Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    Home»ترکیہ»انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید17اگست , 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    ڈی-8 تنظیم
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول: ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (ڈی-8) نے جمہوریہ انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی کے موقع پر انڈونیشیا کی قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔

    ڈی-8 کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ آزادی کے بعد سے انڈونیشیا نے اقتصادی ترقی، سماجی بہبود اور عالمی سطح پر مؤثر کردار سمیت مختلف شعبوں میں جو نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ بلاشبہ انڈونیشی قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    سیکرٹری جنرل ڈی-8 سہیل محمود

    پیغام میں کہا گیا کہ انڈونیشیا کا قومی دن ایک ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب ملک کو حالیہ تباہ کن زلزلوں کے باعث ایک قدرتی آفت کا سامنا ہے۔ ڈی-8 نے اس مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت، بھرپور ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

    تنظیم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ برادر ملک انڈونیشیا کے عوام اپنی روایتی ثابت قدمی، حوصلے اور غیر معمولی عزم کے ساتھ اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

    ڈی-8 نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سے انڈونیشیا نے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ، پائیدار ترقی اور باہمی یکجہتی کو مستحکم کرنے میں گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔

    ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم نے انڈونیشیا کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوش حالی کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی-8 اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    پیغام میں اس امر کو بھی اہم سنگِ میل قرار دیا گیا کہ انڈونیشیا جکارتہ میں ڈی-8 سربراہ اجلاس کے 12ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا، جو تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور دیرینہ شراکت داری کو نئی جہت دینے کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان پہلے مرحلے میں اسلامی اتحاد کے سیکریٹریٹ کی قیادت سنبھالے گا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    ڈی ایٹ کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم؛ ’’یوتھ برجز پروگرام‘‘ کا استنبول میں انعقاد

    14اگست , 2026

    یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز سمیت اعلیٰ ترک قیادت کی بھرپور شرکت، پاک ترک لازوال محبت کا اظہار

    14اگست , 2026

    ’’ڈی-8 یوتھ برجز پروگرام‘‘؛ عالمی ماہرین اور نوجوانوں کو باہمی رابطے کا موقع فراہم کرنے کا اعلان

    10اگست , 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان پہلے مرحلے میں اسلامی اتحاد کے سیکریٹریٹ کی قیادت سنبھالے گا

    ڈی ایٹ کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم؛ ’’یوتھ برجز پروگرام‘‘ کا استنبول میں انعقاد

    یومِ آزادی پاکستان کی تقریب میں ترک نائب صدر جودت یلماز سمیت اعلیٰ ترک قیادت کی بھرپور شرکت، پاک ترک لازوال محبت کا اظہار

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    انڈونیشیا کے 81ویں یومِ آزادی پر ڈی-8 کی تہنیتی پیغام اور یکجہتی کا اظہار

    17اگست , 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان پہلے مرحلے میں اسلامی اتحاد کے سیکریٹریٹ کی قیادت سنبھالے گا

    16اگست , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.