Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کے وفاقی  دارالحکومت اسلام آباد   کے  علاوہ لاہور اور کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات
    پاکستان

    پاکستان کے وفاقی  دارالحکومت اسلام آباد   کے  علاوہ لاہور اور کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید2نومبر , 2022Updated:2نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ کی شاندار تقریبات
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان  کے  وفاقی دارالحکومت  ا سلام آباد،  صوبہ پنجاب  کے دارالحکومت لاہور اور صوبہ  سند ھ کے دارالحکومت  کراچی میں یومِ  جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پرشاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

    وفاقی دارالحکومت سفارت خانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکار، سویلین اور دفاعی حکام نے شرکت کی۔اس موقعے پر پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 99 سال قبل 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکی غازی مصطفی کمال کی قیادت میں جنگ آزادی کے بعد قائم ہوا تھا۔انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  کا یوم جمہوریہ کے حوالے سے ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ہے،“ہم ترکی کی بنیاد کی 99 ویں سالگرہ منا کر مکمل طور پر فخر اور جوش محسوس کر رہے ہیں۔

     ہم جمہوریہ ترکی کو بلند کرنے کے لیے اپنی بلاتعطل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی بنیاد ہم نے انتہائی مشکل حالات میں بھاری قربانیاں دے کر رکھی تھی۔

     سفیر نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سب سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرنے والے ملک کے طور ہم تمام مظلوموں اور ضرورت مندوں کوبلاتفریق رنگ ونسل وزبان مدد فراہم کرتے ہیں۔ہم نے ترکی کو ایک مثالی جمہوریت، ایک متاثر کن معیشت کے ساتھ ایک ایسے ملک میں تبدیل کیا،تمام رکاوٹوں اور ناانصافیوں کے باوجود ہم نے  2053 اور 2071 کے لیے اپنے وژن کی بنیاد رکھی۔

    ہم کاموں کے بنیادی ڈھانچے پر ”Türkiye Century” کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم زراعت سے لے کر سیاحت تک، ٹرانسپورٹ سے لے کر تعلیم اور صحت تک ہر میدان میں اپنے آپ سے مقابلہ کرتے ہیں اور ہم کامیابی کے لیے مسلسل قدم اٹھاتے ہیں۔

        اس موقع پر جوابی تقریر میں وزیر دفاع خواجہ نے سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے ایک علاقائی، اقتصادی، تزویراتی اور فوجی طاقت کے طور پر ترقی کی ہے۔ وزیر نے دفاعی صنعتی تعاون اور تربیت، وفود، کورسز اور مشترکہ مشقوں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے پر پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی مصروفیات کو بھی سراہا۔

        مقررین کے خطاب کے بعد ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز موسیقاروں نے خوبصورت دھنیں اورگیت پیش کیے، جبکہ ترکیہ کے ممتاز شیف کے تیارکردہ کھانوں کے ذائقوں سے مہمان لطف اندوز ہوئے۔

    صوبہ سند کے دارالحکومت کراچی میں  منعقد  ہونے والی تقریب  میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری اور ترک قونصل جنرل شریک ہوئے۔ترک قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

    ترکیہ کے قومی دن  کے موقع پر صوبہ پنجاب  کے دارالحکومت  لاہور میں ترک قونصلیٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اور ترک قونصل جنرل امیر اوزبے نے تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیجنگ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال
    Next Article اناج بحران حل کروانے میں ایردوان کامیاب، روس کی اناج راہدری پرعمل درآمد کی یقین دہانی،  یوکرین کا ترکیہ سےاظہار تشکر
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.