Tr-Urdu
    Facebook Twitter Instagram
    Facebook Twitter Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا بیچ عالمی چوراہے بھانڈا پھوڑکر سر عام ننگا کردیا جس پر بھارت اپنے عوام ہی نہیں بلکہ دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگیا فوجی تصادم کا راستہ بھارت کا ہے تو اسے نتیجہ خیز بناناہماری چوائس ہوگی
    پاکستان

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کا بیچ عالمی چوراہے بھانڈا پھوڑکر سر عام ننگا کردیا جس پر بھارت اپنے عوام ہی نہیں بلکہ دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگیا

    فوجی تصادم کا راستہ بھارت کا ہے تو اسے نتیجہ خیز بناناہماری چوائس ہوگی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید30اپریل , 2025Updated:30اپریل , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    ڈی جی آئی ایس پی آر ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے، سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بھارت دہشت گردی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں یہی کہا جاتا ہے پاکستان پر الزام لگاؤ اور الیکشن جیتو۔ پاکستان  بھارت پر حملے  میں پہل نہیں کرے گا لیکن   بھارت کے حملے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کے افسر نے دہشتگرد سے کہا بلوچستان سے لاہور تک قتل عام دیکھنا چاہتے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سب جانتے ہیں وہ بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر تھا، گزشتہ روز بھی ایک دہشت گرد کے بھارتی فوجی افسران کے ساتھ گٹھ جوڑ سے آگاہ کیا گیا، اس افسر کے دہشت گرد کو ہدایت دینے کا آڈیو کلپ موجود ہے جس میں کہا گیا کہ بلوچستان سے لاہور تک عام شہریوں کا قتل عام دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج پوری طرح کسی بھی محاذ پر ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس واقعے سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پوسٹ کی گئیں جس میں کہا گیا پاکستان پر نظر رکھیں، واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔

    پلوامہ واقعے کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے میں استعمال کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے کی اے آئی فوٹیج جاری کی گئیں، بھارت میں سرینڈر کرنے والوں نے بتایا کہ بھارت کیسے انہیں اسپانسر کرتا ہے، پلوامہ واقعے کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے میں استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اب دیکھ رہے ہیں پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

    افواجِ پاکستان الرٹ ہیں

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان الرٹ ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو سخت جواب دیں گے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کارروائی قبول نہیں، بھارت یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہے نا ہی اس میں کوئی کردار ہے، بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے متعلق رابطے میں ہیں، بھارت خطے میں جان بوجھ کر حالات کو کشیدہ کر رہا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی اقدامات جارحیت پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت میں ہونے والا کوئی بھی واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہوتا ہے، بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کا اسپانسر ہے، بھارت کو دوسرے پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینا چاہیے، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور اقدامات کیے۔

    نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ایسے واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب وہاں کوئی اہم شخصیت دورہ کرتی ہے، بھارت بتائے کسی اہم شخصیت کے دورے پر ہی ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟، پہلگام واقعہ پر بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیا، پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    پہلگام واقعہ کی تحقیقات غیر جانبدار اداروں سے کروانے کی پیشکش

    اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرنے کی پیش کش کی ہے، بھارت ایسی صورتحال کیوں پیدا کر رہا ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق نہیں ہے، پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے لائف لائن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کا واضح پیغام ہے کہ پانی روکنے کا اقدام جنگ تصور کیا جائے گا، بھارتی اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگیا ہے، بھارت کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کا منصوبہ ساز، سرپرست اور اسپانسر ہے، ہم واضح کرتے ہیں پاکستان کشیدگی بڑھانے میں پہل نہیں کرے گا، واضح کرتے ہیں اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنا چاہتا ہے، ہماری افواج الرٹ ہیں، ہم چوکس ہیں، بھارت مخصوص مقاصد کے لیے پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ میں سیاحت کے شعبے میں ریکارڈ توڑ آمدنی : وزیر سیاحت
    Next Article

    ترکیہ کاپاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار ،ہم ترکیہ کی پاکستان کی مکمل حمایت کیے جانے پر ترکیہ کے شکر گزار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد میں ترک سفیر عرفان نذیر اولو کی وزیر اعظم سے ملاقات

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب ، بڑی تعداد میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت

    ترک حکومت ، عوام اور خصوصاً صدر ایردوان کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان

    16مئی , 2025

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    13مئی , 2025

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    9مئی , 2025

    Leave A Reply Cancel Reply

    Your browser does not support the video tag.
    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب ، بڑی تعداد میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت

    ترک حکومت ، عوام اور خصوصاً صدر ایردوان کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    پاکستان ترکیہ کی جان ہے، اسلام آباد ترکیہ کی سرحدی چوکی ہے ، انقرہ کی سیکورٹی اسلام سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد ہماری ریڈ لائین ہے

    ہم کبھی پاکستانیوں کی جنگِ آزادی پر ترکیہ کی مدد کو فراموش نہیں کرسکتے

    ٹرمپ کی ایردوان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے اپیل

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب ، بڑی تعداد میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت

    ترک حکومت ، عوام اور خصوصاً صدر ایردوان کے مشکور ہیں : سفیر پاکستان

    16مئی , 2025

    ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات اخلاص، ایثار اور بے لوث محبت پر قائم ہیں جو سچی دوستی کی اعلیٰ ترین مثال تصور کیے جاتے ہیں: ایردوان

    ہمیں ترکیہ کیساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے: شہباز شریف

    13مئی , 2025
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.