Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»انقرہ، کیچی اورین میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش ،ترک بھائی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیںمسئلہ کشمیر پرترکیہ اور صدر ایردوان کی حمایت کے شکر گزار ہیں
    پاکستان کمیونٹی

    انقرہ، کیچی اورین میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش ،ترک بھائی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں

    مسئلہ کشمیر پرترکیہ اور صدر ایردوان کی حمایت کے شکر گزار ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید3اگست , 2023Updated:3اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    انقرہ، کیچی اورین میں دو روزہ کشمیری مزاحمت اور آزادی کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    انقرہ  کی ڈسٹرکٹ  کیچی اورین میں  کشمیری مزاحمت اور آزادی کی جدو جہد پر مبنی  تصویری نمائش کا آغاز

    انقرہ  کی ڈسٹرکٹ  کیچی اورین میں   مقبوضہ جموں کشمیر بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی آزادی کی جہدو جہد پر مبنی   دو روزہ تصویری نمائش شروع ہوگئی ہے۔

    اس نمائش  کا افتتاح  انقرہ کی کیچی اورین ڈسٹرکٹ  کے مئیر   ترگت  آلتن اوک  اور پاکستان کے ناظم الامور عباس سرور قریشی نے مشترکہ طور پر کیا۔

    انقرہ، کیچی اورین’یوم استحقاق کشمیر’ یعنی ‘کشمیر کے استحصال کا دن’

    یہ نمائش چوتھے ‘یوم استحقاق کشمیر’ یعنی ‘کشمیر کے استحصال کا دن’ کے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس دن  بھارتی حکومت نے بین الاقوامی قوانین بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام  کرتے ہوئے  مقبوضہ جموں کشمیر  IIOJK کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا، تاکہ خطے پر اس کے قبضے کو برقرار رکھا جا سکے۔

    کیچی اورین ڈسٹرکٹ کے مئیر ترگت آلتن اوک

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکیچی اورین بلدیہ کے مئیر آلتن اوک  نے کشمیر کاز کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ جبر اور محکومیت ، آزادی کی جدوجہد سے  ہی اپنےاختتام کو پہنچتی ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیر  کے مقدر میں آزادی ہے اور ایک صبح اس آزادی  کو لازمی طور پر حاصل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آزادی کی  اس جدوجہد میں ترک بھائی ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

    ہوئےسفارتخانہ پاکستان کے چارج ڈی افئیر عباس سرور قریش

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےسفارتخانہ پاکستان کے چارج ڈی افئیر  عباس سرور قریشی نے کہا کہ اس نمائش میں دل کو ہلادینے والی  اور فکر انگیز تصاویر کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس  تصویری نمائش میں  بہادر کشمیریوں کے روز مرہ کے حقیقی تجربات اور ان کی ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر تصویر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف لڑنے والے کشمیریوں کے غیر متزلزل جذبے کی مضبوط گواہی دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

    انقرہ کی ڈسٹرکٹ کیچی اورین میں کشمیری مزاحمت اور آزادی کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش

    انہوں نے حاضرین  کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ان تصاویر میں نمایاں درد اور غم کو محسوس   کرتے ہوئے ہی  کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش بنیادی انسانی حقوق کا حصول ایک مشترکہ ذمہ داری  ہونے  کی یاد دہانی کرواتی ہے تاکہ  دنیا  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں   کو روک سکے۔

    کشمیریوں کی آزادی کی جہدو جہد پر مبنی دو روزہ تصویری نمائش

    چارج ڈی افئیر  قریشی نے  جموں و کشمیر پر ترکیہ کے اصولی موقف کو تسلیم  کرنے اور  بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر صدر رجب طیب ای ردوان کا شکریہ ادا کیا۔

    تقریب میں سفارت کاروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترک نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کولانچ کردیا، قریبی تعلقات کی عمدہ مثال

    پاکستان اور ترکیہ کا سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کیا فیصلہ

    Next Article

    سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں چوتھے یوم استحقاق کشمیر کی تقریب، بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کر رہا ہے

    کشمیر کاز کی حمایت پر ترکیہ اور صدر ایردوان کے مشکور ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.