Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»امام اولو نے ایردوان کے اقتدار کو ہلا کر رکھ دیا ، سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونکنے کے باوجود کرنسی کی قدر میں 12 فیصد گراوٹ 23 مارچ CHPکے صدارتی امیدوار کا انتخاب اور مظاہرے ایک ساتھ
    ترکیہ

    امام اولو نے ایردوان کے اقتدار کو ہلا کر رکھ دیا ، سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالر مارکیٹ میں جھونکنے کے باوجود کرنسی کی قدر میں 12 فیصد گراوٹ

    23 مارچ CHPکے صدارتی امیدوار کا انتخاب اور مظاہرے ایک ساتھ

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید21مارچ , 2025Updated:21مارچ , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    امام اولو-صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ بھر میں  آج تیسرے روز بھی  مئیر استنبول امام اولو کے حق میں  مظاہروں کا سلسلہ جاری  ہے۔ مظاہروں اوریلی میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کی شرکت۔

    استنبول کے مئیر اکرم امام اولو  کو 19 مارچ کی صبح سویرے    ان کے گھر پر چھاپے کے دوران دہشت گردوں کا ساتھ دینے اور  بد عنوانیوں میں ملوث ہونے کے  الزام میں  حراست میں  لیتے ہوئے چار روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، انہیں کل عدلیہ کے رو برو پیش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    مظاہرے

    استنبول  کے مئیر  اکرم امام اولو جو ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP کے متوقع صدارتی امیدوار  ہیں حراست کے تیسرے دن بھی بڑی تعداد میں ہزاروں شہریوں نے ترکیہ کے مختلف شہروں میں مظاہروں میں حصہ لیا ہے جبکہ استنبول سراچ حانے میں  ہونے ولی ریلی میں چئیر،ین ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP    اوزگور  اوزیل کے مطابق اس وقت تین لاکھ افراد نے اس ریلی میں شرکت کی ہے۔

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP  کے چئیرمیں اوزیل  نے ترکیہ کے  81 صوبوں  میں مظاہرے کرنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے۔

    حکومت ترکیہ کی جانب سے  ترکیہ کے تین بڑے شہروں استنبول، انقرہ  اور ازمیر میں ہر قسم کے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے  لیکن اس کے باوجود ترکیہ بھر کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ بڑی تعداد میں مظاہروں  کا سلسلہ جاری  ہے جبکہ  23 مارچ بروز اتوار ترکیہ بھر میں بہت بڑے پیمانے پر ریلی نکالنے  کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    استنبول کے مئیر  اکرم امام اولو کی نظر  بندی کے دن سے، پابندی کے باوجود ترکیہ کے مختلف شہروں میں مسلسل تیرسے روز بھی  ریلیاں نکالی گئی ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد  میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔

    اکرم امام اولو

    استنبول سراچ حانے میں منعقد ہونے والی ریلی میں ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP کے علاوہ حزب اختلاف کی جماعتیں اور یونینیں بشمول پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی (DEM) اور ترک ورکرز پارٹی (TİP) بھی سراچ حانے میں ہونے والی ریلی میں شرکت کر رہی ہیں۔

    اس موقع پر  ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP کے چئیرمیں اوزگور اوزیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ریلی میں  ے نتائج  حاصل کرنے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرفCHP کی ریلی نہیں ہے بلکہ  اس ریلی میں  شریک  ان تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو تہہ دل سے سلام کرتا ہوں جو اکرم امام اولو کے ساتھ یک جہتی کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

    استنبول کے میئر کو حراست میں لیے جانے کے بعد ترکیہ میں ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سول نافرمانی کے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں ، جس کے بعد حکومت نے حزب اختلاف کی جانب سے سڑکوں پر احتجاج کی ’ غیرقانونی ’ کال دینے پر متنبہ کیا ہر اور سخت اقدامات کرنے  کی وارننگ بھی دی  ہے۔

    ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ امام اولو  کو حراست میں لیے جانے کے بعد عوامی اجتماعات پر چار روزہ پابندی عائد کی گئی تھی، اس کے باوجود جمعرات کو استنبول میونسپل ہیڈکوارٹر ، یونیورسٹی کیمپس اور دیگر جگہوں پر ہونے والے احتجاج پر 93 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس دوران 16 پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔

