Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت
    پاکستان

    وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید11اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    مریم نواز شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     

    مریم نواز شریف

    پنجاب کی وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف جمہوریہ ترکیہ کی وزارت خارجہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے عالمی سطح کے سفارتی اجلاس انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے خوبصورت سیاحتی شہر انطالیہ پہنچ گئی ہیں۔ یہ فورم 11 سے 13 اپریل 2025 تک “ایک بکھری ہوئی دنیا میں سفارت کاری کی بحالی” کے عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے، جس کی میزبانی ترکیہ کے صدر جناب رجب طیب ایردوان خود کر رہے ہیں۔

    انطالیہ ڈپلومیسی فورم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ ترکیہ کی خاتونِ اول محترمہ ایمینے ایردوان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا ہے۔ ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر وزیر برائے اطلاعات و ثقافت محترمہ مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ انطالیہ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال انطالیہ کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سوات سید اولو نے کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فورم کے دوران کل خصوصی خطاب کریں گی، جس میں وہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تعلیم کے فروغ، پالیسی اصلاحات، اور اپنی حکومت کے ترقیاتی ویژن پر روشنی ڈالیں گی۔ ان کا خطاب فورم کے عنوان “تقسیم شدہ دنیا میں مستقبل کی تعمیر: تعلیم بطور تبدیلی کی طاقت” سے ہم آہنگ ہوگا۔

    مریم نواز شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم

    اس اہم سفارتی پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے عالمی رہنما، وزرائے خارجہ، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم بین الاقوامی سطح پر مکالمے، تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے افتتاحی اجلاس میں دنیا بھر سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عالمی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

    انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اس شرکت سے نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج اور تعلیمی اقدامات کو بھی اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ پاکستان میں پٹرول تلاش کرے گا
    Next Article اسرائیل کے قتل عام پر خاموشی اس جرم میں برابر شریک ہونا ہے۔ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.