Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترک نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کولانچ کردیا، قریبی تعلقات کی عمدہ مثال پاکستان اور ترکیہ کا سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کیا فیصلہ
    پاکستان

    ترک نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کولانچ کردیا، قریبی تعلقات کی عمدہ مثال

    پاکستان اور ترکیہ کا سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کیا فیصلہ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید2اگست , 2023Updated:2اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    ترک نائب صدرجودت یلماز اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کولانچ کردیا
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کا ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ  کے نائب صدرجودت یلماز کی کراچی آمد پران کے مشکور ہیں، کراچی شپ یارڈ کے افسران، انجینئرز اور ورکرز اور تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور ترک نائب صدر جودت یلماز

    وزیراعظم نے کہا کہ ملجم کلاس کورویٹ چوتھا بحری جہاز ہے جو پاکستان اور ترکیہ نے مل کر تیار کیا ہے، پاکستان اور ترکیہ گہرے ،قریبی ،تاریخی اور مذہبی رشتے میں منسلک ہیں، زلزلہ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات میں ترکیہ نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے، صدر طیب اردوان اپنے عوام کی بہبود کیلئے بے پناہ کام کررہے ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ گوادر کو بھی ہم نے ایک اہم تجارتی مرکز بنانا ہے، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے، سب کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، جو کاوشیں کی ہیں تاریخ ان کو سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔

    پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بری،بحری اور ہوائی سرحدوں کو محفوط کرنے کیلئے یہ کارنامہ تاریخ یاد رکھے گی، کارکنوں اور ماہرین کی یہ کاوش ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی، پچھلے ایک سال میں ہمیں مالی چیلنجز کا سامنا رہا، حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات پوری کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔

    وزیراعظم نے ملجم کلاس کورویٹ کی تیار ی میں حصہ لینے والے ماہرین کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔

    ترکیہ کے نائب صدر جودت  یلماز  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ یہ آخری دفاعی منصوبہ نہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس طارق کی لانچنگ پر انجینئرز اور ماہرین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی این ایس طارق کی شمولیت بحری صلاحیتوں میں بہترین اضافہ ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ منصوبے دفاعی شعبے کو مزید مضبوط کریں گے۔

    پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب

    نیول چیف پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، کراچی شپ یارڈ پاکستان کا واحد شپ یارڈ ہے جو ملکی وسائل سے بحری جہاز تیار کررہا ہے، میری ٹائم ضروریات پوری کرنے کیلئے مربوط بحری صلاحیت ناگزیر ہے، ملجم کلاس فریگیٹ کی تیاری سے پاکستان ترکیہ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔

    اس تقریب میں   گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیول چیف ایڈمرل امجد علی خان نیازی  نے بھی شرکت کی۔

     ملجم کلاس جہاز کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز ہے جو سطح آب، زیر آب اور فضائی آپریشن کی جدید حربی صلاحیت رکھتا ہے۔

    پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں.

    پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب

    یہ بحری جہاز سطح آب سے میزائلوں اور مین گن سے اہداف کا پتہ لگا کر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جہاز جدید ترین سینسر، جارحانہ اور دفاعی ہتھیار سے لیس ہے۔

    جدید بحری جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت اور کیم کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

    پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT کے ساتھ 06 ستمبر 2018 کو 4 ملجم کلاس کارویٹس کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ اس پروجیکٹ کے تحت استنبول نیول شپ یارڈ اور کراچی شپ یارڈ میں دو / دو جہاز تیار کیے کیے گئے۔ یہ جہاز اپنے سرفیس ٹو سرفیس میزائلوں اور مین گن سے درمیانے سائز کے اہداف کا پتہ لگانے اور ان پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضائی اہداف کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین سینسر سے لیس ہے۔ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جارحانہ اور دفاعی دونوں ہتھیار رکھتا ہے۔ ملجم جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کیمپ کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

    پہلا ملجم جہاز پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو استنبول، ترکیہ میں لانچ کیا گیا۔دوسرا جہاز پی این ایس بدر 20 مئی 2022 کو کراچی شپ یارڈ میں لانچ کیا گیا۔ تیسرا جہاز پی این ایس خیبر استنبول، ترکیہ میں 25 نومبر 2022 کو لانچ کیا گیا۔ چوتھا جہاز پی این ایس طارق آج کراچی شپ یارڈ میں لانچ کیا گیا۔

    اس منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، کراچی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن اور خصوصی طور پر پاک بحریہ کے لیے بنائے جا رہے جناح کلاس فریگیٹس کے ڈیزائن کی باہمی تعاون سے تیاری بھی شامل ہے۔ ملجم کلاس جہازوں کی شمولیت سے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کے لیے ضروری ڈیزائن اور جہاز سازی کے حوالے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    دنیا بھر میں ترک سائنسدان جانان دیدے ویِرین کے چرچے ، الیکٹرانک بریزیر ( bra) سے فوری طور پر کینسر کی تشخیص

    آپریٹر کی ضرورت کے بغیر کینسر کے ٹشوز کا پتہ لگانا ممکن ہوگیا

    Next Article

    انقرہ، کیچی اورین میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش ،ترک بھائی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں

    مسئلہ کشمیر پرترکیہ اور صدر ایردوان کی حمایت کے شکر گزار ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.