Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»ترک میڈیا پرعمران خان چھاگئے، راولپنڈی  خطاب   کی بریکنگ نیوز
    پاکستان

    ترک میڈیا پرعمران خان چھاگئے، راولپنڈی  خطاب   کی بریکنگ نیوز

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26نومبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترک میڈیا  نے پاکستان کے سابق وزیراعظم  عمران خان کے روالپنڈی  جلسے کے خطاب کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور  ویب سائٹ پر بھی خبروں کو اپنے صفحہ اول پرنمایاں طور پر جگہ دی ہے۔

    ترکیہ کے روزنامہ  ” ملت ”  کی  اپنے صفحہ اول پر عمران خان کے بارے میں خبر کی سرخی ہے: “قاتلانہ  حملے کے بعد ، پہلی بار عمران خان  کا  چیلنج  “

    روزنامہ  ترکیہ کی سرخی ہے : پاکستان کے سابق وزیراعظم  عمران  خان نے  صوبائی  اسمبلیوں  سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

    ترکی کے سرکاری نشریاتی  ادارے ٹی آر ٹی  کی صفحہ اول  پر سرخی ہے: پاکستان میں  عمران   خان  کی   جماعت  صوبائی  اسمبلیوں سے مستعفی  ہو جائے گی

    سی این این ترک کی صفحہ اول پر ہیڈنگ ہے : عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار اپنے حمایتیوں  سے جراتمندانہ خطاب

    ترکیہ کے  تمام ہی  پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا نے   قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان   کے روالپنڈی میں خطاب کو بڑے نمایاں طور پر پیش کیا ہے۔

    اس سلسلے میں ترکیہ کے چند ایک  بڑے  اور اہم نشریاتی اور  اشاعتی اداروں کی خبروں کی ہیڈنگز کو   میں سابق وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ ان کی پارٹی موجودہ سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنے گی اور کہا کہ ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور اس کرپٹ نظام کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 نومبر کو حملے کے بعد پہلی بار راولپنڈی کے مری روڈ  پر   اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔

    بلٹ پروف شیشے کے  پیچھے  سے  خطاب کرتے ہوئے  خان نے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ “ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں  سے  مستعفی ہونے اور اس کرپٹ نظام کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ  وہ اسلام آباد میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی افراتفری یا تباہی سے بچنے کے لیے دارالحکومت کی طرف لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی صوبائی اسمبلیوں  کے اسپیکرز ، وزرائے اعلیٰ  اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ ان کے استعفوں کا اعلان کب کرنا ہے۔

    خان نے حکومت سے قبل از وقت انتخابات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے صرف انتخابات کے ذریعے ہی نجات مل سکتی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میںاکثریت رکھتے ہیں  اور یہاں پر پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہیں۔

    عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لیے  ہزاروں حامی راولپنڈی میں ان کے جلسے میں شریک ہوئے ۔

    جلسہ گاہ میں جہاں پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے وہیں وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔

    جلسے کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے۔

    دارالحکومت میں داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے ریلی سے پہلے اور بعد میں مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    یاد رہے عمران خان کی حکومت کو10  اپریل کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی وجہ سے  گرادیاگیا تھا۔

    پاکستان میں تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف 11 اپریل کو پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں 174 ووٹوں کےذریعے  وزیراعظم منتخب ہوئے۔

    خان پر قاتلانہ حملہ

    ترک میڈیا  نے پاکستان کے سابق وزیراعظم  عمران خان کے روالپنڈی  جلسے کے خطاب کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا اور  ویب سائٹ پر بھی خبروں کو اپنے صفحہ اول پر نمایاں طور پر جگہ دی ہے

    عمران  خان نے 28 اکتوبر کو مخلوط حکومت پر قبل از وقت انتخابات کا دباو ڈالنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ شروع کیا  لیکن صوبہ پنجاب کے وزیر آباد کے قریب ان پر قاتلانہ حملہ  کیا گیا  اور خان کی ٹانگ میں زخم آئے۔ اس واقعے میں جہاں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور متعدد زخمی ہوئے، حملہ آور نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، کسی اور کو نہیں۔ خان کو علاج کے بعد 6 نومبر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

    اور عمران خان نے  آج راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئی صوبائی  اسمبلیوں سے مستعفی ہونے  کا  جلد ہی اعلان کرنےسے آگاہ کیا ہے۔  

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کادفاع مضبوط بنانےمیں اس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں:ایردوان، ترکیہ نے ہر عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کا ساتھ دیا : شہباز شریف
    Next Article ایردوان کے خلاف قائم 6 جماعتوں کے اتحاد کی  “مضبوط پارلیمانی نظام آئینی ترمیم”کی تجاویز
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا

    8جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.