Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات
    ترکیہ

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24فروری , 2026Updated:24فروری , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی مصروفیات
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آٹھ ترقی  پذیر  ممالک کی تنظیم ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران انہوں نے ترکیہ کی اہم سیاسی و حکومتی شخصیات سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں باہمی اقتصادی تعاون، ادارہ جاتی اصلاحات، تجارتی روابط کے فروغ اور آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    نائب صدر  جودت یلماز  سے ملاقات: ڈی۔8 کو مزید فعال بنانے پر زور

    نائب صدر جودت یلماز- ڈی 8 سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    ترقی  پذیر  ممالک کی تنظیم ڈی۔8 کے  سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے صدارتی محل میں نائب صدر جودت یلماز   سے ملاقات کی، جہاں تنظیم کو زیادہ متحرک، منصوبہ جاتی اور نتائج پر مبنی ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ آذربائیجان کی شمولیت سے ڈی۔8 کو جو نئی رفتار ملی ہے، اسے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے مزید مستحکم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریٹ کی ادارہ جاتی اور مالی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ترکیہ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ بانی رکن کی حیثیت سے ڈی۔8 کی عالمی سطح پر مؤثر موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ آئندہ 14-15 اپریل 2026 کو جکارتہ میں منعقد ہونے والے ڈی۔8 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

    وزیر خارجہ حقان  سے ملاقات: سفارتی و اقتصادی تعاون کا فروغ

    وزیر خارجہ حقان فیدان – ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    وزیر خارجہ حقان فیدان نے انقرہ میں سفیر سہیل محمود کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ڈی۔8 کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور بدلتے ہوئے عالمی تجارتی حالات میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر گفتگو ہوئی۔

    فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈی۔8 پلیٹ فارم مسلم اکثریتی ترقی پذیر ممالک کے لیے عالمی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ترکیہ نے تنظیم کے اندر اپنی قائدانہ ذمہ داریوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر ماحولیات مراد کُرُم سے مشاورت: COP31 اور مشترکہ حکمت عملی

    وزیر ماحولیات مراد کُرُم -ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    وزیر ماحولیات مراد کُرُم سے ملاقات کے دوران آئندہ منعقد ہونے والے COP31 اجلاس سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    وزیر ماحولیات نے ڈی۔8 ممالک کے ساتھ ماحولیاتی تعاون، پائیدار ترقی اور مشترکہ ماحولیاتی ایجنڈا کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر تجارت عمر بولات سے ملاقات: تجارتی روابط کے فروغ پر اتفاق

    وزیر تجارت عمر بولات-ڈی ایٹ سیکرٹری جنرل سہیل محمود

    وزیر تجارت عمر بولات نے ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل کا وزارتِ تجارت میں استقبال کیا۔ ملاقات میں ترجیحی تجارتی معاہدے کے مؤثر نفاذ، رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر تجارت نے کہا کہ آذربائیجان کی شمولیت سے ڈی۔8 مزید مضبوط ہوا ہے اور یہ پلیٹ فارم اسلامی دنیا میں زیادہ منصفانہ اور جامع اقتصادی تعاون کے فروغ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے سفیر سہیل محمود کی سابقہ سفارتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے نئے منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لی قایا  سے ملاقات: خیرسگالی اور مبارکباد

    نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لی قایا

    نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لی قایا   نے خیرسگالی ملاقات کے دوران سفیر سہیل محمود کو ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    ملاقات میں تنظیمی ڈھانچے کی بہتری، باہمی روابط کے استحکام اور آئندہ اجلاسوں کی تیاریوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈی۔8 کو عملی منصوبوں اور ٹھوس نتائج کے ذریعے رکن ممالک کے عوام کے لیے زیادہ مؤثر بنایا جائے گا۔

    ڈی ایٹ ، تنظیمی پس منظر اور آئندہ لائحہ عمل

    ڈی-8 تنظیم

    1997 میں قائم ہونے والی ڈی۔8 تنظیم بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیہ پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، عالمی معیشت میں ان کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

    سفیر سہیل محمود کا یہ دورہ ترکیہ اور ڈی۔8 کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ ان ملاقاتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکیہ تنظیم کے اندر اصلاحات، اقتصادی انضمام اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کے لیے پرعزم ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ دورہ آئندہ جکارتہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور ڈی۔8 کو ایک زیادہ فعال اور مؤثر اقتصادی بلاک بنانے میں مددگار ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    17فروری , 2026

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    11فروری , 2026

    روائتی حجاب پہن کر (پاکستانی سٹائل دوپٹہ اوڑھنے والی ) مئیر کے فرائض ادا کرنے والی خاتون سے صدر ایردوان کی یکجہتی ، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت

    10فروری , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    صدر ایردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک رہنما نہ اٹھا سکا

    لاہور میں ڈی۔8 کمشنرز کا دوسرا غیر رسمی ریٹریٹ منعقد، 12ویں ڈی۔8 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر غور

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    24فروری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    17فروری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.