Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»جنرل عاصم منیرپہلےاعزازی شمشیریافتہ،  ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ  اور  حافظِ قران چیف آف آرمی سٹاف ہیں
    پاکستان

    جنرل عاصم منیرپہلےاعزازی شمشیریافتہ،  ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے سربراہ  اور  حافظِ قران چیف آف آرمی سٹاف ہیں

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید24نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر صدرِ مملکت کے دستخطوں کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف مقرر کر دیے گئے ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

    جنرل عاصم منیر

    جمعرات کی شام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی کہ صدرِ مملکت نے فوج کی ان اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر شاہ کون ہیں ؟

    راولپنڈی کے ایک مضافاتی علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والا ایک سادات خانوادہ ، والد راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی کے ایک تکنیکی سکول کے استاد جو بعد میں ہیڈ ماسٹر ریٹایر ہویے۔ والد کی دیانتداری اور شہرت کے ابھی بھی انکے شاگرد مداح ہیں ۔

    جنرل عاصم منیر کا داخلہ منگلا کے او ٹی ایس (آفیسرز ٹریننگ سکول )میں ہوا اور وہاں امتیازی نمبرز اور اعزازی شمشیر سے نوازا گیا پاک فوج میں بطور افسر شاندار انفنٹری یونٹ  ۲۳ ایف ایف میں شمولیت اختیار کی ۔

    بطور لیفٹیننٹ کرنل عاصم منیر نے سعودی عرب میں بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔ عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بطور بریگیڈیئر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کام کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اُس وقت ٹین کور کمانڈ کر رہے تھے۔

    اپنی سروس کے دوران وہ متعدد پوسٹوں پر تعینات رہے تاہم ان کی اہم تعیناتی سنہ 2017 میں بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) تھی جس کے بعد سنہ 2018 میں انھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

    سنہ 2019 میں انھیں کور کمانڈر 30 کور یعنی گوجرانوالہ میں بھی تعینات کیا گیا تھا اور اکتوبر 2021 میں انھوں نے اس عہدے کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے سپرد کی تھی۔

    اپنے کیریئر کے دوران وہ لگ بھگ آٹھ ماہ کے لیے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجینس ایجنسی (آئی ایس آئی) بھی کام کر چکے ہیں۔

    عاصم منیر تھری سٹار جنرل ہیں اور فی الحال بطور کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) پاکستان کی فوج میں ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔

    عاصم منیر کی نامزدگی سے قبل ان کے بارے میں تکنیکی بنیادوں پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے۔ عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر ہو رہے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو۔

    باقی معاملات ایک طرف لیکن ایک بات سبھی مانتے ہیں کہ عاصم منیر ایک ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ افسر ہیں۔

    انکےبارے میں انکے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ جنرل عاصم بالکل سیدھی بات کے قایل ہیں جسے عام فہم سیدھا سادھا فوجی بندہ کہا جاسکتا ہے گھما پھرا کر بات نہ کرتے ہیں نہ ہی پسند کرتے ہیں ۔ انتہائی محنتی اور خوددار افیسر کی انکی شہرت ہے۔ جنرل عاصم کا خاندانی پس منظر فوجی نہیں ہے نہ ہی انکے سسر کوئی جرنیل ہیں اور اسکے باوجود اپنی محنت اور بغیر کسی لابنگ کے وہ اس عہدے تک پہنچے ہیں جو ان تمام ینگ افسروں کے لیے سبق ہے کہ دونوں افسر چاہے چیف ہوں اور جواینٹ چیف عام پاکستانی گھرانوں سے ہیں بہت ہی محنت کرکے یہاں تک پہنچے ہیں اور پاکستان میں شاید ایک ہی ایسا ادارہ رہ گیا ہے جہاں آج بھی ایک عام پاکستانی کا بچہ اگر جواین کرتاہے تو اہم پوزیشن تک پہنچ سکتا ہے شرط محنت اور استقامت سے کام ہے۔

    جنرل عاصم منیر ، نے یونٹ کی کمان کی بعد  میں ایف سی این اے میں بھی فرایض ادا کیے، پھر ڈی جی ایم آئی کا اہم عہدہ بھی سنبھالا ، اسکے بعد انہیں جی ایچ کیو میں پروموشن کے بعد تعینات کردیاگیا ، پھر مختصر مدت کے لیے ڈی جی آئی  اور پھر کور کمانڈر گوجرانوالہ کی کمان بھی سنبھالی ۔ جنرل عاصم منیر چیف بننے سے پہلے جی ایچ کیو میں کیو ایم جی تھے۔

    جنرل عاصم ایک بااصول جنرل ہیں سیاست میں فوج کے عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا، اور اپنے کام سے کام رکھنے والے۔

    اللہ سے دعا ہے کہ انکی تعیناتی قوم کے لیے آسانیاں لیکر آیے اور ملک جس دور سے گزر رہا اس وقت نیے آرمی چیف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جو یقینا وقت کیساتھ پوری ہوں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار
    Next Article پاکستان کادفاع مضبوط بنانےمیں اس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں:ایردوان، ترکیہ نے ہر عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا ساتھ دیا : شہباز شریف
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا

    8جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.