Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں، پاکستان حقیقی  آزادی  سے کچھ ہی دور
    پاکستان

    عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں، پاکستان حقیقی  آزادی  سے کچھ ہی دور

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید31اکتوبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ، پاکستان حقیقی آزادی سے کچھ ہی دور
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان تحریک انصاف نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیاتھا اور ابھی تک  کامونکی ہی پہنچ سکے ہیں۔ لوگوں کا ٹھاٹھیں  مارتا سمندرمنزل کی جانب رواں دواں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامونکی میں حقیقی آزادی مارچ کے چوتھے روز لانگ مارچ کے آغاز سے قبل شرکا سے خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تم سے بڑا دو نمبر آدمی کبھی الیکشن کمیشن میں بیٹھے نہیں دیکھا، یہ بدنیت آدمی ن لیگ شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے، میں اس کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ کر رہا ہوں، سکندر سلطان کو عدالت میں کھڑا کرکے ہرجانہ لوں گا اور وہ شوکت خانم میں دونگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے نا اہل قرار دیا تھا، چوروں کو خوش کرنے کیلیے ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا، میں نے اگر ایک بھی غیر قانونی کام کیا ہو توعدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرونگا بلکہ خود چھوڑ دوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کرم کے پی میں میں نے الیکشن مہم نہیں کی، وہاں سارا چوروں کا ٹولہ میرے خلاف لڑ رہا تھا، میں وہاں کے عوام کو سلام کرتا ہوں انہوں نے دُگنی لیڈ سے پھینٹا لگایا ہے، میں نے 8 حلقوں میں سے 7 میں الیکشن جیتا جو ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے، ان میں سے کراچی کی ایک نشست پر جو پیپلز پارٹی جیتی ہے وہ بھی دھاندلی، ریاستی مشینری کے بغیر نہیں جیت سکتی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک تب مضبوط ہوگا جب ادارے مضبوط ہونگے اور ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو، عوام اور اسٹیبلشمنٹ مل کر ملک کو مضبوط کرتے ہیں، چوروں کو ڈرائی کلین کرکے ہم پر پھر مسلط کر دیا گیا، لیکن جو بھی ان چوروں کے ساتھ ملے گا وہ انہی کے ساتھ رنگا جائے گا، میرے لندن میں فلیٹس یا باہر جائیداد نہیں ہے، میں اسی ملک میں رہوں گا، اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ارشد شریف والی موت دینا گیدڑوں والی نہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر لوگ ہمارا انتظار کر رہے ہیں، جنون اتنا ہے کہ ہم ایک دن میں 12 کلومیٹر سے زیادہ سفر نہیں کر پا رہے ہیں، مجھے پتہ ہے امپورٹڈ حکومت کوریج بند کر رہی ہے، انصاف کے انقلاب کو اسلام آباد بڑھتے دیکھ کر کوریج بند کر رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر سب کو نظر آ رہا ہے کہ انقلاب کتنی تیزی سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، جب اسلام آباد پہنچوں گا سب نے میرے ساتھ ہونا ہے، یہ آزادی کی جنگ ہے جس میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں، ہم جب تک ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹوپک زماں قانون دے” تحریر: ڈاکٹر فاروق عادل”
    Next Article صدر ایردوان کااپوزیشن رہنماکمال کلیچداراولوکے  منشیات کی فروخت سے متعلق بیان پر شدید ردِ عمل
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا

    8جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.