    صدر ایردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف امام اولو، جو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ایردوان کی جماعت کو شکست بھی دے چکے ہیں، کو19 مارچ صبح سویرے  حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں مالی مفادات اور دہشت گرد گروپ کی امداد جیسے الزامات کا سامنا ہے، انہیں اتوار تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے اور اس مدت میں عدالت کو ان کی گرفتاری کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    ترکیہ بھر میں مظاہرے

    مظاہرے

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ، ازمیر اور استنبول اور دیگر صوبوں میں  جمعے کے روز بھی  احتجاجی مظاہرے ہوئے جن سے نمٹنے کے لیے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی اور سڑکیں بند کردیں، اور احتجاجی مظاہرین بالخصوص طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

    جمعہ کی شام  کو استنبول میں مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایچ پی کے رہنما اوزیل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ،

     ایردوان، تم لوگوں کے سڑکوں پر آنے سے خوف زدہ ہو، اور اب ہم سڑکوں پر ہیں، اور تمھیں خوف زدہ کرتے رہیں گے۔

    دوسری بار استنبول کے میئر منتخب ہونے والے 54سالہ امام اولو  کو ایک ایسے وقت میں حراست میں لیا گیا جب سی ایچ پی اتوار کے روز صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر ان ( امام اولو  ) کے نام کا اعلان کرنے والی تھی۔ سی ایچ پی نے عام لوگوں سے کہا کہ وہ عوامی مزاحمت کی علامت کے طور پر ملک بھر میں رکھے گئے بیلٹ باکسز میں اولو  کے لیے ووٹ ڈالیں۔

    ترک کرنسی کو شدید دہچکہ

    کرنسی

    ترکیہ کی کرنسی لیرا اور بونڈز کی قدر بھی امام اولو  کی حراست کے بعد سے زوال کا شکار ہے، جبکہ جمعے کو استنبول کے حصص 7 فیصد گرگئے۔مرکزی بینک نے بدھ کے روز ایک غیر طے شدہ اجلاس میں راتوں رات اپنی شرح میں اضافہ کردیا اور کرنسی کو مستحکم کرنے کے لیے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائئر میں 10 ارب ڈالر صرف کرڈالے۔

    ترکیہ کی کرنسی کی قدر میں 12 فیصد کی تاریخی گراوٹ کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں 38 لیرا تک پہنچ گئی ہے۔

    بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا تدارک کرنے کی دو سالہ کوششوں کے باوجود معیشت کمزور ہے اور افراط زر 39 فیصد تک پہنچ گیا ہے، یہ طیب ایردوان کی غیرروایتی مالیاتی محرکات کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

    امام اولو کی ایردوان کے خلاف تیری ہیٹرک فتح

    امام اولو-صدر ایردوان

    ری پبلیکن پیپلز پارٹی   CHP  کے چئیر مین اوزیل نے کہا کہ  اپنے آپ کو فٹ بالکا کھلاڑی کہلوانے والے رجب طیب ایردوان  استنبول کے مئیر امام اولو سے ہونے والے تینوں میچوں میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور اس طرح امام اولو نے ایردوان کے خلاف  فتح کی ہیٹرک  قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کو ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ان کو اپنی شکست ابھی تک ہضم نہیں ہوئی ہے اور وہ مردانہ وار مقابلہ کرنے کی بجائے  دھوکہ دہی سے فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اور  اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے استنبول بلدیہ میں اپنے  قریبی ٹرسٹی کا تقرر کرنا چا ہتے ہیں ۔ اسی لیے ہم استنبول بلدیہ کے سامنے اپنا پہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امام اولو کو کل عدلیہ کے رو برو پیش کیا جائے گا اور ہم دیکھیں گے عدلیہ کس طریقے سے انصاف سے کام لیتی ہے یا پھر ایک بار پھر  ایردوان کے دباو میں آ جاتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کی سیاسی تاریخی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، استنبول سمیت ترکیہ کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرلامتناہی مظاہرے جاری

    کیا ایردوان کو امام اولو سے خطرہ لاحق ہے؟کیا امام اولو صدارتی امیدوار ہیں ؟

    Next Article

    ترکیہ میں اپوزیشن کی جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی (CHP)کی استنبول میں دو ملین افراد کی تاریخی ریلی نے استنبول کے درو دیوار ہلا کر رکھدیے

    مظاہروں نے صدر ایردوان کی حکومت کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.