Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»وزیراعلیٰ پنجاب ، مریم نواز شریف ، انطالیہ ڈپلومیسی فورم ، 2025 میں تاریخی خطاب: تعلیم، ترقی انسانیت پر زور، پاکستان-ترکیہ یک جان دو قلب پنجاب میں تعلیمی انقلاب، تعلیم کی طاقت سے مقدر میں تبدیلی
    پاکستان

    وزیراعلیٰ پنجاب ، مریم نواز شریف ، انطالیہ ڈپلومیسی فورم ، 2025 میں تاریخی خطاب: تعلیم، ترقی انسانیت پر زور، پاکستان-ترکیہ یک جان دو قلب

    پنجاب میں تعلیمی انقلاب، تعلیم کی طاقت سے مقدر میں تبدیلی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید12اپریل , 2025Updated:12اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا انطالیہ ڈپلوینیس فورم میں تاریخی خطاب
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 سے تاریخی خطاب: تعلیم، ترقی اور انسانیت پر زور

    انطالیہ (ترکیہ) – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025 کے چوتھے ایڈیشن میں پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ہماری حکومت تعلیم کے ذریعے ایک تابناک مستقبل کی بنیاد رکھ رہی ہے۔‘  انہوں نے عالمی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کے ایک اہم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، سماجی انصاف، خواتین و بچوں کی بہبود اور عالمی اتحاد کے فروغ پر زور دیا۔

    ’خواب دیکھنے اور تعبیر پانے والے رہنما ایک ساتھ‘  

    محترمہ مریم نواز شریف -ترک خاتونِ اول ایمینے ایردوان

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ’یہ میرے لیے باعثِ افتخار ہے کہ میں اُن خواب دیکھنے اور ان خوابوں کی تعبیر پانے والے عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہوں، جو دنیا کو ایک بہتر، منصفانہ اور پائیدار راستے پر گامزن کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سب انسانیت کی اجتماعی بہتری کے لیے یکجا ہیں۔‘  

    پاکستان-ترکیہ  یک جان دو قالب

    محترمہ مریم نواز شریف -ترک خاتونِ اول ایمینے ایردوان

    انہوں نے اپنے خطاب میں پاک-ترکی تعلقات پر خصوصی روشنی ڈالی، اور کہا کہ ’پاکستان اور ترکیہ دو قومیں ضرور ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ یہ رشتہ صرف سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے۔‘  

    پنجاب میں تعلیمی انقلاب

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کی تعلیمی اصلاحات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ:

    • 4,000 سے زائد پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔
    • 6,000 اسکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ رومز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں چاک اور بورڈ کی جگہ ٹچ اسکرینز کا استعمال متعارف کرایا گیا ہے۔
    • بند اسکولوں کو بحال کر کے جدید تعلیمی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
    • 50,000 ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
    • مدارس و اسکولوں میں دودھ کی فراہمی اور غذائیت کے فروغ کے پروگرام جاری ہیں۔
    • 30,000 نئے اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔
    • لاہور میں پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جو تعلیمی میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔
    • ’نواز شریف انٹرنیٹ سٹی‘    کو ڈیجیٹل پاکستان کا نیا چہرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور تعلیم کا مرکز بنے گا۔

    تعلیم کی طاقت سے بدلا جا رہا ہے مقدر

    محترمہ مریم نواز شریف -ترک خاتونِ اول ایمینے ایردوان

    انہوں نے قصور سے تعلق رکھنے والی ’ندا ‘    اور جنوبی پنجاب کے ’اکرام ‘   کی کہانیاں پیش کیں، جو پنجاب حکومت کی تعلیمی اسکیموں سے مستفید ہو کر اپنی زندگی بدل چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’میرا مشن ہے کہ پنجاب کی ہر بچی تعلیم حاصل کرے، کیونکہ ایک پڑھنے والی بچی دراصل پورے معاشرے کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔‘  

    انسانی بحران اور عالمی ذمے داری

    انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس

    اپنے خطاب کے دوران انہوں نے فلسطین، کشمیر، افغانستان اور سوڈان میں بچوں کو درپیش ظلم، تعلیمی محرومی اور غذائی قلت جیسے مسائل پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا۔ ’یہ انسانیت کے اجتماعی مسائل ہیں، اور ان کے حل کے لیے عالمی اتحاد ناگزیر ہے۔‘  

    تعلیم کو سفارت کاری کا حصہ بنانے کی اپیل

    انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ بچیوں کی تعلیم کو عالمی عہد بنایا جائے اور انسانی ہمدردی کو خارجہ پالیسی کی بنیاد قرار دیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ترکیہ کی جامعات کو پنجاب میں تعلیمی منصوبے شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔

    ترکی زبان میں شکریہ اور دوستی کا پیغام

    محترمہ مریم نواز شریف

    خطاب کے اختتام پر انہوں نے ترک زبان میں ’تشکر ایڈریم‘    (Teşekkür ederim) کہہ کر ترک بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’ہم صرف رہنما نہیں، نجات دہندہ ہیں۔ اصلاحات کے ذریعے ہم ایک روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ پاک-ترکی دوستی لازوال ہے، اور یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔‘  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کے قتل عام پر خاموشی اس جرم میں برابر شریک ہونا ہے۔ایردوان
    Next Article

    انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2025: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ترک نائب صدر جودت یلماز کی اہم ملاقات، سفارتی سطح پر بہت اہم پیش رفت

    تعلیم، معیشت اور افرادی قوت میں شراکت داری کے نئے باب کا آغاز

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.