Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»شرم الشیخ میں تاریخی لمحہ:صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کوخطاب کی خصوصی دعوت پر تمام رہنما متاثر ، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہا
    پاکستان

    شرم الشیخ میں تاریخی لمحہ:صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کوخطاب کی خصوصی دعوت پر تمام رہنما متاثر ، صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کو سراہا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید13اکتوبر , 2025Updated:13اکتوبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    شرم الشیخ کانفرنس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     شہباز شریف کا شرم الشیخ کانفرنس میں خطاب پاکستان کیلیے  اعزاز

    وزیراعظم شہباز شریف

    شرم الشیخ کی فضا اُس وقت جذباتی اور پرشکوہ ہوگئی جب امریکی صدر نے خود پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو مائیک پر آنے کی دعوت دی ،  جو پاکستان کے لیے ایک نمایاں سفارتی اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کا پُراثر خطاب نہ صرف بین الاقوامی میڈیا میں سراہا گیا بلکہ عالمی رہنماؤں نے بھی اُن کے امن پسند وژن اور متوازن سفارت کاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    یہ تاریخی دن پاکستان کے لیے نہ صرف فخر کا لمحہ ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان امن، مصالحت اور بین الاقوامی تعاون کے محاذ پر ایک اہم کردار بن کر اُبھرا ہے۔

    اس تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، مصر کے صدر   ( جو کہ میزبان تھے ) الفتح السیسی  اور و ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  شریک ہوئے۔ عالمی رہنماؤں کی اس مشترکہ کاوش کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کی ایک نئی امید نے جنم لیا۔

    صدر ٹرمپ کی خواہش پر خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن صرف غزہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تاریخی ہے۔ جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے صدر ٹرمپ نے جو کردار ادا کیا، وہ لائقِ تحسین ہے۔ اُن کی قیادت میں لاکھوں انسانی جانیں بچی ہیں، اسی لیے پاکستان انہیں امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرتا ہے۔

    شہباز شریف-ڈونڈ ٹرمپ

    وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر کے لیے اس غیر معمولی خراجِ تحسین پر ہال تالیوں سے گونج اُٹھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ کیا اور مائیک پر کہا کہ مجھے میری تعریف کی توقع نہ تھی ۔ آپ نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔ اب میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا ،چلو، اب گھر چلتے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ، آپ نے نہایت خوبصورت انداز میں گفتگو کی۔ پاکستان ایک عظیم قوم ہے، اور اس کی قیادت امن کی خواہشمند ہے۔

    شوزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ

    اسی موقع پر صدر ٹرمپ نے ایک اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر ،  جو یہاں موجود نہیں ہیں ،  دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کے پیچھے پاکستان سمیت دوست ملکوں کا کلیدی کردار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایردوان کا ترکیہ کے شایانِ شان فیصلہ ، نتن یا ہو کی شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت کو ناکام بنادیا
    Next Article مہمت بوزداع فلم پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز قرولوش اورحان میں مرکزی کردار مرت یازی جی اولو ادا کریں گے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    16جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.