Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوا ن کا مغرب کے غزہ سے متعلق موقف پر شدید ردِ عمل ، مغرب جلتی پرتیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا ہے غیر موثر اقوام متحدہ ایک بار پھر ذمہ داری نبھانے میں ناکام
    ترکیہ

    صدر ایردوا ن کا مغرب کے غزہ سے متعلق موقف پر شدید ردِ عمل ، مغرب جلتی پرتیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہا ہے

    غیر موثر اقوام متحدہ ایک بار پھر ذمہ داری نبھانے میں ناکام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید18اکتوبر , 2023Updated:18اکتوبر , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ گزشتہ   17 سال سے ناکہ بندی میں زندگی گزار نے والے   غزہ کے مظلوم عوام کے لیے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھانے  کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہمیں  انسانی حقوق اور آزادیوں  کا درس دینے سے نہ تھکنے والے    مغربی ممالک اس وقت جلتی  پر تیل چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں۔

    عالمِ مغرب

    صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ  میں جدہ میں  اسرائیل کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے  خلاف   عالمِ اسلام کے عزم   اور  فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی  اور فلسطینی کاز کی حمایت کے اظہار کے لیے  منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے غیر معمولی اجلاس کو   قابلِ تعریف  قرار دیا ہے۔

    ہم نے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے بحران کو پورے خطے میں پھیلنے  سے روکنے  کے لیے اپنی بھر پور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

     ہم نےاس وقت تک  18  ریاستی اور حکومتی سربراہان  کے  ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ مصری حکام کے ساتھ تعاون  کرتے ہوئے  ہم نے انسانی امدادی سامان سے بھرے 3 طیارے خطے میں پہنچائے ہیں۔

    ترک کارگو طیارے

    ہم  17 سال سے ناکہ بندی میں زندگی گزار  نے والے  غزہ کے مظلوم عوام کے لیے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں ۔

    تاہم ہماری خطے میں امن کو یقینی بنانے  کے لیے کی جانے والی   کوششوں  کو  خطے میں  طیارہ بردار جہاز بھیجنے،  فلسطینی  عوام  کو دی جانے والی امداد کے منقطع ہونے  اور غزہ کے  تمام ہی عوام کو    ایک ساتھ ہی سزا دینے  جیسے اقدامات سے نقصان پہنچا ہے۔

    غیر موثر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک بار پھر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام  رہی ہے۔

    اقوام متحدہ

    مغربی ممالک، جو انسانی حقوق اور آزادیوں  کا ہمیں درس دیتے نہیں  تھکتے   ، اس وقت آگ پر تیلی چھڑکنے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا اپنی متعصبانہ اور منافقانہ نشریات  سے  انسانوں کے قتل عام کی پردہ پوشی  کی   دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔

    “محفوظ زون” کہلانے والے علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے معصوم لوگوں پر بمباری کرنا، سرحدی  چوکیوں، ، مساجد، اسکول اور شہری بستیوں پر بمباری کچھ ایسے جنگی جرائم ہیں جن کا ہم نے گزشتہ 12 دنوں  سے مشاہدہ  کررہے ہیں ۔

    کل غزہ میں ہونے والے قتل عام کو الاہلی  عرب ہسپتال پر گھناؤنے اور وحشیانہ  حملوں کی تاریخ میں کوئی  مثال نہیں ملتی۔

    انسانیت کے خلاف جرم ہے اور غزہ کے لوگوں کے خلاف نسل کشی کے مترادف  ان حملوں کے ذمہ ادار افراد پر  لعنت ملامت بھیجتا ہوں۔

    غزہ

    کل کے قتلِ عام  سے  لے کر  7 اکتوبر   سے اب تک  مختلف بیانات دیتے ہوئے جلتی پر   تیل چھڑکنے والے بھی  اس کے ذمہ دار ہیں۔

    میں  اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے بچوں اور  خواتین سمیت   4 ہزار غزہ کے بہن بھائیوں کے  لیے مغفرت  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ترکیہ  ہونے کے ناتے ہم پہلے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور پھر مستقل استحکام کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیہ تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام ہے ۔عمر چیلک
    Next Article ولنگٹن میں پارلیمنٹ کے سامنے نہتے فلسطینی عوام کے حق میں بڑی ریلی امریکی سفارت خانے کے سامنے شدید نعرے بازی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.