جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی(آق پارٹی ) کے نائب چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر
چیلک نے غزہ میں ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں اور فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ معصوم بچوں کو مارنے کا حق رکھتا ہے۔۔؟؟؟
یہ جدید تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام ہے..
چیلک نے کہا، ‘ہم ایک ہی درد میں شریک ہیں۔ ‘یہ نقصان ہمارا نقصان ہے۔’
غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد اور بچے ہسپتال میں زیر علاج تھے اسرائیل نے ہسپتال پر بمباری کرکے انہیں شہید کردیا۔
ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس تناظر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان صدر رجب طیب اردوان کی جانب سےکیا جائے گا۔ یہ فلسطین کے مظلوم خاندانوں، بچوں اور بے گناہوں کے ساتھ ہماری عظیم قوم کی یکجہتی کا اظہار ہے۔
ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ پر بمباری کے سامنے عالمی ادارے کس طرح خاموش ہیں۔۔ ہمارے صدر رجب طیب اردوان نے واضح طور پر کہا کہ ہم فلسطینی اور اسرائیلی دونوں طرف سے تمام شہری ہلاکتوں کے خلاف ہیں، ہم امن کے خواہاں ہیں ۔
امریکہ اور کچھ مغربی ممالک کی طرف سے پہلا اقدام اس خطے میں جنگی جہاز اور طیارہ بردار جہاز بھیج کر کیا گیا۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ اس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی اور تنازعات کو ہوا ملے گی۔
خطے میں طیارہ بردار جہاز بھیجنا امن کا نقطہ نظر نہیں ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے مظاہروں پر بیک وقت پابندی لگانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح انسانی حقوق اور آزادی اظہار جیسے تصورات کے لئے مغرب کے دوہرے معیار ہیں۔