Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»توشہ خانہ کیس میں سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف فیصلے کے فوراً بعد گرفتاری۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج۔
    پاکستان

    توشہ خانہ کیس میں سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف فیصلے کے فوراً بعد گرفتاری۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج۔

    صغیر رامےBy صغیر رامے6اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔9 Mins Read
    سابق وزیر اعظم عمران خان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) پاکستان میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔جس کے فوراً بعد ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سےگرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت 5 سال کے لیے نااہل بھی کر دیئے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسزا ہونے کے فوراً بعد ہی لاہور پولیس جو کہ بادی النظر میں پوری طرح فیصلے سے آگاہ تھی اور تیار بیٹھی تھی وارنٹ لیکر زمان پارک پہنچی،زمان پارک پر دھاوا بولتے ہوئے بیرون دروازے توڑ کر داخل ہونے کے کوشش اور ملازمین پر تشدد کر رہی تھی کہ عمران خان نے خود نکل کر گرفتاری دیدی

    فائل فوٹو

     اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاورنے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا،جھوٹا ریکارڈ جمع کرایا، انہوں نے خود مانا کہ تحفے بیچ دیئے،فارم Bکے مطابق بیچے گئے اثاثوں کی تفصیل دینا لازم تھا ، ان کی فراہم کردہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔ ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا ہے

    اسلام آباد کی عدالت کے جج دلاور نے قابل سماعت ہونے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے توشہ خانہ کارروائی کیس کی سماعت تین مرتبہ وقفے کے ساتھ جاری رکھی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پہنچے اور بتایا کہ میں گزارشات کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں ہائی کورٹ میں داخلے سے روکا گیا، ہم آپ کی عدالت منتقلی کی درخواست دائر کررہے ہیں۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا ہے۔ ملزم نے جھوٹا بیان جمع کروایا، ملزم نے جھوٹی ڈیکلریشن دی، ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہو گئی ہے۔

    فائل فوٹو

    قبل ازیں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے سماعت کا آغاز ہوا تو الیکشن کمیشن کے وکلا امجد پرویز اور سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔سماعت کے آغاز سے قبل پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے باہر تعینات تھی اور صرف وکلا کو کمرہ عدالت کے اندر جانے کی اجازت تھی، تاہم سماعت کے دوران عمران خان یا ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں، امجد پرویز نے جواب میں شعر کہا ’وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی، میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا، اسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا

    فائل فوٹو

    بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کو ساڑھے 10 بجے تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔بعد ازاں کیس کی سماعت جب دوبارہ شروع ہوئی تو بیرسٹر گوہر کے معاون وکیل خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث نیب کورٹ میں مصروف ہیں، خواجہ حارث بس آ ہی رہے ہیں۔جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیس بتائیں، کس کیس میں خواجہ حارث مصروف ہیں؟ خالد چوہدری نے جواب دیا کہ احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہے۔جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ان کی وہاں کیا مصروفیات ہیں، کیا وہ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دے رہے ہیں؟ خالد چوہدری نے جواب دیا کہ خواجہ حارث دلائل نہیں دے رہے، وہاں موجود ہیں، جیسے ہی وہاں سے فارغ ہوں گے، یہاں پیش ہو جائیں گے۔جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ اگر خواجہ حارث پیش نہیں ہوتے تو کیا صورتحال ہوگی؟ گزشتہ روز کے آرڈر میں پیشی کی واضح ہدایات تھیں، ایسی صورتحال میں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، عدالت کیس کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کرتی ہے، خواجہ حارث 12 بجے ہیش ہوں ورنہ فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا۔تیسرے وقفےکے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کوئی پیش ہوا یا نہیں؟عدالت نے کہا کہ چوتھی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت پیش نہیں ہوئے، میں فیصلہ محفوظ کرتا ہوں، ساڑھے 12 بجے سناؤں گا۔

