Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر سائرس سجاد قاضی، سیکرٹری خارجہ تعینات ، وزیراعظم نے تقرری کی منظوری دے دی سجاد قاضی ، محنتی،دیانتدار Down to earth انسان ہیں
    پاکستان

    ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر سائرس سجاد قاضی، سیکرٹری خارجہ تعینات ، وزیراعظم نے تقرری کی منظوری دے دی

    سجاد قاضی ، محنتی،دیانتدار Down to earth انسان ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید16اگست , 2023Updated:16اگست , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم نے ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر   محمد سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ تعینات  کردیا۔ وزیراعظم نے سائرس قاضی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

    سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی

    ذرائع کے مطابق سائرس قاضی فارن سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ہیں، جب کہ سائرس قاضی ترکیہ میں پاکستان کےسفیر رہ چکے ہیں۔

    محمد سائرس سجاد قاضی   کون ہیں؟

    سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی-ڈاکٹر فرقان حمید

    محمد سائرس سجاد قاضی  گزشتہ پانچ سال سے  ترکیہ میں سفیر پاکستان  کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن  کے طور پر  خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وہ  اس سے پہلےجنیوا،  نیو دہلی  اور واشنگٹن میں  ایک اچھے سفارتکارکے طور پر اور پھر ہنگری میں سفیر ِ پاکستان کے طور پر  اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں  لیکن   اس سے پہلے وہ پرائم منسٹر ہاوس بھی دو سال تک اعلیٰ عہدے پر  فائض رہے ہیں۔ میرے ذاتی خیال  کے مطابق سائرس قاضی پاکستان  کے دیگر سفیروں سے اس لحاظ سے بالکل مختلف ہیں کہ  یہ بڑے دھیمے   اور  نرم مزاج کے مالک   اور  بڑے  ملنسار  انسان ہونے کے ساتھ  ساتھ  بڑے  Down to earthہیں ۔ ان میں تکبر ، گھمنڈ یا غرور  نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

    برہان قایا ترک – ڈاکٹر فرقان حمید اور سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی

    انہوں نے اپنے ترکیہ میں قیام کے دوران سب کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ مراسم قائم کیے رکھے، پاکستان اور ترکیہ  دونوں کےدرمیان تجارتی،  ثقافتی،سیاسی، تعلیمی اور سماجی  تعلقات کو فروغ دینے  میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنے گھر اور سفارتخانے کے دروازےہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلے رکھے۔

     کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی  اور ان کے حل کے لیے  ہر ماہ باقاعدگی سے کچہری کا انعقاد کرتے رہے۔ راقم کے سفیر پاکستان کے ساتھ ہمیشہ ہی بڑے گہرے اور قریبی مراسم رہے ہیں اور ہم شہری  (ترکی زبان میں ہم شہری  سے مراد ایک  ہی شہر  سے تعلق رکھنے والے افراد جو ایک دوسرے کا خاص خیال رکھتے ہوں )  ہونے کے ناتے کچھ زیادہ ہی مہربان رہے ہیں۔ان سے ترکیہ کی صورتِ حال سے متعلق   اکثر و بیشتر  سیر حاصل بات چیت کا سلسلہ جاری  رہتارہا ہے  ۔ ترکیہ سے متعلق  کسی خبر کو جا ننےیا تصدق کرنے کے لیے راقم سے ضرور  ٹیلی فون پررابطہ قائم  کرتےاور سرکاری یا  نجی طور پر دیے جانے والے ڈنر پر بھی  مدعو کرتے رہے  ہیں۔   ان کے پانچ سالہ دور کو ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی جدو جہد اور محنت کی وجہ سےسنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان  کئی ایک سمجھوتے بھی طے کیے گئے ان  ہی کے دور میں ترکیہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی طلبا کی اسکالرشپ دی جانے لگی کیونکہ اس سے قبل پاکستان سے ترکیہ  آنے والے طلبا کی تعداد محدود تھی  جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے  اور سفیر پاکستان ہی کی کوششوں سے  ترکیہ کی مختلف  پر ائیویٹ  کمپنیوں  میں  انٹرنشپ  بھی دی جا رہی ہے۔

    دل آرا حمید اور سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی

    علاوہ ازیں ترکیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی  اساتذہ بھی شعبہ تدریس سے منسلک ہو کر پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصرف ہیں۔  سفیر پاکستان کے دور میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور موجود وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا  کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے طے کروانے میں سفیر پاکستان نےبڑا اہم کردار ادا کیا۔  پاکستان کے دونوں وزرائے اعظم کے دورے سے قبل  جب صدر ایردوان نے پاکستان کے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب  اور مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں اور حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان  ترجیحاتی تجارتی  سمجھوتے  پر دستخط میں سفیر پاکستان کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے اپنے قیام ترکیہ میں  جو امور سر انجام دیے ہیں ان کوکبھی  بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، خاص طور پر آپ نے مشکل حالات میں جس طریقے سے ترکوں کے دلوں میں  پاکستان سے محبت کا جو چراغ روشن کیا اسے بھلا کون فراموش  کر سکتا ہے؟  ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ پاکستان کے  نئے سکرٹری خارجہ  کے طور پر بھی  ترکوں کی محبت کو اپنے دل میں محسوس کرتے رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے  میں بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    مسٹر اور مسز محمد سائرس سجاد قاضی

    ہم ترکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے طور پر ان کی کامیابیوں  کی تمنا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنا پہلا سرکاری دورہ ترکیہ ہی سے کرتے ہوئے ترکیہ سے اپنی محبت کو بھر پور مظاہرہ کریں  گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    آج ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کا 76واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

    سفارتکاروں، پاکستانی کمیونٹی اور ممتاز ترک شخصیات کی شرکت

    Next Article پاک ترک دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے سائنس ،ثقافت اور صحت کے منصوبے شروع کررہے ہیں۔ڈاکٹر کمال ایدن
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.