Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان: ترکیہ طے کردہ معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کی باریک بینی سے نگرانی کرے گا
    ترکیہ

    صدر ایردوان: ترکیہ طے کردہ معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کی باریک بینی سے نگرانی کرے گا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9اکتوبر , 2025Updated:9اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    ترکیہ غزہ
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ غزہ  کی تعمیر نو اور بین الاقوامی ٹاسک فورس میں حصہ لے گا

    صدر ایردوان

     صدررجب طیب ایردوان نے صدارتی محل میں موجودملّت کانگریس اور ثقافتی مرکز میں منعقدہ 2025-2026ء اعلیٰ تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کی خبر پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

     انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس معاہدے کی تمام متفقہ شقوں پر عمل درآمد کو نہایت باریک بینی ور سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ میدانِ عمل میں معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے وا لی ٹاسک فورس میں، ان شاءاللہ، ترکیہ بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر تعمیرِ نو کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کریں گے۔

     ایردوان کا معاہدہ طے کرنے پر خوشی کا اظہار

    صدر ایردوان

     صدر ایردوان نے اپنےخطاب میں مصر میں جاری مذاکرات سے حاصل ہونے والی خوشخبری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم طویل عرصے سے غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف تھے۔ پہلے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد واشنگٹن کے دورے میں وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے ساتھ غزہ کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر ٹرمپ نے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، اور حماس نے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ آج بالآخر اس معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس پر ہمیں دلی طور پر خوشی ہوئی ہے۔

     ترکیہ ٹاسک فورس کا حصہ ہوگا

    صدر ایردوان

     صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اس معاہدے میں شروع ہی سے فعال کردار ادا کرتے آئے ہیں، اور اس کے طے پانے پر ہمیں گہری مسرت ہے۔ اب فوری طور پر سب سے اہم مرحلہ یہ ہے کہ جامع انسانی امداد غزہ پہنچائی جائے، قیدیوں اور محبوسین کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں فوراً بند ہوں، اور وہ متعین کردہ حدود تک پسپائی اختیار کرے۔ ہم معاہدے کی تمام شقوں کے نفاذ کی باریک بینی سے نگرانی کریں گے، اور ان شاءاللہ، میدانِ عمل میں اس کی نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس میں ترکیہ بھی اپنی جگہ بنائے گا۔ ترک صدر ایردوان نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کے لیے ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بھرپور مدد فراہم کریں گے۔ ہمارا مقصد نسل کشی کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔ غزہ کے ہمارے بھائی دنیا میں سب سے زیادہ امن، سلامتی اور اطمینان کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو برس بعد پہلی بار غزہ کے مظلوم عوام، خصوصاً معصوم بچوں کے چہروں پر جو مسکراہٹ کے پھول کھلے ہیں، ہم دعاگو ہیں کہ وہ کبھی نہ مرجھائیں۔ ان مسکراہٹوں کو قائم رکھنے کے لیے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں، اللہ کے فضل سے کرتے رہیں گے۔

    صدر ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسرائیلی حکومت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ اسی طرح انہوں نے قطر اور مصر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے معاہدے کے طے پانے میں اہم اور قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔

    آخر میں صدر ایردوان نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو بھی ان کے پُرعزم اور دور اندیش موقف پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کے حملے خطے کے استحکام کیلیے براہِ راست خطرہ ہیں، غزہ میں فوری قتلِ عام روکا جائے ، فلسطین میں دو ریاستی حل پائیدار اور منصفانہ امن کا واحد راستہ ہے: ایردوان
    Next Article حماس دہشت گرد تنظیم نہیں قومی مزاحمتی قوت ہے، ہم حماس کا ساتھ دیتے رہیں گے: ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.