Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ میں جلد ہی مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا اور افرطِ زر کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لے جانے کا ہدف
    ترکیہ

    ترکیہ میں جلد ہی مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا اور افرطِ زر کی شرح سنگل ڈیجٹ تک لے جانے کا ہدف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید18نومبر , 2025Updated:18نومبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی معیشت، سیاسی استحکام اور اعتماد کے ماحول کے سائے میں ایک مرتبہ پھر اہم سنگِ میل عبور کرنے کے قریب دکھائی دیتی ہے۔ ترک لیبر کنفیڈریشن HAK İŞ  کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان نے ملک کی گزشتہ 23 برسوں پر محیط اقتصادی پیش رفت کا جامع تقابلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  مستقبل کے معاشی اہداف کے حوالے سے بھی واضح اور فیصلہ کن پیغام دیا ہے۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    مہنگائی پر  قابو پانا  اور اسے سینگل ڈیجٹ تک لے جانا حکومت کا اہم ہدف  
    انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترکیہ زندگی کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرے گا اور افراطِ زر کی شرح کو سنگل ڈیجٹ تک  لے  جانے میں  جلد ہی کامیاب ہو جائے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں دو نکات پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ :

    1. افراطِ زر کی شرح کو سینگل ڈیجٹ تک لانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
    2. حکومت اس مقصد کے لیے سیاسی عزم، انتظامی قوت اور معاشی حکمتِ عملی پر عمل درآمد کرتی رہے گی۔

    صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ افراطِ زر کی شرح کو سنگل ڈیجٹ تک نیچے لے جانا  کوئی  آسان   کام نہیں ہے ۔ لیکن اللہ کے فضل سے ہم میں یہ راستہ چلنے کی طاقت بھی ہے اور ارادہ بھی۔ ہم اس ہدف کو مکمل کر کے رہیں گے۔

     معاشی کارکردگی کا 23 سالہ جائزہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ترکیہ کی معاشی کامیابیوں کے پیچھے بنیادی عنصر مسلسل سیاسی استحکام اور انتظامی تسلسل ہے۔
    ان کے مطابق:

    • 2002 میں 238 ارب ڈالر،  مجموعی قومی آمدنی  2024 میں بڑھ کر ڈیڑھ کھرب ڈالر کی حد تک پہنچ  گئی ہے۔
    • فی کس آمدنی 3608 ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 14,751 ڈالر ہوگئی جبکہ 2025 کی دوسری سہ ماہی میں یہ شرح 17 ہزار ڈالر کے قریب رہے گی۔
    • صدر رجب طیب ایردوان
    • مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 27 ارب ڈالر سے بڑھ کر 185 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
    • برآمدات، جو 2002 میں 36 ارب ڈالر تھیں، آج 270 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔

    یہ اعداد و شمار ترکیہ کی اس اقتصادی حکمتِ عملی کا ثبوت ہیں جس میں پیداوار، روزگار اور برآمدات تینوں کو یکساں اہمیت دی گئی۔

    روزگار اور لیبر مارکیٹ: مستقل بہتری

    صدر ایردوان نے بتایا کہ گزشتہ 29 ماہ سے ملک میں بیروزگاری کی شرح سینگل ڈیجٹ  پر برقرار ہے۔

    ترکیہ کے محکمہ شماریات TÜİK کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق:

    • 2025 کی تیسری سہ ماہی میں موسمی اثرات سے پاک بیروزگاری کی شرح 8.5 فیصد رہی۔
    • محنت کش آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
    • جبکہ روزگار پانے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار ہے۔

    یہ اعداد و شمار ترکیہ کی لیبر مارکیٹ میں مضبوط بحالی اور مستقل بہتری کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

    زلزلہ متاثرہ علاقوں پر تاریخی سرمایہ کاری

    صدر ایردوان نے اس حقیقت کی جانب بھی اشارہ کیا کہ معیشت میں ترقی کے ساتھ ساتھ حکومت نے جنوبی ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں پر تقریباً 90 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔
    گزشتہ ہفتے ادیامان میں 3 لاکھ 50 ہزار متاثرہ خاندانوں کے گھروں کے قرعہ اندازی مکمل ہونا اس بڑے منصوبے کی تازہ ترین مثال ہے۔

    آئندہ تین سال کے لیے نئی حکمتِ عملی

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ نافذ ہونے والا درمیانی مدت کا پروگرام (OVP) ترکیہ کی معیشت کا اگلے تین برسوں کے لیے بنیادی روڈ میپ ثابت ہوگا۔
    اس پروگرام کے تحت:

    • مالیاتی نظم و ضبط
    • سرمایہ کاری میں اضافہ
    • پیداوار اور برآمدات کی وسعت
    • لیبر مارکیٹ کی مضبوطی
    • اور مہنگائی میں کمی

    مزدور تنظیموں کے لیے پیغام

    تقریب کے اختتام پر انہوں نے HAK-İŞ کنفیڈریشن کی 50ویں سالگرہ پر مبارک باد دی اور مزدوروں، محنت کشوں اور تمام ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئَ کہا کہ ہم اپنے محنت کش بھائیوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تعمیر جاری رکھیں گے۔ اللہ ہمارے راستے کو آسان کرے اور ہمارے قدم مضبوط رکھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ ڈرونز کی تیاری میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ، ترکیہ 17 ویں بڑی عالمی معیشت جبکہ فی کس آمدنی 17 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
    Next Article کھسیانا بھارت کھمبا نوچے، ترکیہ- پاکستان اتحاد پر بھارت کی نوحہ گری، بھارتی میڈیا میں پاک ترک اتحاد پر خوف کی لہر
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.