Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستانی کرکٹ ٹیم  پر قدرت مہربان، یہ ہے قدرت کا نظام، ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں
    پاکستان

    پاکستانی کرکٹ ٹیم  پر قدرت مہربان، یہ ہے قدرت کا نظام، ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید6نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو   5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈو اور ڈائی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کردیا اور 128 رنز کا ہدف اوورز انیسویں اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بنگلا دیشی بولر نسم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

    اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلا دیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    اس سے قبل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

    اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔

    بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی، نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

    یچ میں بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 17 ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب مصدق حسین کو 5 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔

    اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔

    بنگلا دیش کی ساتویں وکٹ 19 ویں اوور میں 109 رنز پر گری جب تسکین احمد کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    بنگلا دیشی بیٹر نسم احمد کو آخری اوور میں حارث رؤف نے آؤٹ کیا، محمد وسیم نے 7 رنز پر ان کا کیچ پکڑا۔

    بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے آج بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے منتظر ہیں۔

    میچ جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس جیت کو انجوائے کر رہے ہیں، گیند آسانی سے بیٹ پر نہیں آ رہی تھی، اگلے میچ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

    ابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل کے لیے ٹیم پُرجوش ہے، آج کی غلطیوں پر ڈریسنگ روم میں گفتگو ہوگی۔

    پاکستان سے شکست کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے مواقع تھے جسے استعمال نہ کرسکے۔ 

    بنگلا دیش کی اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا تھا کہ بولرز نے اپنا کام دکھا دیا، ابھی تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس اوپنر ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترک میڈیا کی عمران  خان پر قاتلانہ حملے اور بعد میں  پریس کانفرنس  کی بڑے پیمانے پر کوریج
    Next Article صدر ایردوان  نے غریبوں  کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا

    8جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.