Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب، وزیر دفاع، وزیر تجارت ، مسلح افواج ،مئیر انقرہ، اعلیٰ سول حکام کی شرکتپاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی اور تعاون کااعلیٰ حکام کا اظہار
    پاکستان

    انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب، وزیر دفاع، وزیر تجارت ، مسلح افواج ،مئیر انقرہ، اعلیٰ سول حکام کی شرکت

    پاکستان کے ساتھ بھر پور یکجہتی اور تعاون کااعلیٰ حکام کا اظہار

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید5اپریل , 2024Updated:11اپریل , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار تقریب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں   یومِ پاکستان  کی 84 سالگرہ کے موقع پر  سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید  کی رہائش گاہ پر  پاکستان کے  شایانِ شان    پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی 84 سالگرہ 

    اس استقبالیہ تقریب میں  ترکیہ کے  وزیر  قومی  دفاع یشار گیولر، وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر  عمر بولات  نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے  شرکت کی۔اس تقریب میں  تقریب میں ترک پارلیمنٹ کے سابق سپیکر اسماعیل  قہرامان ،  ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گیوراک، ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلچوق بایراکتار اولو، ترک فضائیہ کے سربراہ  ائیر چیف مارشل ضیاء جمال،  قادی اولو ، ، ترک بحریہ کےسربراہ  ایڈمرل ارجمند  تاتلی اولو ،  نائب وزیر خارجہ  احمد یلدیز ،  نو منتخب میئر انقرہ منصور یاواش ، سابق نائب وزیر اعظم رجب اآقداع، چیئرمین پاکستان ترکی پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی ساہین، چئیر مین پاکستان ترک کلچرل ایسوسیشن  برہان قایا ترک،  سابق وزیر زراعت مہمت مہدی ایکر، سابق وزیر داخلہ ایفکان اعلیٰ ، نائب وزیر تجارت مصطفیٰ توزجو،  سابق چیئرمین ایس ایس بی اسماعیل دیمر، ارکانِ پارلیمنٹ  کے علاوہ بڑی تعداد میں  ۔ اعلیٰ سول اور فوجی حکام، سفرا،  سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے  شرکت کی۔

    وزیر قومی دفاع یشار گیولر

    مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر  قومی  دفاع یشار گیولر نے اپنے خطاب میں ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مثالی اور تاریخی  قرار دیتے ہوئے    کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان  فروغ پاتے ہوئے  دفاعی تعلقات  اور دونوں ممالک  کی مسلح افواج   کے درمیان  بھی  بڑے پیمانے پر قریبی تعاون جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک اور جامع دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات

    اس موقع پر  دو طرفہ تعلقات کی تاریخی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے، ترکیہ کے وزیر پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اقتصادی طور پر فائدہ مند کثیر جہتی تعاون میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی یہ دوستی آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوتی رہے گی۔

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    اپنی رہائش گاہ   پر ماہ رمضان کے موقع پر  شاندار  تقریب کا  اہتمام کرنے والے سفیر پاکستان  نے  سب سے پہلے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے 23 مارچ 1940 کو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے منظور کی گئی قرارداد پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کو امن، ترقی اور انسانی وقار کے گڑھ میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کی موجودہ قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے بھائی چارے کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر جنید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات “دل سے دل کے رابطے” اور “دو ریاستیں  ایک  ملت ” جیسے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی ذمہ داری پر صدر ایردوان   کا شکریہ ادا کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ان برادرانہ تعلقات کو پروان چڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    اس موقع پر  سفیر پاکستان نے مہمانوں کے لیے   افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہوا  تھا ۔ پاکستان کے مختلف اقسام کے پُر لزیذ کھانوں سے تمام مہماوں کی تواضع کی گئی جسے مہمانوں نے  بہت پسند کیا  اور سفیر پاکستان کا  ماہ رمضان میں  یومِ پاکستان کی ماہ رمضان   میں   شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور  یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی 70 سال بعد تاریخی کامیابی ،تمام بڑے شہر فتح کرلیے، ایردوان کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجادیں

    فاتح ایربکان کی نیو رفاہ پارٹی نے آق پارٹی میں ڈینٹ ڈال دیا

    Next Article ترکیہ کے بلدیاتی انتخابی نتائج: دورس اثرات کے حامل، تحریر : افتخار گیلانی
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.