Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»میگزین»یومِ جمہوریہ پر  ترک  گلوکاروں  نے عوام کے دل گرمادیے
    میگزین

    یومِ جمہوریہ پر  ترک  گلوکاروں  نے عوام کے دل گرمادیے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید30اکتوبر , 2022Updated:31اکتوبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    یومِ جمہوریہ پر ترک گلوکاروں نے عوام کے دل گرمادیے
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لوگوں کا  ٹھا ٹھیں مارتا سمندر ،  جوش و خروش رات گئے جاری رہا  

    جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر ترکیہ کے مختلف شہروں میں  عظیم اور مشہور گلوکاروں نے   بلدیاتی اداروں کے زیر اہتمام  کنسرٹس میں  اسٹیض پر آکر عوام کے دلوں کو گرمادیا ۔ ترکیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے کنسرٹس میں  آجدہ  پیکان، کنعان دوعلو ،  نیلوفر، دیمت  آقالن،  اعوزحان  کوچ،  سیمگے، زینپ باستک، نے قومی ترانے  اور نغمے گاتے ہوئے 29 اکتوبر  یومِ  جمہوریہ کے جوش  خروش کو بلندیوں تک پہنچادیا۔

    آجدہ پیکان

    صفِ اول کی مشہور ترک گلوکارہ آجدہ پیکان   نے  29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ ترکیہ کے مو   قع پر  استنبول  قورو چشمے  میں اپنا کنسرٹ پیش کیا  اور لوگوں کے دل  جیت لیے ۔پیکان نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ وہ بہت باتونی  خاتون ہیں  لیکن  میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر عوام کے سامنے   ان کی قوّتِ گویائی سلب ہوچکی ہے۔  29 اکتوبر کو یوم جمہوریہ کے موقع پر آپ کے ساتھ مل کر منانا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔

    کنعان دعولو – انقرہ

    کنعان دعولو نے ہفتہ 29 اکتوبر کو انقرہ اتاترک فاریسٹ فارم میں اپنے عزیز   عوام کے ساتھ یومِ جمہوریہ ترکیہ  کی  99 ویں سالگرہ منائی۔

    نیلوفر – برصا

    نیلوفر نے برصا کےعوام  کے ساتھ  مل کر  29 اکتوبر  یوم جمہوریہ  بڑے جوش و خروش سے منایا۔

    مشہور گلوکارہ  نیلوفر  نے  برصا میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے زیر اہتمام کنسرٹ میں  حصہ لیا، انہوں ننے اس موقع پر ” میرا وطن٫  اور 10 دسویں سال کے قومی نغمے  کو ترک پرچموں  کو لہراتے ہوئے  گا کر  لوگوں کے دل گرمادیے ۔ نیلو فر نے اس موقع پر کہا کہ عظیم رہنما اتاترک کی جانب سے ہمیں ارمغان کردہ     29 اکتوبر   یوم جمہوریہ  کی 99 ویں سالگرہ  ایک ساتھ  جوش و خروش سے منا رہے ہیں ۔  میں اس موقع پر  اپنے آباؤ اجداد، شہدا اور سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں  ۔ زندہ باد جمہوریہ ترکیہ ۔

    فاتح ایرکوچ-قبرص

    فاتح ایرکوچ نے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے موقع پر کیرینیا، قبرص میں ایک کنسرٹ دیا۔ ایرکوچ  نے اس سال اپنے فن کی  55  ویں سالگرہ بھی  مناتے ہوئے کہا کہ کہ وہ گانوں کی چوائس کا ذخیرہ  اپنے پاس رکھتے ہیں ۔  وہ جاز سے لے کر عربیسک ، کلاسیکی موسیقی سے لے کر  پاپ میوزک  گانے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نے   پاپ میوزک کا رنگ و روپ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔  ایر کوچ نے اپنے صحتمند ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی  سے ادویات کا استعمال کررہے ہیں  اور برے دن پیچھے چھوڑ دیے  ہیں  جس  میں ان کے  مداحوں  نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

    سیمگے  بالک ایسر

    سیمگے نے 29 اکتوبر کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں برہانیہ میونسپلٹی کے زیر اہتمام کنسرٹ  میں اپنی پسند  کے نغمے گاتے ہوئے  لوگوں کے دل موہ لیے ۔

    گُلبین ایرگین -ازمیر،  استنبول

    گُلبین ایرگین نے پہلے ازمیر اور پھر استنبول   میں منعقد ہونے والے  کنسرٹس میں حصہ لیا۔ ۔ ایرگین نے اپنے اس  کنسرٹرس میں   29 اکتوبر کے یوم جمہوریہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ   نغموں کو پیش کیا  اور رات گئے   تک اپنے اس کنسرٹس میں نغمے گا کر  لوگوں کے دلوں کو گرمادیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ،تاریخی لمحات، مقامی الیکٹرک کار ٹوگ  اب جلد شاہراوں پر، صدرایردوان سٹئیرنگ پر
    Next Article صدرایردوان کا نیا آئینی پیغام، ہیڈ اسکارف خاندانی اکائی کے تحفظ کا نام ہے
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    مہمت بوزداع فلم پروڈکشن کی ڈرامہ سیریز قرولوش اورحان میں مرکزی کردار مرت یازی جی اولو ادا کریں گے

    14اکتوبر , 2025

    ترک ڈرامہ سیریز میرا سلطان کی ہیروئین مریم اؤزیرلی کی ثروت دس ملین ڈالر تک پہنچ گئی

    13اپریل , 2024

    صبح کا بہترین ناشتہ،صحتمند رکھنے کے علاوہ انسانی خوشی اور عمر کو بڑھاتا ہے

    13اپریل , 2024

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.