Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»غزہ کو مکمل فوجی کنٹرول میں لینے کا نیتن یاہو حکومت کا منصوبہ نا قابلِ قبول ہے، یہ منصوبہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے:صدر ایردوان ایردوان کی للکار حسینؑی سچائی: ’ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، وہ دیرپا نہیں رہ سکتا‘
    ترکیہ

    غزہ کو مکمل فوجی کنٹرول میں لینے کا نیتن یاہو حکومت کا منصوبہ نا قابلِ قبول ہے، یہ منصوبہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے:صدر ایردوان

    ایردوان کی للکار حسینؑی سچائی: ’ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، وہ دیرپا نہیں رہ سکتا‘

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید20اگست , 2025Updated:20اگست , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    ایردوان کی للکار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک سرزمین مسلسل لہو میں نہا رہی ہے۔ غزہ۔۔۔غزہ ۔۔۔غزہ ۔۔۔ خون میں نہایا ہوا غزہ ۔۔۔

    وہ غزہ جس کی گلیوں میں کبھی بچوں کی قہقہے گونجتے تھے، آج بارود اور ملبے کی گرد میں ڈوب چکا ہے۔ جہاں کھلونوں کے بجائے لاشیں، اور جھولوں کے بجائے ملبے کے ڈھیر ہیں۔

    ملبے کا ڈھیر غزہ

    یہ منظرنامہ صرف فلسطین کا نہیں، یہ انسانیت کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے۔ اور ایسے وقت میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی آواز ظلم کے اندھیروں میں جلتی ہوئی ایک مشعل بن کر اُبھرتی ہے۔
    انہوں نے دو ٹوک کہاکہ ” غزہ کو مکمل فوجی کنٹرول میں لینے کا نیتن یاہو حکومت کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔”

    یہ الفاظ محض سفارتی جملے نہیں، یہ ایک ضمیر کی پکار ہیں۔

    خاموش دنیا اور ملبے کا ڈھیر غزہ

    سوال یہ ہے کہ جب یوکرین کی جنگ میں عالمی طاقتوں نے انصاف اور انسانی حقوق کے نام پر کانپتی زمین پر گونج پیدا کی تھی تو آج غزہ کے اجڑے گھروں، تڑپتے بچوں اور بھوکی ماؤں کے لیے یہ طاقتیں کیوں خاموش ہیں؟
    کیا انسانیت کے حقوق کا کوئی جغرافیہ ہوتا ہے؟
    کیا فلسطینی بچے کم درجے کے انسان ہیں؟

    ایردوان کی للکار دراصل اسی دوہرے معیار کو چیلنج کر رہی ہے۔ وہ دنیا سے پوچھ رہے ہیں: انصاف اگر انصاف ہے تو پھر وہ غزہ کے لیے کیوں نہیں؟

    اقوامِ متحدہ… ایک خاموش تماشائی

    غزہ خون میں نہایا ہوا غزہ

    اقوامِ متحدہ کی عمارت نیویارک میں ضرور ایستادہ ہے مگر اس کے ستونوں سے انصاف کی بازگشت کب کی رُک چکی ہے۔ قراردادیں صرف کاغذ پر لکھی جاتی ہیں اور فلسطینیوں کے زخموں پر صرف نمک چھڑکا جاتا ہے۔
    ایردوان کے الفاظ اقوامِ متحدہ کو بھی آئینہ دکھاتے ہیں کہ اگر یہ ادارہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو کل تاریخ کے اوراق پر اس کا نام بھی تماشائیوں کی فہرست میں لکھا جائے گا۔

    ترکیہ کا کردار: ایک روشنی، ایک امید

    ترکیہ کی جانب سے غزہ کو امداد کی ترسیل

    ایردوان کا مؤقف ترکیہ کی پالیسی کی روح ہے۔ “استنبول عمل” ہو یا یوکرین جنگ میں ثالثی، ترکیہ نے بار بار دنیا کو دکھایا کہ وہ امن کے سفر میں ایک رہنما کردار ادا کر سکتا ہے۔

    ترکیہ کی غذائی ترسیل

    غزہ کے معاملے پر بھی یہی کردار نمایاں ہے۔ ایردوان کی باتیں سفارت کاری سے آگے بڑھ کر ایک انسانی فریاد ہیں۔ وہ بتا رہے ہیں کہ ترکیہ ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائے گا بلکہ مظلوم کے حق میں ڈٹ کر کھڑا ہوگا۔

    غزہ۔۔۔صدی کا کربلا

    غزہ خون میں نہایا ہوا غزہ

    غزہ آج محض ایک جغرافیہ نہیں رہا۔ یہ صدی کا کربلا بن چکا ہے جہاں مظلوموں کا خون بہہ رہا ہے اور طاقتور یزیدی صفیں باندھے کھڑے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کربلا کی خاک پر تاریخ نے یزید کو رسوا کر دیا تھا، اور آج غزہ کی مٹی ایک بار پھر ظالموں کے زوال کی گواہ بننے والی ہے۔

    ایردوان کی للکار اسی حسینؑی سچائی کا اعلان ہے کہ ظلم جتنا بھی طاقتور ہو، وہ دیرپا نہیں رہ سکتا۔

    ایک سوال جو آنے والی نسلوں سے جڑا ہے

    کل جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ سوال باقی رہے گا
    جب غزہ جل رہا تھا، جب بچے بلک رہے تھے، جب مائیں لاشوں سے لپٹ کر رو رہی تھیں ، تب دنیا کہاں تھی؟
    کیا وہ انصاف کے علمبردار اقوام خاموش تماشائی تھیں یا پھر ایردوان کی طرح انہوں نے بھی اپنی آواز بلند کی تھی؟

    ایردوان کی یہ للکار محض آج کی دنیا کے لیے نہیں، آنے والی نسلوں کے لیے بھی ہے۔ یہ اعلان ہے کہ ترکیہ کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے، چاہے دنیا کا سارا زور ظلم کے پلڑے میں کیوں نہ ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت کے آر ایس ایس رہنما، اندریش کمار کی ترکیہ کو کھلی دہمکی ، ترکیہ نے اگر پاکستان کی مدد کی تو اس کے ڈرونز کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے
    Next Article

    ترکیہ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا،ترکیہ کے -122سپر سونک ڈرون نے فضاء سے بیلسٹک میزائیل داغنے کا کامیاب تجربہ کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

    ترکیہ فضاء میں ڈرون کے ذریعے بیلسٹک میزائیل داغنے والا دنیا کا پہلا ملک

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.