Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»یہ صدی  ترکوں کی صدی ہے،یومِ جمہوریہ ترکیہ پر صدرایردوان کا پیغام
    ترکیہ

    یہ صدی  ترکوں کی صدی ہے،یومِ جمہوریہ ترکیہ پر صدرایردوان کا پیغام

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید29اکتوبر , 2022Updated:29اکتوبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    یہ صدی ترکوں کی صدی ہے، "یومِ جمہوریہ ترکیہ " پر صدرایردوان کا پیغام
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر رجب طیب ایردوان نے ’’یوم جمہوریہ ترکیہ  ‘‘ کے موقع پر اپنے  خصوصی پیغام  میں کہا ہے کہ  یہ صدی ترکوں کی صدی ہے۔

    ترکیہ کے 81 صوبوں کے ہر فرد اور دنیا کے چاروں گوشوں میں موجود کروڑوں  ترک شہریوں کو 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جناب  ایردوان نے بیرون ملک نمائندہ دفاتر میں اس تہوار کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    جمہوریہ ترکیہ کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال اور جنگ آزادی کو فتح سے ہمکنار کرنے والے ہیروز کو یاد کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ 99 سال قبل، انہوں نے ایک بھاری قیمت ادا کی اور جمہوریہ ترکیہ کہ جس کی بنیاد انتہائی کٹھن حالات میں رکھی گئی تھی کو عصری تہذیبوں کی سطح سے بھی بلند مقام دلانے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

     ترک صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ’’ہمارے وطن کے لیے حاصل کردہ کامیابیوں  اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے پر ‘ترکیہ  کی صدی’ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم نے ترکیہ کو ایک ایسا ملک بنایا ہے جس کی جمہوریت کو مثال کے طور پر  پیش کیا جاتا ہے، جس کی معیشت متاثر کن ہے، جس کی سفارت کاری غیر جانبداری پر استوار ہےاور جو اپنے بھائی چارے کا بھر پور طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔ غیر یقینی کے حالات کے اضافہ ہونے والی دنیا میں  امن، استحکام اور انصاف کے قیام میں  ہماری  کوششوں کو تمام تر حلقوں  کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے ۔ ہم شام میں انسانی المیہ کا قلع قمع کرنے  سے لیکر  روس۔ یوکیرین بحران کو حل سے ہمکنار  کرنے تک  کے عوامل پر مبنی اپنی انسانی   خارجہ پالیسیوں  کی بدولت ہمارے ارد گرد امن و خوشحالی  کی پٹی کو تشکیل دینے میں کوشاں ہیں ۔‘‘

    صدر ایردوان نے کہا کہ ہم  ایک ایسی مملکت ہیں جو کہ جو اپنی قومی آمدنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرتا ہے، جہاں بھی کوئی مظلوم اور ضرورت مند ہے، یہ ان کی نسل ، عقائد یا اختلافات سے قطع نظر ان کی مدد کے لیے دوڑ پڑتا ہے۔

    29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کی اچھی صحت، امن و آشتی اور خوشحالی کی تمنا کا اظہار کرنے والے جنابِ صدر نے  کہا کہ ’’اللہ کریم ہمارے شہدا کے درجات بلند فرمائیں ،  جمہوریہ ترکیہ   کی 99 ویں سالگرہ کی  ٖڈھیروں مبارکباد‘‘۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانقرہ میں “ترک صدی”  کا جوش و خروش
    Next Article  ترکیہ کے 99ویں یومِ جموریہ پر وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف کا ترک صدرایردوان اور ترک عوام کے نام تہنیتی پیغام
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.