Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان کمیونٹی»پاکستان، ترکوں کے دلوں کی دھڑکن ہے ، پاکستان کی ترکیہ کی جنگِ آزادی پر مدد کو ہم بھلا کیسے فراموش کرسکتے ہیں:اسپیکر اسمبلی نعمان قرتلموش پاک ترک تعلقات محض سفارتی نہیں دلوں کے بندھن ہیں : سفیرپاکستان
    پاکستان کمیونٹی

    پاکستان، ترکوں کے دلوں کی دھڑکن ہے ، پاکستان کی ترکیہ کی جنگِ آزادی پر مدد کو ہم بھلا کیسے فراموش کرسکتے ہیں:اسپیکر اسمبلی نعمان قرتلموش

    پاک ترک تعلقات محض سفارتی نہیں دلوں کے بندھن ہیں : سفیرپاکستان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید15اپریل , 2025Updated:16اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    یومِ پاکستان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان اور ترکیہ کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ایک بار پھر  اس وقت جگمگا اٹھے جب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار اور تاریخی تقریب کا انعقاد ہوا۔

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں  سفارتخانہ پاکستان  کے زیر اہتمام     یومِ پاکستان کی  مناسبت  سے شاندار اور  تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    سفارتخانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقریب

     اس  عظیم الشان، تاریخی اور پُر وقار تقریب میں ترکیہ کے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  نعمان قرتلموش نے مہمان خاصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں  ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یشار گیولر، وزیر تجارت عمر بولات ،سابق وزیراعظم بن علی یلدرم، سابق نائب وزیراعظم بلنت آرنیچ، ترک چیف آف جنرل اسٹاف  جنرل متین  گیوراک، ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل، سیلچوق بائراکتار اولو، کمانڈر ترک فضائیہ جنرل   ضیاء  قادی اولو،  کمانڈر  ترک بحریہ ایڈمرل  ارجمند تاطلی اولو ،  سابق وزیر زراعت مہدی ایکر، نائب وزیر خارجہ عائشہ بریس ایکنجی، چئیرمین پاکستان ٹڑکش پارلیمانی  فرینڈشپ گروپ  علی شاہین، ارکانِ پارلیمنٹ  برہان قایا ترک، دریا یانیک، چئیرمین سعادت پارٹی محمود آریکان، پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ آف ڈیفینس انڈسٹریز پروفیسر ڈاکٹر حالوق گورگن، سابق پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ آف ڈیفینس انڈسٹریز اسماعیل دیمیر، متعدد نائب وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ  کے علاوہ  اعلیٰ عسکری اور سول    حکام، غیر ملکی سفیروں ،  میڈیا نمائندگان  اور پاکستان کمیونٹی  نے  شرکت کی۔

    ترکیہ کی سفارتی تاریخ میں یہ سفارتخانہ  پاکستان ہی کومنفرد  اعزاز حاصل ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں  اعلیٰ  سول اور فوجی  قیادت نے یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نہ صرف  پاکستان کے دل جیت لیے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کو ایک نئی جہت بھی دی ہے۔

    پاکستان، ترک دلوں کی دھڑکن ہے:  سپیکر نعمان قرتلموش

    اسپیکر گرینڈ نیشنل اسمبلی نعمان قرتلموش

    اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے  ترکیہ  گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان قرتلموش نے اس پُرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔  انہوں نے خاص طور پر  ترکیہ میں پاکستان کے سفیر  ڈاکٹر یوسف  جنید کے رول  جو اس سے قبل استنبول  میں قونصلر جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض ادا کرچکے ہیں کے ترکیہ اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام ہی شعبوں میں  تعاون    کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی خدمات کوسراہتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ  کے درمیان گہرے اور  دیرنہ  تعلقات  کو اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ تاریخ، اقدار اور باہمی احترام سے تشکیل پانے والے اس پائیدار بھائی چارے کو محفوظ رکھا جانا چاہیے اور ایک مقدس امانت کے طور پر آنے والی نسلوں تک پہنچایا جانا چاہیے۔ جناب قرتلموش  نے کئی دہائیوں سے ترک اور پاکستان کے  عوام  کے درمیان   مضبوط روابط اور تاریخی یکجہتی پر روشنی ڈالتے ہوئے  ان   تعلقات کو بے مثال قرار دیا ۔    انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی عوام نے جس بے لوث جذبے سے ترک قوم کی مدد کی، اسے ترک عوام آج بھی محبت سے یاد کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کی ترکوں سے محبت اور ان کے درد میں شریک ہونا ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔

    انہوں نے  مشکلات اور  بحران کے  کے وقت دونوں ممالک کی طرف سے دکھائے گئے باہمی تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے سیاسی  ،   اقتصادی  اور  دفاعی تعاون  کو فروغ دینے  اور  ایک دوسرے ملک کے  درمیان  ثقافتی تبادلے سمیت تمام شعبوں میں اس بندھن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تا قیامت تک دونوں ممالک کی اس  دوستی   کو جاری رکھنے کی بھی نیک تمنا کی۔

    پاک-ترک  تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ دلوں کے بندھن سے جُڑے ہیں: سفیر پاکستان

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید

    ااس  سے قبل  ترکیہ  میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے معززین اور مہمانوں کا نہایت گرمجوشی سےخیرمقدم  کیا جس نے پاکستانی روایات کی جھلک کو مزید نمایاں کر دیا۔

    اس موقع پر  سفیرِ پاکستان نے  یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قراردادِ لاہور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی بنیاد بنی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت اور سرسید احمد خان اور علامہ اقبال کی فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سفیر ِ پاکستان نے بہتر  شرح نمو، مہنگائی میں کمی، بڑھتی ہوئی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی لچک اور معاشی پیش رفت  سے بھی آگاہی فراہم کی۔

    سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی زور دیا جو مشترکہ عقیدے، تاریخ اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ دلوں کے بندھن سے جُڑے ہیں۔ ان تعلقات کی بنیاد دونوں اقوام کے مشترکہ جذبات، روایات اور تہذیبی ورثے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی سے جاری ان قریبی تعلقات کی جھلک آپ کو اس وت زیادہ بہتر طریقے سے نظر آتی ہے جب دونوں ممالک کسی مشکلات میں یا  قدرتی آفات میں گھرے ہوئے ہوں۔ اس کی مثال پاکستان میں آئے ہوئے  زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے فورا بعد وزیراعظم کی حیثیت سے  ایردوان کا دورہ پاکستان تھا بالکل اسی طرح  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  ترکیہ میں آئے ہوئے زلزلے کے فوراً بعد ترکیہ کا دورہ کرنے والے اور ترک بھائیوں  کے غم میں برابر کے شریک ہونے والے پہلے  عالمی رہنما تھے ۔  اپنے کلمات کے اختتام پر، سفیر ِ پاکستان نے  ترکیہ کے ساتھ امن، ترقی اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جیوئے جیوئے پاکستان

    پاکستان اسکول بینڈ

    اس سے قبل تقریب کا باقاعدہ  آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد انقرہ میں واقع پاکستان اسکول کے بچوں کے بینڈ نے پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجائے اور اس بینڈ  کے  پاکستان کے ملی نغمے خاص طور پر  "جیوے جیوے پاکستان”   نے  ترک و پاکستانی مہمانوں کے دل موہ لیے کیونکہ "جیوے جیوے پاکستان”      نامی یہ   نغمہ ترکوں کے دلوں میں کئی برسوں سےبسا ہوا ہے۔  

    پاکستان کےروائتی  پکوان

    پروگرام کے آخر میں   مہمانوں کی تواضع  پاکستانی  کے  روایتی  علاقائی پکوانوں سے کی گئی جسے مہمانوں نے بے حد پسند کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات بام عروج پر ،تجزیہ : ڈاکٹر فرقان حمید
    Next Article یورپ میں پہلی بار استنبول ائیر پورٹ سے 3 ٹریک رن وے سے پروازوں کا آغاز
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    24مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ تشکر، برادرانِ وقت: ترکیہ اور پاکستان کی عظیم الشان رفاقت کی داستان جو دنیا کے لیے بے نظیر مثال ہے

    ایردوان – شہباز وژن سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر

    سفیرِ پاکستان ، ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ میں پاکستان کا روشن چہرہ، ترکیہ کی کھلی حمایت حاصل کرنےمیں پس پردہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلیٰ نمونہ

    سفیرِ پاکستان کی ترکیہ کیساتھ جذباتی وابستگی اور قلبی سفارتکاری کی نئی جہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے نہایت گرمجوش اور پُرخلوص ملاقات ، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہت

    پاکستان-ترکیہ کااسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا عزم

    25مئی , 2025

    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر  ایردوان اور   ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں

    25مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.