Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»صدر ایردوان : پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی
    پاکستان

    صدر ایردوان : پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید20دسمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پاک ترک دوستی
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    صدر رجب طیب ایردوان

    صدرِ جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 2028 کے لیے ہمارا ہدف یہ ہے کہ دفاعی اور ہوابازی کی برآمدات میں 11 ارب ڈالر تک پہنچ کر دنیا کے اولین دس ممالک میں شامل ہوں۔ آج دنیا میں صرف دس ممالک ایسے ہیں جو اپنے جنگی بحری جہاز خود تیار کر کے سمندر میں اتارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ ترکیہ اُن میں شامل ہے۔

    پاکستان ہمارا سچا  اور کھرا اتحادی ملک ہے

    صدر ایردوان کے ساتھ فیملی تصویر

    اپنی تقریر کے آغاز میں صدر ایردوان نے پاکستان سے تشریف لانے والے اعلیٰ سطحی وفد اور دفاعی صنعت سے وابستہ نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج استنبول کے لیے دفاعی صنعت کے حوالے سے ایک نہایت اہم اور تاریخی دن ہے۔

    صدرِ ترکیہ نے کہا:”آج ہم اپنے بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت، پرچم کشائی اور نئے جہازوں کی ابتدائی تیاری (ساک کَسِمی) کی تقریبات کے موقع پر یہاں جمع ہیں۔ پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو، جن کے لیے ترکیہ ان کا دوسرا گھر ہے، دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔”

    انہوں نے ترک شپ بلڈنگ انڈسٹری کی ترقی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے استنبول شپ یارڈ کمانڈ کے کارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ترک قوم نے اپنی شپ یارڈز پر جو اعتماد کیا، وہ بالکل درست تھا۔

    ترکیہ-پاکستان دوستی قیامت تک پھیلتی پھولتی رہے گی

    صدر ایردوان کو پاکستان پرچم پیش کیا گیا

    صدر ایردوان نے پاکستان کے ساتھ 2018 میں طے پانے والے چار مِلگیم (MİLGEM) جنگی جہازوں کے معاہدے پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2018 میں ہم نے پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار مِلگیم جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا تھا۔ پہلا جہاز PNS بابر 24 مئی 2024 کو پاکستان کے حوالے کیا گیا۔ آج ہم مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد PNS خیبر کی حوالگی بھی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تیسرے اور چوتھے جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کیے جا رہے ہیں۔
    تیسرا جہاز PNS بدر جون 2026 کے اختتام تک جبکہ چوتھا جہاز PNS طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ جہاز برادر پاکستان کی بحریہ کے لیے باعثِ تقویت ہوں گے۔ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی، جس کی جڑیں مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں، اللہ کے حکم سے قیامت تک قائم رہے گی، ترقی کرے گی اور مزید مضبوط ہوگی۔

    صدرِ ترکیہ نے کہا کہ آج جن بحری پلیٹ فارمز کو سمندر کے حوالے کیا جا رہا ہے، وہ محنت، علم، ہمت اور قومی وابستگی کا مظہر ہیں۔

    دفاعی برآمدات 8.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اس وقت دفاعی برآمدات میں دنیا کا گیارھواں بڑا ملک ہے۔
    گزشتہ 11 ماہ میں دفاعی و ہوابازی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ حجم 8.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ 2028 تک 11 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دنیا کے اولین دس ممالک میں شامل ہونا ہمارا واضح ہدف ہے۔

    اسٹیل ڈوم  اور قزل ایلما   ہماری قوت کی علامت ہیں

    بغیر پائلٹ ترک جنگی طیارہ قزل ایلما

    صدرِ ترکیہ نے بتایا کہ حال ہی میں اسٹیل ڈوم فضائی دفاعی نظام کو فوجی بیڑے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بغیر پائلٹ جنگی طیارہ  قزل  ایلما  عالمی فضائی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود ترکیہ نے اپنے دفاعی سفر کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

    ہماری کسی کی سرزمین پر کوئی نگاہ نہیں ہے

    ترک بحری بیڑہ

    اپنی تقریر کے اختتام پر صدر ایردوان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ترکیہ کی کسی کے علاقے یا خودمختاری پر نظر نہیں ہے۔ ہم امن، استحکام اور انصاف کے خواہاں ہیں۔ تاہم اپنے حق اور خودمختاری کے تحفظ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے تمام نئے بحری جہازوں اور پلیٹ فارمز کے ترک بحریہ اور پاکستان بحریہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے ہمارے جہازوں کے سمندر پُرسکون ہوں اور ان کی سمت ہمیشہ درست رہے۔

    تقریب کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ عسکری حکام نے بھی خطاب کیا، یادگاری تصاویر بنوائی گئیں اور جہازوں کے کمانڈرز کو پرچم و علامتی نشانات حوالے کیے گئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس(ISF): سفارت کاری، طاقت، تضادات۔ اسرائیل پر ترکیہ کا خوف طاری،اجلاس میں ترکیہ کو مدعو کرنے سے گریز
    Next Article قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.