Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کے بغیر پائلٹ جنگی طیارے بائیراکتار قزل ایلما (Bayraktar KIZILELMA) نے عالمی ہوا بازی میں تاریخ رقم کر دی
    ترکیہ

    ترکیہ کے بغیر پائلٹ جنگی طیارے بائیراکتار قزل ایلما (Bayraktar KIZILELMA) نے عالمی ہوا بازی میں تاریخ رقم کر دی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید29دسمبر , 2025Updated:29دسمبر , 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    قزل ایلما
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ  کے جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی طیارےبائیکراکتارقزل ایلما نے عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ پہلی مرتبہ دو بغیر پائلٹ جنگی طیاروں نے انسانی مداخلت کے بغیر مکمل طور پر خودکار قریبی فارمیشن پرواز کامیابی سے انجام دی، جسے بین الاقوامی دفاعی ماہرین جدید فضائی جنگ کے مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

    یہ تاریخی آزمائش چورلو میں واقع آقنجی فلائٹ ٹریننگ اینڈ ٹیسٹ سینٹر میں انجام پائی، جہاں قزل ایلما کے دو مختلف پروٹوٹائپسPT3 اور PT5نے بیک وقت پرواز کی۔ دونوں طیارے یکے بعد دیگرے فضا میں بلند ہوئے اور کسی انسانی کنٹرول کے بغیر ہم آہنگ انداز میں قریبی کول (Close Formation) پرواز مکمل کی۔

    قزل ایلما

    خودکار فضائی ہم آہنگی میں نئی مثال

    بائیکار(Baykar) کی جانب سے تیار کردہ اسمارٹ فلیٹ اوٹونومی الگورتھمز کے ذریعے دونوں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں نے ایک دوسرے کے مقابل اپنی پوزیشنز خودکار طور پر ترتیب دیں اور انتہائی حساس فضائی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ہم وقت حرکات انجام دیں۔ ماہرین کے مطابق یہ وہ صلاحیت ہے جو اب تک صرف انسانی پائلٹس سے لیس جدید جنگی طیاروں تک محدود سمجھی جاتی تھی۔

    یہ تجربہ اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ اب پیچیدہ فضائی مشنز، جن میں انتہائی درستگی، ردِعمل کی تیزی اور مشترکہ حکمتِ عملی درکار ہوتی ہے، بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی انجام دیے جا سکتے ہیں۔

    جدید فضائی جنگ کی سمت اشارہ

    قزل ایلما

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی مستقبل کی فضائی جنگ میں ملٹی وہیکل اوٹونوم آپریشنز کی بنیاد فراہم کرتی ہے، جہاں متعدد بغیر پائلٹ جنگی طیارے ایک ہی لیڈر یا مشترکہ کمانڈ کے تحت مربوط مشنز انجام دے سکیں گے۔
    قزل ایلما   کی یہ آزمائش جدید فضائی جنگ کے لیے درکار سنکرونائزیشن اور درستگی کو خودکار نظاموں کے ذریعے حاصل کرنے کی جانب ایک بنیادی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

    قزل ایلما کے اس تاریخی تجربے کو عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے اسے ‘دورِ جدید کی فضائی جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ  نے خودکار جنگی ہوابازی کے میدان میں ایک قائدانہ مقام حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹس میں اس پیش رفت کو عالمی دفاعی توازن میں بتدریج تبدیلی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی واضح علامت قرار دیا گیا۔

    قزل ایلما

    بائیکارBaykar-کے چیئرمین سیلچوق  بائیراکتار نے اس کامیابی کو’دنیا میں پہلی مرتبہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت ترکیہ  کی خود انحصار دفاعی ٹیکنالوجی کی عکاس ہے۔
    بائیکارBaykar- کےجنرل منیجر  حلوق  بایئراکتار کے مطابق ‘عالمی ہوا بازی کی تاریخ میں پہلی بار دو بغیر پائلٹ جنگی طیاروں نے خودکار طور پر قریبی کول پرواز انجام دی۔ ہم تقلید کرنے والے نہیں، بلکہ نئی راہیں متعین کرنے والے ہیں۔’

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article2025ء میں عالمی رہنما کیسے پاکستان اور پاکستانی قیادت کے گرویدہ بن گئے ؟
    Next Article پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے ڈی-8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون کےسیکریٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.