Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی سیاست میں مئیر استنبول کے حراست میں لیے جانے پر شدید بھونچال ، مئیر استنبول ، اکرم امام اولو 106 ساتھیوں سمیت حراست میں ترکیہ کے مختلف شہروں انقرہ، استنبول اور ازمیر میں مظاہرے جاری
    ترکیہ

    ترکیہ کی سیاست میں مئیر استنبول کے حراست میں لیے جانے پر شدید بھونچال ، مئیر استنبول ، اکرم امام اولو 106 ساتھیوں سمیت حراست میں

    ترکیہ کے مختلف شہروں انقرہ، استنبول اور ازمیر میں مظاہرے جاری

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19مارچ , 2025Updated:19مارچ , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    اکرم امام اولو
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول کے ری پبلیکن پیپلز پارٹی CHP سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اولو  کو کل رات  یونیورسٹی  ڈپلومہ کے جعلسازی کے الزام  میں  لے لیا گیا ہے ۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب 23 مارچ  بروز اتوار امام اولو کی جانب سے  آئندہ  صدارتی انتخابات میں   ری پبلیکن پیپلز پارٹی کی جانب سے  صدارتی امیدوار کے طور پر   اپنا نام پیش کیے جانے کا اعلان ہونے والا تھا۔

    اکرم امام اولو

    اکرم  امام اولو جن کا  یونیورسٹی ڈپلومہ ، کل شام   غیر مجاز بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرکے   ڈپلومہ منسوخ کر دیا گیا جبکہ آج صبح  سینکڑوں پولیس اہلکاروں ان کے گھر پر چھاپہ  مار کر  حراست میں لے لیا  گیا اور ان کے پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور  صبح دس بجے انہیں  قریب ترین وطن اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

    قومی اسمبلی

    ترکیہ کے مختلف ہروں جن میں استنبول، ازمیر  اور انقرہ بڑے بڑے شہر شامل ہیں میں امام اولو کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔ ترکیہ میں طویل عرصے بعد اس قسم کے مظاہروں کو دیکھا جا رہا ہے  ۔

    چئیرمین CHP

    استنبول کی گورنر شپ نے اعلان کیا کہ شہر بھر میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کو روکنے کے لیے 19 سے 23 مارچ کے درمیان 4 دن کے لیے ہر قسم کے جلسوں، مظاہروں اور پریس ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود پہلی بار طویل  عرصے بعد  لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور  شام کے وقت ان مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے کی جانے والی  ناکہ بندیوں اور تمام رکاوٹوں کے باوجود، شہری اور آئی ایم ایم کے ملازمین محکمہ پولیس کے سامنے جمع ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    مظاہرے

    استنبول کے مئیر  اکرم امام اولو کے وکیل مہمت پہلوان نے امام اولو سے  سے ملاقات  کرنے کے بعد  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  اس قسم کے ہتھ  کھنڈوں  سے ری پبلیکن پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو کر  نکلے گی۔   امام  اولو کے حوصلے بہت بلند ہیں  ۔ قوم کی قوت ارادی اور تدبر سے بڑھ کر کچھ نہیں  ، قوم کا   عزم   سب سے بڑھ کر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    پاکستان میں کرکٹ کا جنازہ تو بھارت تیسری بار چیمپئنز کا چیمپئن ،ریکارڈ مدت میں بہترین اسٹیڈیم ،زبردست سیکورٹی کی دل کھول کر تعریفیں

    محسن نقوی کی دن رات کی محنت کو پہلے ہی راونڈ میں غارت کردیا گیا

    Next Article

    ترکیہ کی سیاسی تاریخی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، استنبول سمیت ترکیہ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرلامتناہی مظاہرے جاری

    کیا ایردوان کو امام اولو سے خطرہ لاحق ہے؟کیا امام اولو صدارتی امیدوار ہیں ؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.