Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید28اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی 8 ویبینار میں ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، برآمدات، حلال معیشت اور نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد/انقرہ: ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (ڈی 8) کے سیکریٹریٹ اور ملائیشیا کی وزارتِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت (MITI) کے اشتراک سے صنعتی تعاون کے موضوع پر ایک خصوصی ویبینار منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک کے درمیان صنعتی شراکت داری، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، برآمدات اور حلال معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ’’ڈی 8 تعاون کے لیے ملائیشیا کے صنعتی تجربات سے استفادے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ویبینار میں ڈی 8 کے رکن ممالک سے 70 سے زائد اعلیٰ سرکاری حکام، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ سے متعلق اداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ایوان ہائے تجارت و صنعت اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے افتتاحی خطاب میں ملائیشیا کی صنعتی ترقی کو قابلِ تقلید مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا نے مؤثر صنعتی منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی معیشت کو ایک متنوع، پیداواری اور برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کیا ہے۔ اس تجربے سے ڈی 8 کے دیگر رکن ممالک بھی صنعتی منصوبہ بندی، سرمایہ کاری، برآمدات، ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی اور نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے اہم رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی 8 کے نو رکن ممالک کی مجموعی اقتصادی قوت انتہائی وسیع ہے۔ ان ممالک کی مجموعی قومی پیداوار 5.19 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مجموعی اشیا کی برآمدات تقریباً 1.09 ٹریلین ڈالر ہیں۔ تاہم، اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے رکن ممالک کی منڈیوں، پیداواری صلاحیتوں، سرمایہ کاری کے مواقع، ٹیکنالوجی اور نجی شعبے کو ایک دوسرے سے زیادہ مؤثر انداز میں جوڑنا ہوگا۔

    سفیر سہیل محمود نے کہا کہ اس طرح کے روابط ڈی 8 کے 2030 تک باہمی تجارت کو 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں، سبز معیشت کی طرف منتقلی اور ٹیکنالوجی کے تیز رفتار انقلاب کے تناظر میں ڈی 8 ممالک کو اپنی صنعتی حکمتِ عملی ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے صنعتی تعاون کے لیے تین بنیادی ترجیحات کی نشاندہی کی۔ ان میں ٹیکنالوجی، جدت اور صنعتی تبدیلی؛ سرمایہ کاری، تجارت اور ویلیو چینز کا باہمی انضمام؛ اور نوجوانوں، ہنرمندی اور انسانی سرمائے کی ترقی شامل ہیں۔

    ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل نے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ صنعتی اور سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے اور صنعتوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، تحقیقی مراکز اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    انہوں نے ڈی 8 کے موجودہ ادارہ جاتی نظام سے زیادہ مؤثر استفادے کی تجویز دیتے ہوئے ٹیکنالوجی اور جدت کے لیے D-8 NPRI اور D-8 TTEN، کاروباری روابط کے لیے D-8 CCI اور حلال شعبے میں تعاون کے لیے مجوزہ D-8 Halal Economy Cooperation Platform کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

    ویبینار میں صنعتی تعاون کے چار اہم شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ان میں صنعتی تبدیلی اور ملائیشیا کا نیا صنعتی ماسٹر پلان 2030 (NIMP 2030)، سرمایہ کاری کے فروغ اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حصول، برآمدات کے فروغ اور عالمی منڈیوں تک رسائی، اور حلال صنعت کی ترقی شامل تھے۔

    ملائیشیا کی وزارتِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت (MITI)، ملائیشین انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MIDA)، ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MATRADE) اور حلال ڈیولپمنٹ کارپوریشن (HDC) کے ماہرین نے مختلف شعبوں میں ملائیشیا کی پالیسیوں، ادارہ جاتی تجربات اور کامیاب عملی اقدامات پر تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔

    مقررین نے بتایا کہ ملائیشیا نے NIMP 2030 کے تحت صنعتی ترقی، تکنیکی تبدیلی اور اعلیٰ قدر پیدا کرنے والی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔ اسی طرح برآمدات میں اضافے، عالمی منڈیوں تک رسائی، ملکی کاروباری اداروں کی بین الاقوامی سطح پر توسیع اور حلال مصنوعات کی عالمی تجارت میں حصہ بڑھانے کے لیے بھی مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔

    حلال صنعت کے حوالے سے ملائیشیا کے تجربے کو خاص اہمیت دی گئی، جہاں صنعت، معیارات، حلال سرٹیفکیشن، سرمایہ کاری اور عالمی حلال منڈیوں تک رسائی کو ایک مربوط نظام کے تحت فروغ دیا گیا ہے۔

    ویبینار کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ڈی 8 ممالک کی صنعتی مسابقت بڑھانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، گرین ٹیکنالوجیز، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت و تحقیقی اداروں کے درمیان مضبوط روابط کو ترجیح دینا ہوگی۔

    شرکا نے ڈی 8 ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری، ٹیکنالوجی و علمی تجربات کے تبادلے اور علاقائی ویلیو چینز کی تشکیل کے وسیع امکانات کی نشاندہی کی۔

    اختتامی خطاب میں سفیر سہیل محمود نے حکومتِ ملائیشیا، خصوصاً MITI، MIDA، MATRADE اور HDC، کے علاوہ تمام مقررین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی 8 تعاون کو محض مذاکرات اور اجلاسوں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی منصوبوں، نئی شراکت داریوں اور قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنا ہوگا۔

    ویبینار کو ڈی 8 ڈیسینیئل روڈ میپ 2020-2030 پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جس کا مقصد رکن ممالک کی باہمی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صنعتی روابط مضبوط کرنا، علاقائی ویلیو چینز کو فروغ دینا اور ڈی 8 اقتصادی خطے کو عالمی سطح پر زیادہ مسابقتی بنانا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    21اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی 8 ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ پر زور، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کی تجویز

    28اگست , 2026

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.