Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»پاکستان کے مینگوز نے ترکوں کے دلوں میں پاکستان سے محبت کی چاشنی گھول دی، انقرہ کی سپر مارکیٹ میں مینگوز کی نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھ گیاپاکستانی مینگوزکا اپنی خوشبو، مٹھاس اور ذائقے میں کوئی ثانی نہیں :سفیر پاکستان
    ترکیہ

    پاکستان کے مینگوز نے ترکوں کے دلوں میں پاکستان سے محبت کی چاشنی گھول دی، انقرہ کی سپر مارکیٹ میں مینگوز کی نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا

    پاکستانی مینگوزکا اپنی خوشبو، مٹھاس اور ذائقے میں کوئی ثانی نہیں :سفیر پاکستان

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید19اگست , 2025Updated:19اگست , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    انقرہ کی سپر مارکیٹ میں مینگوز کی نمائش
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    رپورٹ: ڈاکٹر  فرقان حمید

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ  پاکستان نے   منفرد اور خوشبوؤں سے معطر تقریب کا انعقاد کیا، جس نے ترک عوام کے ذوق اور ذائقے پر ایک ایسا اثر چھوڑا جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ یہ مینگوز  کی نمائش اورترک عوام کو  مینگو کی لذت سے آشنا کرنے  کی  ایک تقریب تھی، جسے پاکستان کے سفارتخانے نے ترکیہ کی معروف سپر مارکیٹ چین کیرفورSA کے اشتراک سے ترتیب دیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد ترک صارفین کو پاکستان کے مینگوز  کی وہ مٹھاس، خوشبو اور لذت دکھانا تھا جسے دنیا بھر بجا طور پر “پھلوں کا بادشاہ” تسلیم کرتی ہے۔

    ترک عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

    پاکستانی مینگوز

    اس خصوصی تقریب میں انقرہ کے شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جیسے ہی آموں کے اسٹال سجائے گئے اور تازہ کٹے ہوئے آموں کی مہک ہوا میں پھیلی، ترک خاندان، نوجوان، خواتین اور بچے جوق در جوق کیرفورSA کی مقامی شاخ کا رخ کرنے لگے۔ ہر کوئی بے تابی سے پاکستانی آموں کا ذائقہ چکھنے کو تیار تھا، اور جب انہوں نے پہلی بار اس لذت کو محسوس کیا تو ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ بہت سے شرکاء نے برملا کہا کہ انہوں نے آج تک اتنے شیریں اور خوشبودار آم کبھی نہیں کھائے۔

    ایک ترک خاتون نے کہا: “یہ آم صرف ایک پھل نہیں بلکہ ایک تحفہ ہے۔ ہم نے ترکیہ میں آم تو کھائے ہیں مگر پاکستانی آم کی خوشبو اور مٹھاس کا کوئی ثانی نہیں۔“ ایک نوجوان طالب علم نے ہنستے ہوئے کہا: “اگر یہ آم ہمیں روزانہ مل جائیں تو ہم کبھی میٹھائی کی طرف نہ جائیں!”

    “پھلوں کا بادشاہ” نے سب کے دل جیت لیے

    پاکستانی آموں کے اسٹال پر لمبے لمبے قطاریں لگ گئیں۔ لوگ ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر یہ “پھلوں کا بادشاہ” حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کیرفورSA کی انتظامیہ نے بھی اعتراف کیا کہ آموں کے اس شو نے ان کے اسٹور میں غیرمعمولی رش پیدا کیا۔ ترک عوام کی دلچسپی اور بڑھتی ہوئی مانگ دیکھ کر انتظامیہ نے فوری طور پر مزید مقدار میں پاکستانی آم منگوانے کا فیصلہ کیا۔

    سفیر پاکستان سپر مارکیٹ میں عوام میں گھل مل گئے

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید مینگوز کے اسٹال پر

    پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ، عزت مآب ڈاکٹر یوسف جنید بنفسِ نفیس اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے آموں کے اسٹال کا تفصیلی دورہ کیا اور ترک شہریوں سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے پاکستانی آموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

