Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان :اسٹیل ڈوم کے ساتھ نئے دفاعی دور کا آغاز ، اسرائیل کے وزیراعظم پر کڑی تنقید ، اپوزیشن کو انتباہ ، نوجوان جوڑوں کے لیے خوشخبری
    ترکیہ

    صدر ایردوان :اسٹیل ڈوم کے ساتھ نئے دفاعی دور کا آغاز ، اسرائیل کے وزیراعظم پر کڑی تنقید ، اپوزیشن کو انتباہ ، نوجوان جوڑوں کے لیے خوشخبری

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید8ستمبر , 2025Updated:8ستمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے فضائی دفاع میں ایک نئی اور فیصلہ کن پیش رفت کی ہے۔ 460 ملین ڈالر مالیت کے جدید فضائی دفاعی نظام ’اسٹیل ڈوم‘کے 47 یونٹ ترک فوج کے حوالے کر دیے

    گئے ہیں۔

      اسٹیل ڈوم کے ساتھ ترکیہ کا  نیا دفاعی دور 

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے کہا کہ ’اسٹیل ڈوم کے ساتھ ہم فضائی دفاع میں بالکل نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ نظام نہ صرف ترک جمہوریہ کی سرحدوں بلکہ ہر ترک شہری کی سلامتی کا ضامن ہے۔ اب ترکیہ اپنے فضائی دفاع میں خود کفیل ہے اور دشمن کو واضح پیغام دے رہا ہے کہ ہماری فضاؤں پر میلی نظر ڈالنے کی جرأت کوئی نہ کرے۔‘

    نیتن یاہو حکومت انسانیت کے لیے خطرہ

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے اپنی گفتگو کے دوران اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھاکہ’نیتن یاہو کی حکومت ایک پاگل پن اور سفاکیت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل کرنے والی یہ حکومت انسانیت کے لیے بدترین خطرہ بن چکی ہے۔ ترکیہ کسی قیمت پر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ہم اپنے تمام وسائل کے ساتھ غزہ کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے طاقتور ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں مگر ’ترکیہ خاموش نہیں بیٹھ سکتا، کیونکہ ہمارا ضمیر ہمیں ظالم کے سامنے خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔‘

    اپوزیشن کو سخت انتباہ

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے اس موقع پر اپوزیشن، خصوصاً CHP سربراہ اوزگور اوزل کے حالیہ بیانات کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’عدالتی فیصلوں کو نہ ماننا، قانون کو کھلے عام چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ ہم کسی کو بھی سڑکوں پر فساد برپا کر کے قوم کے سکون اور اتحاد کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

    صدر نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کے دائرے میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمی کی آزادی ہے، مگر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت یا قانون کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    نوجوان جوڑوں کے لیے خوشخبری

    صدر ایردوان

    صدر ایردوان نے نوجوانوں کے لیے ایک نئے اور انقلابی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ

     2026’ کے آغاز سے 18 تا 25 سال کی عمر کے شادی شدہ جوڑوں کو 2 لاکھ 50 ہزار لیر تک کا بلاسود قرض دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ اگر وہ 48 ماہ کے اندر بچوں کے والدین بنتے ہیں تو ہر بچے کی پیدائش پر قرض کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی جائے گی۔‘

    انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو معاشی اعتماد دینا اور خاندانی نظام کو مضبوط کرنا ہے تاکہ ترکیہ کا مستقبل مزید تابناک ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ، پاک ا فوا ج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے ،ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: وزیرقومی دفاع یشار گیولر

    پاک-ترک تعلقات سفارتی بیان نہیں ، دلوں کی دھڑکن ہیں : سفیر پاکستان

    Next Article

    قطر کی اسرائیل اور امریکہ نواز خوشامد نہ پالیسی بھی قطر کو اسرائیلی حملے سے نہ بچاسکی، اب اگلی باری کس ملک کی ہے؟عرب ممالک میں بھگڈرمچ گئی

    اسلامی ممالک میں نیٹو طرز عسکری اتحاد قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.