Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    ڈی-8 کے سیکرٹری جنرل سہیل محمود اور ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل احمد گورمیز
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی-8 تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے آج استنبول میں ٹی آر ٹی ورلڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل احمد گورمیز اور ادارے کی سینئر انتظامیہ کے ارکان سے ایک اہم اور مفید ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹی آر ٹی ورلڈ کے ڈائریکٹر حمزہ بائراک بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے قیام کے بنیادی وژن، اس کے تاریخی ارتقا، موجودہ سمتِ سفر اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ فریقین نے ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان طویل عرصے سے جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

    ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ڈی-8 تنظیم اور اس کے بنیادی مشن، یعنی رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر معاشی انضمام کے فروغ، سے متعلق عالمی آگاہی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی شناخت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں ٹی آر ٹی ورلڈ کے شعبۂ اقتصادیات کی جانب سے ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کو بین الڈی-8 تجارت، حلال صنعت اور ڈی-8 کے سفر، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں میں ترکیہ کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔

    ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والی تجاویز کو عملی شکل دینے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بالخصوص 2027ء میں ڈی-8 تنظیم کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے تناظر میں مشترکہ اقدامات اور سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس تعاون کا مقصد ڈی-8 کی سرگرمیوں، اقتصادی تعاون کے ایجنڈے اور رکن ممالک کے درمیان باہمی روابط کو عالمی سطح پر زیادہ مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور تنظیم کے مستقبل کے کردار کے بارے میں بین الاقوامی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    21اگست , 2026

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    20اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل کا دورۂ انقرہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اقتصادی تعاون کے فروغ، تحقیق، صنعت، ٹیکنالوجی اور پارلیمانی روابط مضبوط بنانے پر زور

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    ڈی-8 اور ٹی آر ٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

    26اگست , 2026

    ڈی-8 ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ

    23اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.