Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ نے اسرائیل پر مکمل سیاسی و اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔
    ترکیہ

    ترکیہ نے اسرائیل پر مکمل سیاسی و اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔

    شبانہ آیازBy شبانہ آیاز6اکتوبر , 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر فلسطینی عوام کی بھرپور آواز ہیں ۔
    آج ہم اسی مقام پر کھڑے ہیں جہاں پہلے دن کھڑے تھے۔ ہم واحد ریاست ہیں جو اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے عوام کے خلاف اپنی نسل کشی کا پہلا سال مکمل کرنے والا ہے، گزشتہ 364 دنوں میں 17 ہزار سے زائد بچے، ہزاروں خواتین، بوڑھے، عام شہری، ڈاکٹرز اور صحافیوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ اور پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے تقریباً 50 ہزار بے گناہ لوگ غزہ میں شہید کئے گئے۔
    ایردوان نے کہا، بین الاقوامی قانون، بنیادی انسانی حقوق اور آزادی، جنگ کا قانون، لوگوں اور انسانیت کی تمام اقدار کو پامال کیا گیا ہے۔ 360 مربع کلومیٹر کے اندر کوئی جرم بلاامتیاز نہیں چھوڑا گیا، کوئی بربریت باقی نہیں رہی۔
    پچھلے ایک سال سے خطے میں بہت خونریز تنازعات ہوئے ہیں۔
    مگر
    اسرائیل غزہ کے لوگوں کی مزاحمت کو توڑ نہیں سکا ہے
    غزہ کے مظلوم عوام تمام تر ناممکنات کے باوجود، 364 دنوں سے صیہونی غاصبوں کے خلاف بہادری سے مزاحمت کر رہے ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ
    ترکیہ کی حیثیت سے، ہم اپنے تمام وسائل کے ساتھ اپنے غزہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم یہ دکھاوے کے لیے نہیں کہتے۔ ہم واحد ریاست ہیں جو اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرتی ہے۔ ہم وہ مسلم ملک ہیں جو سب سے زیادہ غزہ کے لئے امداد بھیجتا ہے۔
    ہم ترکیہ میں غزہ کے لئے جو کچھ بھی کہتے ہیں، اقوام متحدہ کے پوڈیم پر وہی باتیں کہنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔
    ہم بغیر ڈگمگائے، بغیر کسی ڈر کے، دھمکیوں کے باوجود جھکے بغیر فلسطین کے
    مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ایردوان نے کہا کہ سب نے دیکھا ہے کہ جو لوگ برسوں سے فلسطین کی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ فلسطینی بچوں کے لیے جمع ہونے والے مظاہرین کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں،انہیں فلسطینی پرچم لہرانا بھی برداشت نہیں ۔
    میں اسرائیلی حکومت کی غیر مشروط حمایت کر کے اسے لاپرواہ بنانے والوں کو عقل سے کام لینے کی نصیحت کرتا ہوں، اس سے پہلے کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں،
    مسلمانوں کے خون کے پیاسے اسرائیل نے جس آگ کو بھڑکا دیا ہے وہ اس جغرافیہ میں رہنے والے لوگوں کو جلا دے گی ۔
    صدر ایردوان نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اس پر اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کریں ۔
    آخر میں انہوں نے کہا کہ
    “ہمارے شہری ہماری پارٹی کو اپنے مسائل کے حل کے طور پر دیکھتے ہیں۔
    ہماری عوام کا ماننا ہے کہ ہم معیشت کی مشکلات پر قابو پالیں گے، خاص طور پر مہنگائی، اور یہ کہ ہم ملکی سلامتی اور امن کو یقینی بنائیں گے۔
    ہم نے اب تک قوم کو مایوس نہیں کیا ہے۔ ہم 85 ملین شہریوں کی توقعات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
    ترکیہ کو درپیش خطرات کو ختم کرتے ہوئے ہم ہر وقت میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    انقرہ پاکستان کے77ویں یومِ آزادی پر سفارتخانہ پاکستان میں شاندار تقریب، سفیرِپاکستان ڈاکٹریوسف جنید نے قومی ترانے کی دھن پرقومی پرچم لہرایا

    برادر ملک ترکیہ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: سفیرِپاکستان ڈاکٹریوسف جنید

    Next Article

    بے نظیر اور لازوال حیثیت کے حامل پاک – ترک تعلقات، پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ، ایک قوم دو ریاستیں

    پاکستانیوں کو ترکوں پر اور ترکوں کو پاکستانیوں پر فخر ہے

    شبانہ آیاز
    • Facebook
    • X (Twitter)

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.