Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی استنبول میں STRATCOM اجلاس میں شرکت
    ترکیہ

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی استنبول میں STRATCOM اجلاس میں شرکت

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید29مارچ , 2026Updated:29مارچ , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی-8 تنظیم برائے اقتصادی تعاون کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود نے 27 تا 28 مارچ 2026کو  استنبول میں انٹرنیشنل اسٹرٹجیک کمیونی کیشن  سمٹ   (STRATCOM) میں شرکت کی۔ اس اہم عالمی کانفرنس کا انعقاد ترکیہ کے ڈائریکٹریٹ آف کمیونی کیشن  کی جانب سے  ‘بین الاقوامی نظام میں خلل: بحران، بیانیے اور نئے نظم کی تلاش’ کے مرکزی موضوع کے تحت کیا گیا تھا۔

    نائب صدر جودت یلماز

    یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی جب دنیا بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگیوں اور نظامی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ اس میں دنیا بھر سے حکومتوں، بین الاقوامی اداروں، میڈیا تنظیموں اور تھنک ٹینکس کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے شرکت کی۔ مباحثوں میں اس امر پر زور دیا گیا کہ متضاد بیانیے، عالمی اداروں پر اعتماد کا بحران، غلط معلومات (misinformation) اور گمراہ کن پروپیگنڈا (disinformation)، نیز تیز رفتار تکنیکی ترقی عالمی مکالمے کو نئی شکل دے رہے ہیں اور پیچیدہ چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔

    ڈائریکٹر آف کمیونی کیشن برہان الدین دوران

    سمٹ کا افتتاح ڈائریکٹر آف کمیونی کیشن برہان الدین  دوران اور  نائب صدر جودت یلماز نے کیا، اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا، جس میں عصرِ حاضر کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    وزیر خارجہ حقان فیدان

    اس اجلاس میں وزیر خارجہ حقان فیدان ، خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن، رکنِ پارلیمنٹ  فواد اوکتائے  سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے وزراء، ارکانِ پارلیمان، ماہرین اور میڈیا نمائندگان  نے شرکت کی۔

    خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن

    دو روزہ اجلاس کے دوران سفیر سہیل محمود نے مختلف سیشنز میں شرکت کی، جن میں عالمی نظام کے ارتقا، تنازعات کے حل میں قیادت اور سفارتکاری کے کردار، اور بین الاقوامی اداروں پر کم ہوتے اعتماد جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ عالمی گورننس کے بحران، علاقائی تنازعات کے اثرات، اور بین الاقوامی تعلقات میں اسٹریٹجک بیانیوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    سمٹ میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، خصوصاً مصنوعی ذہانت (AI)، کے ابلاغ کے مستقبل پر اثرات اور غیر یقینی صورتحال میں میڈیا کے کردار پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ مزید برآں، خواتین رہنماؤں کے نقطۂ نظر اور بدلتی ہوئی سافٹ پاور ڈائنامکس پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

    ڈی-8 سیکرٹری جنرل سہیل محمود اور نائب وزیر ثقافت سردار چام

    سمٹ کے موقع پر سیکریٹری جنرل نے متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ڈی-8 رکن ممالک میں سےبنگلہ دیشن کے وزیر خارجہ ظہیر الدین سواپن  سے ملاقات بھی کی،  جس میں میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ تنظیم کی عالمی سطح پر مؤثر نمائندگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے آذربائیجان میڈیا  ڈولپمینٹ  ایجنسی  کے سربراہ احمد  اسمائیلوف    سے بھی ملاقات کی، جس میں آذربائیجان میں ڈی-8 میڈیا ایکسی لینس سینٹر کے قیام سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن ممالک کے درمیان میڈیا اداروں، خبر رساں ایجنسیوں اور مواصلاتی پلیٹ فارمز کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    سفیر سہیل محمود نے ڈائریکٹریٹ آف کمیونی کیشن  برہان الدین  دروان  سے ملاقات میں اسٹریٹکام سمٹ کو عصرِ حاضر کے اہم عالمی مسائل پر مؤثر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا اور ڈی-8 اور ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے درمیان اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور عوامی سفارتکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    سمٹ کے دوران سیکریٹری جنرل نے حکومتی عہدیداروں، میڈیا ایگزیکٹوز اور نمایاں تھنک ٹینکس کے نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کیں، جن کے ذریعے خیالات کا تبادلہ، شراکت داری کا فروغ اور ڈی-8 کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم ہوئے۔

    اسٹریٹکام سمٹ 2026 میں ڈی-8 سیکریٹری جنرل کی شرکت نے تنظیم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ رکن ممالک کے درمیان خصوصاً میڈیا، ابلاغ اور عوامی سفارتکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی اجاگر ہوا کہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن عالمی سطح پر باہمی ہم آہنگی، استحکام اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک کلیدی ذریعہ بن چکا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    صدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے

    26مارچ , 2026

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    18مارچ , 2026

    سیکریٹری جنرل ڈی۔8 سہیل محمود کا موسیاد کے عالمی کاروباری کردار کو خرا جِ تحسین

    6مارچ , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی استنبول میں STRATCOM اجلاس میں شرکت

    صدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے

    پاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ

    ترک رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین : امریکی جنگوں میں بے رحمی کی تصاویر بچے بنے ہوئے ہیں

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی استنبول میں STRATCOM اجلاس میں شرکت

    29مارچ , 2026

    صدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے

    26مارچ , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.