Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین
    ترکیہ

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید6مارچ , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    موسیاد اافطار ڈنر
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (ڈی۔8) کے سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے کہا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں کاروباری نیٹ ورکس کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور تنظیم ترک کاروباری برادری کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    موسیاد افطار ڈنر

    استنبول میں موسیاد (MUSIAD) کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ روایتی سفارتی مشنز کے افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل محمود نے موسیاد کے صدر برہان اوزدمیر کی جانب سے دعوت اور سفارتکاروں و معزز مہمانوں کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

    ڈی۔8 کے سیکریٹری جنرل نے موسیاد کو آزاد صنعت کاروں اور تاجروں کا ایک مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بین الاقوامی سطح پر وسیع رسائی ہے۔ ان کے مطابق یہ تنظیم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تجارت کے روابط کو وسعت دینے اور مختلف خطوں کے درمیان کاروباری تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    موسیاد افطار ڈنر

    سہیل محمود نے ڈی۔8 تنظیم کی ادارہ جاتی ترقی اور حالیہ توسیع کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ تنظیم رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایجنڈے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے شرکاء کو آئندہ ڈی۔8 سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد کیے جانے والے کاروباری نوعیت کے مختلف پروگراموں سے بھی آگاہ کیا، جو جکارتہ میں ہونے والے اجلاس کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

    سیکریٹری جنرل کے مطابق آئندہ سربراہ اجلاس پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان قریبی رابطے اور بامعنی تبادلۂ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے۔

    موسیاد افطار ڈنر

    سہیل محمود نے موسیاد کے ساتھ قریبی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی۔8 اور ممتاز کاروباری نیٹ ورکس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری، جدت اور پائیدار ترقی کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔

    افطار کی اس تقریب میں سفارتی کور کے اراکین، کاروباری شخصیات اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    24فروری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    17فروری , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    انقرہ میں ڈی۔8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود کی نائب صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم طارق رحمان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026

    اسرائیل اور امریکہ کا ایران کے بعد اگلا ہدف کیا پاکستان اور ترکیہ ہیں؟ سفارتی توازن کی باریک لکیر اور عوام کو لاحق خدشات

    4مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.