    فائل فوٹو

    بعدازاں سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت پہنچ گئے۔جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔انہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے، ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، ملزم کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں، ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں۔جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سنایا کہ ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے، ملزم عدالت میں پیش نہیں ہیں، فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو عملدرآمد کے لیے بھجوائی جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان نے ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں مزید 6 ماہ قید ہوگی۔بعد ازاں سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    فائل فوٹو

    سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں 4 صفات کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست پر کسی نے بحث نہیں کی، 5 مئی اور 8 جولائی کو قابل سماعت ہونے کے دلائل پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ نے تسلی بخش شواہد پیش کیے اور شکایت کنندہ کے دیے گئے شواہد سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں، ثابت ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 2018-19 اور 2019-20 میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا جھوٹا ریکارڈ جمع کرایا گیا، 2020-21 میں فارم بی سے متعلق بھی جھوٹا ریکارڈ جمع کرایا گیا۔سیشن جج ہمایوں دلاور کی جانب سے لکھے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا، توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ متعلقہ چیزیں اور اثاثے فارم بی میں ظاہر نہیں کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے مانا 19-2018 میں تحفےبیچ دیے تھےتو ظاہرکرنا ضروری نہیں سمجھا، فارم بی کے مطابق بیچےگئے، منتقل کیے گئےاثاثےکی تفصیل دینا لازم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اب بھی تحفے بیچنےاور ٹرانسفر کرنےکی تفصیلات دیناہیں، ثابت ہوتاہےچیئرمین پی ٹی آئی نے 19-2018 میں الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دیا۔

    اٹک جیل

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فراہم کردہ معلومات بعد میں غلط ثابت ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی بغیر کسی شک و شبے کے ظاہر ہو گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت سزا دی جاتی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانہ نہ بھرا تو 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی جائے گی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے،آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا جاتا ہے۔ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ان کے لیے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق انہیں اڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اٹک جیل میں لاک اپ خصوصی طور پر تیار کیا گیا، سابق وزیر اعظم کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا، لاک اپ کی سکیورٹی جیل پولیس کے کمانڈوز کریں گے، لاک اپ کے قریب تعینات اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔لاک اپ کا ایک دروازہ ایک کھڑکی ہے، پانی کا کولر، کرسی اور ایک میٹرس رکھا گیا ہے، لاک اپ میں ٹی وی یا انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی، سابق وزیر اعظم کیلئے الگ واش روم مختص کر دیا ہے،۔

    فائل فوٹو

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی۔ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاج شروع کر دیا۔ خیرپختون خواہ صوبے میں خاص طور پر بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل اور شدید نعرے بازی کی۔ 

    فائل فوٹو

    عوام کا ماننا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے اور توشہ خانہ کیس حقائق کے برعکس فیصلہ ہوا ہے۔ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد مختلف ممالک میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر لندن میں احتجاج

     پاکستان کی کثیر تعداد میں عوام کا ماننا ہے کہ اگر توشہ خانہ میں کیس بنتا ہے تو ان تمام افراد کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے نہ صرف خلاف ضابطہ توشہ خانہ سے گاڑیاں بھی حاصل کیں بلکہ ماضی میں 75 سال میں توشہ خانہ سے نہ صرف سیاست دان مستفید ہوتے رہے بلکہ بیوروکریٹ سمیت فوجی افسران بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوتے رہے لیکن کیس صرف اور صرف عمران خان پر بنانا اور اسے الیکشن سے باہر کرنے کی واضح سازش ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ میں احتجاج
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    قونصلیٹ جنرل آف پاکستان استنبول اور ترکیہ کی الیکٹرونک فرم آرچیلک کے زیر اہتمام مینگوز کی منفرد متعارفی تقریب

    مینگو ز کی میٹھاس، لذت اور ذائقے نے ترکوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

    Next Article

    مہنگائی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ تک لائیں گے، ترکیہ صدیوں بعد عالمی ترقی یافتہ ممالک کی لیگ میں شامل

    ترکیہ نئے سول آئین میں ہیڈ اسکارف سے متعلق قانون سازی

    صغیر رامے

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.