ

    صدر ایردوان  کا انقرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات میں حالیہ بہتری کے بعد سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات 2018 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب استنبول کے  سعودی  قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال قاشقجی  کا قتل ہواتھا۔ 

    سعودی صحافی جمال کاشقجی

    ایردوان نے تعلقات میں بہتری آنے کے بعد اپریل 2022 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان  نے  گزشتہ سال جون میں ترکیہ  کا جوابی دورہ کیا تھا۔

    صدر ایردوان   اپنے خلیجی دورے کے پہلے  مرحلے میں  سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہنچنے پرولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا ۔

    ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز اور صدر ایردوان

    سرکاری مذاکرات سے  قبل  صدر ایردوان   نے ولی عہد شہزادہ سیلمان کو سفید رنگ کی  توگ  گاڑی پیش کی۔

    ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل کے صحن میں کچھ دیر یہ گاڑی چلائی اور اس بارے میں صدر ایردوان سے   معلومات حاصل کی اور بعد میں ولی عہد سیلمان   نے توگ کو ڈرائیو  کرتے ہوئے  محل کا گاڑی میں چکر بھی لگایا۔

    صدر ایردوان نے ولی عہد کو توگ کار تحفے میں دی

    بعد میں   ایردوان اور ولی عہد شہزادہ سلمان نے السلام محل میں ون آن ون ملاقات کی اور پھر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات کی صدارت کی اور مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

    مذاکرات کے بعد ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری، دفاعی صنعت، توانائی، دفاع اور مواصلات کے شعبوں  میں   کئی ایک  معاہدے پر دستخط  کیے گئے ۔

    ایردوان کا موجودہ خلیجی دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب ترکی کو اپنی کرنسی میں گراوٹ اور افراط زر کی بڑھتی شرح کا سامنا ہے اور جس کے نتیجے میں اس کی معیشت کو نقصان پہنچاہے۔

    سعودی عرب نے مارچ میں تر کیہ کے مرکزی بینک میں پانچ بلین ڈالر بھی جمع کرائے تھے۔

    سعودی حکام نے ترک کمپنی بائیکار کے ساتھ دو معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ بائیکار کے تیار کردہ ڈرونز آذربائیجان، لیبیا اور یوکرین میں استعمال کیے گئے ہیں۔

    ترک ڈرونز

     ترک ڈرون بنانے والی کمپنی Baykar نے سعودی عرب کے ساتھ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ کر لیا۔ یہ معاہدہ ترک جمہوریہ کی تاریخ میں ایک ہی وقت میں دستخط ہونے والا سب سے بڑا برآمدی معاہدہ  بھی ہے

    ڈرون خریداری کے اس معاہدے کی مالیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم  یہ ڈرونز اب  سعودی عرب کی فوج کی انوینٹری میں داخل  ہوچکے ہیں۔طے پانے والے  معاہدے کے دائرہ کار میں، بائیکار  تربیت، تکنیکی مدد اور لاجسٹک خدمات بھی فراہم کرے گا۔

    آقنجی ڈرونز  کے پہلے 6 ممالک کے ساتھ برآمدی معاہدے تھے۔ 7 واں سعودی عرب کے ساتھ طے پایا ہے۔

    صدر ایردوان کا دورہ قطر

    صدر رجب طیب ایردوان  سعودی عرب کا ایک روزہ  دورہ مکمل  کرنے کے بعد قطر  پہنچے تو دارالحکومت دوحہ کے     صدارتی محل  میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نےسرکاری  تقریب کے  ساتھ صدر ایردوان کا  استقبال کیا اور  دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور  صدر ایردوان   کو  گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔

    صدر ایردوان کو قطر میں گارڈ آف آنر

     اس موقع پر  صدر ایردوان نے  قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی کو  نیلے رنگ کی ترکیہ کی پہلی الیکٹرک  کار توگ تحفے کے طور پر پیش کی۔

    اس گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر   سوار ہونے پر قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی کو صدر ایردوان نے اس گاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس گاڑی کو ڈرئیو کرتے ہوئے  قطر کے امیر شیخ تمیم الثانی نے محل کا ایک چکر لگایا اور مذاکرات  والے مقام پر  دونوں رہنما گاڑی سے اترے اور مذاکرات  میں حصہ لیا۔

    صدر ایردوان نے قطر امیر الثانی کو توگ گاڑی پیش کی

    پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  اور صدر ایردوان کے درمیان ون آن ون ملاقات  ہوئی اور بعد میں دونوں  رہنماوں کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

