Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کے آئی ٹی  طلبا و طالبات  “ترکیہ سامسن  ٹیکنو فیسٹ” میں   چھاگئے، مختلف کیٹگریز میں اول پوزیشن
    پاکستان

    پاکستان کے آئی ٹی  طلبا و طالبات  “ترکیہ سامسن  ٹیکنو فیسٹ” میں   چھاگئے، مختلف کیٹگریز میں اول پوزیشن

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید7دسمبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان جو  انفارمیشن ٹیکنولوجی  میں دنیا پر اپنی مہر ثبت کررہا ہے کے طلبا و طالبات نے  اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں  ہونے والے فیسٹویلز میں  اعلیٰ کارگردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    پاکستانی طلبا و طالبات کے ایک گروپ نے ترکیہ کے بحیرہ اسود کے  شہر  سامسن میں منعقد ہونے والے” ٹیکنو فیسٹ 2022″ کی مختلف کیٹگریز  میں سے ایک میں پاکستان کے لیے لیے اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے  اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

     

    ترکیہ میں منعقدہ سب سے بڑے ٹیکنالوجی فیسٹول میں چیونٹیوں کی جبلت کی طرز پر کام کرنے والے امدادی ڈرون (یو اے وی) کا پروجیکٹ پیش کرکے اس کیٹگری  میں اول انعام حاصل کیا ہے جبکہ مقابلے میں درجنوں ممالک کی طلبا و طالبات بھی اپنی اپنی اختراعات پیش کی تھیں۔

    اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) نے ترکیہ میں ٹیکنالوجی کےبین الاقوامی اور سب سے بڑے میلے، ’ٹیکنوفیسٹ 2022‘ میں  شرکت کی۔

    طلبا و طالبات نے ترکی کے شہر سامسن میں منعقدہ بحیرہ اسود کے مقابلے اور پھر فری مشن یو اے وی کے زمرے میں کوتاہیا میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلےمیں بھی حصہ لیا جس میں پوری دنیا سے 96 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ آئی ایس ٹی کی ٹیم نے ججوں کے سامنے تین یو اے وی (جن میں دو کواڈ کاپٹر اور ایک ہیکساکاپٹر شامل تھے) کے مجموعے کو بطور جُھنڈ (سوارم) کے پیش کیا۔ انہی بچوں نے اسی پروجیکٹ کے تحت  ’ترغیبی (انسینٹوو) ایوارڈ‘ بھی اپنے نام کیا ہے۔

    قدرت کےکارخانے میں لاتعداد جانوروں کی نقل کرکے روبوٹس بنائے گئے ہیں اور ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہیں۔ اس ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں بھی ایک بہت چھوٹے لیکن بہت ہی خاص کیڑے چیونٹی سے سبق لیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل محمد رحموز ایوب نے  بتایا: ’ ہم نے یو اے وی میں چیونٹیوں کی حیاتیاتی نقل کی ہے۔ جب چیونٹیاں غذا کی تلاش میں نکلتی ہیں تو اس راستے پر خاص کیمیکل چھوڑتی جاتی ہے اور بقیہ چیونٹیاں بھی ایک قطار میں اسی راہ پر چلتی ہیں اور یوں کھانے تک پہنچتی ہے۔ لیکن ہم نے اپنی یو اے وی ٹیکنالوجی میں اس کی الٹ تدبیر آزمائی ہے یعنی جب کسی مخصوص مقام پر کوئی ڈرون تلاش اور بچاؤ (سرچ اینڈ ریسکیو)کا کام کررہا ہو تو وہ دوسرےڈرون کو وہاں نہ آنے کا سگنل دیتا ہے اور یوں ایک ہی جگہ پر سارے ڈرون اپنا وقت اور توانائی ضائع نہیں کرتے۔ اس طرح سے یو اے وی کا کام تقسیم ہوجاتا ہے اور وہ ایک وسیع رقبے پر تلاش کا کام انجام دیتے ہیں۔ آئی ایس ٹی کی ٹیم نے یہ پورا نظام مع الگورتھم تیار کیا ہے۔‘

    پاکستانی طلبا و طالبات کے ایک گروپ نے ترکیہ کے بحیرہ اسود کے  شہر  سامسن میں منعقد ہونے والے" ٹیکنو فیسٹ 2022" کی مختلف کیٹگریز  میں سے ایک میں پاکستان کے لیے لیے اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے  اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے

    ٹیم میں شامل ایک اور رکن اسد محمود نےبتایا کہ پاکستان میں ایئرواسپیس علم اور ٹیکنالوجی کا ذکر بہت کم ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں شمولیت سے ہم یہ بتانا چاہتے تھے کہ جب قابلیت کی بات ہو تو پاکستان کسی ملک سے کم نہیں۔ ’افسوسناک بات یہ ہے کہ مالیاتی مسائل کی وجہ سےٹیم میں شامل 8 میں سے صرف 3 افراد ہی تقریب میں شریک ہوسکے۔ تاہم یہ ثابت ہوگیا کہ ہم اپنی صلاحیتیں دکھاسکتےہیں اور مستقبل میں بھی ہم ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

    اس مقابلےکےلیے یو ای وی ڈیزائننگ ٹیم میں اسد محمود، احمد حسن، محمد رحموز ایوب، عبداللہ افضل، دلآویز صغیر، فریال بتول، روحان احمد اور نعمان رؤف شامل تھے۔

    پاکستانی ٹیم کو حکومتِ ترکیہ کی جانب سے تمغے، شیلڈ اور نقد رقم بھی دی گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدنیا کو حیران کرنے والا ماضی کا عظیم پاکستان    جس نے 1962 میں  خلاءمیں اپنا راکٹ روانہ کیا
    Next Article ترکیہ ہی کی کاوشوں اور  ثالثی  کے نتیجے میں  دنیا   اناج کے بحران سے محفوظ رہی ہے: صدر ایردوان
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    دنیا کے تواز ن کا پانسہ پلٹنے والے نئےدفاعی ستون، جلد ہی پاک-ترک -سعودی ا سلامی اتحادقائم کیے جانے کی توقع

    15جنوری , 2026

    عوام فوج کو اور فوج عوام کو گلے لگا ئے ، یہی وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ایک ایسا مصالحتی کالم جو سینسر کی نذر ہوگیا

    8جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.