Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے
    ترکیہ

    صدر ایردوان: اسرائیل پورے خطے کو ہلاکت خیزی کی جانب دھکیل رہا ہے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26مارچ , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں نے پورے خطے کو ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملے خطے میں تباہی اور عدم استحکام کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار  انہوں نےجسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی (آق پارٹی )  کے صوبائی صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ 28 فروری کو اسرائیل کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ نے پورے خطے کو خون اور بارود کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    انہوں نے نہایت دکھ کے ساتھ کہا کہ معصوم بچے، جن کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق خطہ گزشتہ صدی کے مشکل ترین اور تکلیف دہ دور سے گزر رہا ہے، جہاں نفرت اور تعصب میں ڈوبی ایک “قتل و غارت کی مشینری” مذہبی جواز کا سہارا لے کر تباہی پھیلا رہی ہے۔

    صدر ایردوان نے زور دے کر کہا کہ جہاں کہیں بھی بے گناہ لوگ قتل کیے جا رہے ہیں، وہ سب ہمارے اپنے ہیں۔ اسکولوں میں جان دینے والے بچے ہمارے بچے ہیں اور اپنے لختِ جگر کھونے والی مائیں کربلا کے دکھ کی تصویر بن چکی ہیں۔ بمباری سے تباہ ہونے والے شہر درحقیقت ہمارے ہی شہر ہیں۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس سفاکیت کے سامنے کسی کا نام علی ہو یا عمر، عائشہ ہو یا زینب، حسن ہو یا حسین، آخر کیا فرق رہ جاتا ہے؟ ان کے بقول ایران ہو یا خلیجی ممالک، ہر داغا جانے والا میزائل دراصل پورے خطے کو زخمی کر رہا ہے، اور اس جنگ کی بھاری قیمت خطے کی معیشت اور عوام ادا کر رہے ہیں۔

    صدر ایردوان نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اربوں ڈالر کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو رہی ہیں اور گزشتہ 27 دنوں سے جاری حملوں میں نہ مسلک کی تمیز رہی ہے نہ نسل کی، چاہے کوئی شیعہ ہو یا سنی، ترک ہو یا کرد، عرب ہو یا کوئی اور، سب یکساں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ نہ تو اپنے ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان کوئی امتیاز برتتا ہے اور نہ ہی ان کے دکھ درد سے لاتعلق رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں دوستوں اور بھائیوں کو تنہا چھوڑ دینا ترکیہ کی روایت نہیں۔

    صدر ایردوان نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ درحقیقت اسرائیل کی جنگ ہے، مگر اس کے تباہ کن اثرات پوری انسانیت کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو حکومت نہ صرف ایران بلکہ لبنان اور شام کے خلاف بھی جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2 مارچ سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1100 افراد جاں بحق جبکہ 11 لاکھ 65 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسی طرح شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت بھی مسلسل پامال کی جا رہی ہے۔

    صدر ایردوان نے مسجد اقصیٰ کی بندش کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے 27 دنوں سے بند رکھنا ایک کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنا کسی صورت قابل قبول نہیں اور یہ حق نہ کبھی سلب کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی خاموش سفارتکاری ، جس کی گونج نے تہلکہ مچادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ سے اور وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ
    Next Article ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کی استنبول میں STRATCOM اجلاس میں شرکت
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا

    15جولائی , 2026

    شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    15جولائی , 2026

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا

    شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہونے پر ڈی -ایٹ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے تہنیتی پیغام

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    صدر ایردوان کے وفادار فوجیوں نے کس طرح باغی فوجیوں کو چکمہ دے کر طیارے کو استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارکر ترکیہ میں بغاوت کو ناکام بنا یا

    15جولائی , 2026

    شوشا گلوبل میڈیا فورم میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت، ذمہ دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز زیرِ بحث

    15جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.