    “پاکستانی آم اپنی خوشبو، مٹھاس اور ذائقے میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ یہ بجا طور پر پھلوں کے بادشاہ کہلاتے ہیں۔ آج ترک عوام کی گرمجوش پذیرائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستانی آم ترکیہ میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں ان کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگا۔“

    سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید مینگوز کے اسٹال پر

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آم پیدا کرنے اور برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے، اور ترکیہ جیسے برادر ملک میں ان کی پذیرائی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو ایک نئی بلندی تک لے جائے گی۔ “ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی آم صرف ایک میٹھا پھل ہی نہیں بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی ایک علامت بن جائیں۔ یہ تقریب ایک آغاز ہے اور ان شاءاللہ ہم مستقبل میں بھی ایسی تقریبات جاری رکھیں گے تاکہ پاکستانی مصنوعات اپنی اصل پہچان کے ساتھ ترک عوام تک پہنچ سکیں۔“

    سفارتخانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں

    یہ تقریب دراصل پاکستان کے سفارتخانے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد اعلیٰ پاکستانی مصنوعات کو ترکیہ کی مارکیٹ میں متعارف کرانا اور برادر ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ڈاکٹر یوسف جنید اور ان کی ٹیم نے نہ صرف اس تقریب کو کامیاب بنایا بلکہ ترک میڈیا اور کاروباری حلقوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا۔

    ترک عوام کی بڑھتی مانگ

    مینگو کی لذت

    تقریب کے بعد صورتحال یہ تھی کہ سپر مارکیٹ میں پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے لگے۔ لوگ اپنی خریداری کی ٹوکریاں آموں سے بھر رہے تھے اور کئی خریدار تو ایک سے زائد ڈبے لے کر جا رہے تھے تاکہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی یہ منفرد تحفہ پیش کر سکیں۔

    مینگو کی لذت

    کیرفورSA کی انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستانی آموں کی نمائش اور چکھنے کی یہ تقریب ان کے اسٹور کی تاریخ کے کامیاب ترین ایونٹس میں سے ایک رہی۔ انتظامیہ کے مطابق: “ترک صارفین نے پاکستانی آموں کو جس پذیرائی سے قبول کیا ہے، اس نے ہمارے لیے بھی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ ہم مستقبل میں پاکستانی آموں کی باقاعدہ اور بڑی مقدار میں فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔“

    مینگو ڈپلومیسی میں کامیابی

    مینگو کی لذت

    انقرہ میں پاکستانی آموں کی یہ نمائش اور چکھنے کی تقریب نہ صرف ایک سفارتی سرگرمی تھی بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کی نئی جہتوں کو اجاگر کرنے والا ایک سنگ میل ثابت ہوئی۔ ترک عوام کے دل پاکستانی آموں نے واقعی جیت لیے، اور اب صورتحال یہ ہے کہ انقرہ سے لے کر استنبول تک پاکستانی آموں کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔

    مینگو کی اقسام

    پاکستانی سفارتخانے کی انتھک کاوشوں اور سفیر پاکستان کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں یہ تقریب ایک یادگار ایونٹ بن گئی۔ آج یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پاکستانی آم ترکیہ میں ایک نئے ذائقے کا سفر شروع کر چکے ہیں، اور آنے والے دنوں میں یہ “پھلوں کا بادشاہ” دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید میٹھا اور مضبوط بناتا چلا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ: انقرہ میں سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کی دھنوں کی گونج ، ہر گوشہ پاکستان ہاوس کومحبت،خوشی اور بھائی چارے کے رنگوں سےسجادیا گیا

    مہمانِ خصوصی برہان قایا ترک اور سفیر پاکستان کا محبت، بھائی چارے پر زور

    Next Article بھارت کے آر ایس ایس رہنما، اندریش کمار کی ترکیہ کو کھلی دہمکی ، ترکیہ نے اگر پاکستان کی مدد کی تو اس کے ڈرونز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.