    امسال ترکیہ اور  قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

    صدر ایردوان کے دورہ قطر کے موقع پر   100 دستاویزات پر دستخط کیے گئے  ہیں۔

    ترکی اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مشترکہ بیان پر بھی  دستخط کیے گئے۔ بیان میں  ترکیہ  اور قطر کے درمیان مضبوط تعلقات کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی، یکجہتی اور بھائی چارے پر زور دیا گیا اور  تعاون  کو مزید فروغ دینے کے لیے  تقریباً 100 دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ترکیہ اور قطر کے تعلقات 1973 میں قائم ہوئے اور اس وقت سے اب یہ تعلقات   اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مرحلے تک پہنچ  چکے ہیں۔

    ترکیہ-قطر دستاویزات

    یاد رہے ترکیہ نے سعودی عرب اور  متحدہ عرب امارات  کے قطر کے محاصرے کے موقع پر بڑے پیمانے پر مدد کی تھی اور ترکیہ نے قطر میں  اپنا فوجی اڈہ بھی قائم کررکھا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں گزشتہ چند سالوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
    ترکیہ اور قطر زیادہ تر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

    صدر ایردوان قطر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ صدر ایردوان کی روانگی کے بعد قطر  کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے دوحہ میں اپنے بھائی صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی ہے ۔”

    امیر قطر کا صدر ایردوان کو ٹویٹ

    صدر ایردوان کا دورہ متحدہ عرب امارات

    صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خلیجی ممالک کے دورے کا آخری پڑاؤ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) تھا۔ سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ایردوان نے الوطن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

    صدر ایردوان اور متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان

    الوطن محل میں تقریب کے بعد، ایردوان اور النہیان نے ون آن ون ملاقات کی اور بعد میں  دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے وفود کے مذاکرات کی صدارت کی۔

    اجلاس میں اپنے خطاب میں ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مشترکہ معاہدے سے تعلقات سٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔25 تا 28  جولائی کو استنبول میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی دفاعی صنعتی فیسٹویلIDEF کے ساتھ اس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایردوان نے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں بطور "مہمان خصوصی” مدعو کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ مفاہمت کی مشترکہ یادداشت پر دستخط سے،  تعلقات تزویراتی شراکت داری کی سطح تک پہنچ جائیں گے،   ہمیں اپنی کاروباری دنیا میں معاہدے کو متعارف کرانے کے لیے موسم خزاں میں استنبول میں ایک تجارتی اور سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کریں گے۔  نئے معاہدوں پر دستخط ہونے کے ساتھ، ہمارے تعاون کے معاہدے کی بنیاد مضبوط ہو جائے گی۔ سرمایہ کاری کا فروغ، سیکورٹی ہم توانائی، قابل تجدید توانائی اور نقل و حمل جیسے شعبوں میں قانونی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    ایردوان نے کہا کہ وہ اس سال ابوظہبی میں ترک ثقافتی مرکز کھولنے کا  بھی ارادہ  رکھتے ہیں۔

    مذاکرات کے بعدترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری، معیشت، صنعت، دفاع، قانون، عدلیہ، قابل تجدید توانائی اور خلائی صنعت کے شعبوں میں 13 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی رقم 50.7 بلین ڈالر ہے۔

    مذاکرات کے بعد صدر النہیان نے صدرایردوان کو "زاید اسٹیٹ میڈل” سے نوازا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر النہیان کا صدر ایردوان کو زاہد ایوارڈ

    بعد میں ایردوان اور النہیان نے اس سال متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ کڑا پہن کر تصاویر بھی کھینچوائی ہیں۔

    اپنا متحدہ عرب امارات کو دورہ مکمل کرنے کے بعد  صدر ایردوان  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ رونہ ہوگئے  جہاں  قبرص پُر امن کاروائی کی 49 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    اسٹریٹجک تھنکنگ انسٹی ٹیوٹ (SDE) میں مسئلہ کشمیر کے حل پر پینل، ترکیہ کی کھلی حمایت پر مشکور ہیں :سفیرِ پاکستان

    مسئلے کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

    Next Article

    نائب صدر جودت یلماز اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، پی این ایس طارق کی کل لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے

    یک جان دو قالب ترکیہ اور پاکستان دفاع میں ہمہ تن شانہ بشانہ

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.