Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»سیکریٹری جنرل ڈی-8 کا گہرے اقتصادی انضمام پر زور، حلال معیشت کے فروغ کے لیے تین اہم تجاویز
    ترکیہ

    سیکریٹری جنرل ڈی-8 کا گہرے اقتصادی انضمام پر زور، حلال معیشت کے فروغ کے لیے تین اہم تجاویز

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9جولائی , 2026Updated:9جولائی , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    جکارتہ میں پہلے ڈی-8 حلال ایکسپو 2026 کا افتتاح
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترقی پذیر آٹھ اسلامی ممالک کی تنظیم (ڈی-8) کے تحت پہلے ڈی-8 حلال ایکسپو انڈونیشیا 2026 کا باضابطہ افتتاح 8 جولائی کو جکارتہ میں کیا گیا۔ پانچ روزہ نمائش کو رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور حلال صنعت میں مشترکہ ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    “بین الاقوامی اشتراکِ عمل کے ذریعے ڈی-8 حلال معیشت کو مضبوط بنانا” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام، سرمایہ کار، صنعت کار، کاروباری شخصیات اور حلال صنعت سے وابستہ عالمی ماہرین شریک ہیں۔ تقریب کا افتتاح انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ انیس ماتا نے کیا، جبکہ مختلف سرکاری اداروں، ڈی-8 رکن ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    جکارتہ میں پہلے ڈی-8 حلال ایکسپو 2026 کا افتتاح

    ڈی-8 کے سیکریٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انڈونیشیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ پہلا حلال ایکسپو اسلامی دنیا کی اقتصادی صلاحیت کو ایک مربوط قوت میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے انڈونیشیا کی جانب سے اس ایکسپو کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے اور ڈی-8 حلال اکنامی کوآپریشن سیکریٹریٹ کے قیام کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم کا ادارہ جاتی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا اور رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور نجی شعبے کے تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ارب 28 کروڑ سے زائد آبادی اور پانچ کھرب ڈالر سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار رکھنے والا ڈی-8 بلاک عالمی حلال معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، تاہم مسلم ممالک اب بھی عالمی حلال ویلیو چین میں اپنی استعداد کے مطابق حصہ حاصل نہیں کر سکے۔ اس صورتِ حال میں تبدیلی کے لیے علاقائی اقتصادی انضمام، مشترکہ حکمت عملی، صنعتی جدت اور ویلیو ایڈیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

    سفیر سہیل محمود نے کہا کہ ڈی-8 عشرہ روڈ میپ 2030 کے تحت رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف میں حلال معیشت کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ شعبہ اقتصادی تنوع، غذائی تحفظ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

    اس مقصد کے لیے انہوں نے تین اہم تجاویز پیش کیں۔ پہلی، حلال معیارات اور سرٹیفیکیشن کے باہمی اعتراف، ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن، کسٹمز تعاون اور خصوصی لاجسٹکس پر مشتمل مربوط ڈی-8 حلال تجارتی راہداری کا قیام۔ دوسری، صنعت کاروں، برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں، اسلامی مالیاتی اداروں اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ڈیجیٹل حلال مارکیٹ پلیس اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم کی تشکیل۔ تیسری، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، فوڈ ٹیکنالوجی، ادویہ سازی، مصنوعی ذہانت، بلاک چین، ماحول دوست صنعتوں اور انسانی وسائل کی ترقی میں مشترکہ سرمایہ کاری کا فروغ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ڈی-8 سیکریٹریٹ انڈونیشیا، رکن ممالک، نجی شعبے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ان تجاویز کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

    پانچ روزہ ایکسپو میں حلال خوراک، ادویات، کاسمیٹکس، باحجاب فیشن، اسلامی مالیات، سیاحت، ڈیجیٹل خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی نمائشیں، کاروباری ملاقاتیں، سرمایہ کاری فورمز اور خصوصی مذاکرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی-8 کے پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والی یہ پہلی حلال ایکسپو صرف ایک تجارتی نمائش نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں مشترکہ اقتصادی حکمت عملی، مضبوط حلال ویلیو چین، جنوب-جنوب تعاون اور عالمی حلال معیشت میں ڈی-8 کے مؤثر کردار کی بنیاد رکھنے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous ArticlePlayMax Slots: Short‑Game Success on the Go
    Next Article Casino non AAMS in Italia – come evitare truffe
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    وزیراعظم پاکستان: پاک-ترک دو الگ الگ چراغ مگر روشنی ایک ہی، صدرِ ترکیہ : عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے

    4جولائی , 2026

    پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک تعلقات کا نیا مرحلہ: وزیراعظم شہباز شریف کی ہفتے کو استنبول میں صدر ایردوان سے اہم ملاقات

    2جولائی , 2026

    ڈی ایٹ سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام زیرو ویسٹ مستقبل کے لیے پہلی ورچوئل نمائش کا افتتاح

    5جون , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • public
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    Smooth PayID Deposits Bring a Fresh Flow to Pokies Down Under

    Test Post Created

    Olympe Casino : Jeu rapide pour le voyageur mobile moderne

    Stake Casino: Quick‑Hit Gameplay og Instant Crypto Gevinster

    کیٹگریز
    • public
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    Smooth PayID Deposits Bring a Fresh Flow to Pokies Down Under

    10جولائی , 2026

    Test Post Created

    10جولائی , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.