Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان اور کشمیر کےسچے، کھرے، خیر خواہ دوست صدر ایردوان اپنے عزیز برادر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں دو روزہ دورہ پاکستان پر ترک صدر ایردوان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا
    پاکستان

    پاکستان اور کشمیر کےسچے، کھرے، خیر خواہ دوست صدر ایردوان اپنے عزیز برادر، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    دو روزہ دورہ پاکستان پر ترک صدر ایردوان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11فروری , 2025Updated:11فروری , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر ایردوان -وزیراعظم شہباز شریف
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک صدر رجب طیب ایردوان  چار سال کے طویل عرصے کے بعد  وزیرِ اعظم  پاکستان  میاں  محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں ان کے  ہمراہ   اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

    صدر ایردوان – وزیراعظم شہباز شریف

    صدر رجب طیب ایردوان( پاکستانی میڈیا ، خاص طور پر  الیکٹرونک میڈیا سے درخواست ہے ترک صدر کا نام  درست تلفظ کیا جائے اُردوان  کی بجائے اسے  ایردوان  ، اردوان Erduvanپڑھا جائے اور ترکی  جس کا سرکاری نام اب ” ترکیہ ”  ہو چکا ہے  کو ترکی یا ترکیے  لکھنے  سے گریز کیا جائے ہاں البتہ  آپ ترکیہ لکھتے وقت  بریکٹ میں  پڑھنے میں سہولت کی خاطر (ترکیے) لکھ سکتے ہیں  لیکن اُردو  زبان میں سرکاری طور پر  ہمیشہ ترکیہ ہی لکھا جائے گا ) وہ پہلے ملائیشیا اور اس کے بعد   انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بارہ فروری کو   رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے اس لیے رات کو ان کی کوئی سرکاری مصروفیات  کا کوئی شیڈول وضع نہیں کیا گیا ہے تاہم اگلا روز اُن کا اسلاام آباد میں بہت مصروف دن گزرے گا۔

    صدر ایردوان – صدر زرداری

    صدر ایردوان  اپنے اس دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔  صدر ایردوان کی  آرمی چیف جنرل عا صم منیر سمیت عسکری قیادت سے  بھی ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔ وہ میزبان ملک پاکستان  کے کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    پاکستان -ترکیہ ایچ ایل ایس سی سی کانفرنس

    صدر ایردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

    سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

    ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

    اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور آخری اجلاس 13تا14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

    صدر ایردوان  وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

    دریں اثنا اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے استنبول ایئرپورٹ پر مختصر قیام کے دوران ترک ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک-ترک شپ

    صدر ایردوان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر دفاعی شعبے میں، جہاں پاکستان نے اپنی بحریہ کے لیے ترکیہ کے بحری جہاز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

    دونوں ممالک نے جنوری میں مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ بحری مشقیں بھی کی تھیں۔

    صدر ایردوان -وزیراعظم شہباز شریف

    علاوزہ ازیں  ستمبر 2024 میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر صدر ایردوان سے ملاقات کی تھی، جس میں ترک صدر نے پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی مزید ترقی کے لیے امید کا اظہار کیا تھا۔

    صدر یردوان اور جنرل عاصم منیر

    ترک صدر کا یہ دورہ سفارتی لحاظ سے بھی بڑی  اہمیت کا حامل ہے  کیونکہ حالیہ دنوں میں مختلف عالمی رہنما پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جن میں نومبر 2024 میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اسلام آباد کا دورہ کرنے والے آخری غیر ملکی رہنما تھے۔

    پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ رشتہ رکھتے ہیں اور ترکیہ کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے میں  ممدو معاون ثابت ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ بڑی سرعت سےسُپر قوت بننے کی راہ پر گامزن،سفارتی کامیابیوں پردنیا کی نظریں ترکیہ اور ترکیہ کے ثالثی کے کردار پر مرکوز ہو کر رہ گئیں

    ترک ڈرانز اورسٹیلتھ جنگی طیارے قاآن نے دنیا پر اپنی دھاک بیٹھا دی

    Next Article

    ترکیہ پاکستان کے لیے اور پاکستان ترکیہ کے لیے لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کا دوست ترکیہ کا دوست ہے اور پاکستان کا دشمن ترکیہ کا دشمن ہے

    ترکیہ-پاکستان دفاعی صنعت میں مزید تعاون کو فروغ دیں گے: ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.