Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی سیاست میں امام اولوکا بھونچال،  عدلیہ کے فیصلے نے ایک ہی رات میں  امام اولو کو زمین سے اٹھا کرآسمان کی بلندیوں تک پہنچادیا
    ترکیہ

    ترکیہ کی سیاست میں امام اولوکا بھونچال،  عدلیہ کے فیصلے نے ایک ہی رات میں  امام اولو کو زمین سے اٹھا کرآسمان کی بلندیوں تک پہنچادیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید14دسمبر , 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    استنبول کے مئیر کو  سپریم الیکن کمیشن کے اراکین کی توہین کرنے  کے الزام  میں    2 سال 7 ماہ 15 روز  کی قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

    استنبول  کے مئیر اکرم امام اولو پر   انتخابات کی منسوخی کے بعددیے گئے  پریس بیان میں ترکیہ کے سپرئم الیکشن کمیشن  کے چیئرمین اور اراکین کی توہین کرنےکے الزام میں  مقدمہ چلایا جا رہا تھا  اور استنبول عدلیہ نے طویل عرصے بعد  اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے  امام اولو کو “توہین” کے جرم میں 2 سال اور 7 ماہ  اور 15 روز کی قید کی سزا سنائی ہے۔

    عدلیہ کے اس فیصلے کے فوراً بعد  سراچ حانے  میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے استنبول کے مئیر اکرم امام اولو نے کہا ہے کہ ”  2023 کا سال ترکیہ کی تاریخ کا آئیڈیل سال ہوگا۔ ہم دن رات ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔ اپنی قوم کو روشن مستقبل کی جانب موجودہ ذہنیت سے چھٹکارہ حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ “ملت اتحاد” میں شامل چھ جماعتوں نے کل سراچ حانے  میں جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  

    انہوں نے کہا کہ کوئی خبطی ہی  ان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک سکتا ہے۔

    استنبول میں عدلیہ نے  الیکشن کمیشن  کے اراکین  سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر  امام اولو کو 2 سال 7 ماہ اور 15 دن قید کی سزا سنائی  اور اگر  اپیل کورٹ اور  سپریم کورٹ  اس فیصلے کو برقرار  رکھتی ہے  تو امام اولو پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو جائے گی اور امام اولو جن کے صدارتی انتخابات میں صدر ایردوان کے مدِ مقابل آنے کی توقع  کی جا رہی تھی اس طریقے سے وہ صدارتی انتخابات    میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    امام اولو نے اس موقع پر صدر ایردوان کے استنبول مئیر ہونے کے دور کے الفاظ کی یاد دہانی کرواتے ہوئے  کہا کہ “عدلیہ  کی جانب سے کیے جانے والا فیصلہ بدصورت فیصلہ ہے۔ عدلیہ آزاد نہیں ہے ، عدلیہ انصاف  کے اصولوں کی پیروی کرنے کی بجائے  سیاست کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ یہ راستہ غلط راستہ ہے۔ عدلیہ پر سیاست کرنے والوں کو ایک دن انصاف کی ضرورت پڑے گی۔” امام اولو نے کہا کہ ایردوان کے  یہ الفاظ  بالکل درست تھے۔

    امام اولو نے کہا کہ “کاش یہ مقدمہ قانونی  مقدمہ ہوتا “

    استنبول  کے مئیر امام اولو نے کہا کہ  “یہ فیصلہ  انصاف کےتقاضوں سے عاری ہے۔  قانون کو نظر انداز کر کے چند مٹھی بھر لوگوں کے فیصلوں کو جگہ دی جا رہی ہے۔  یہ مقدمہ انصاف کا مقدمہ ہےاور انصاف کے تقاضوں  کو پورا کیا جانا چاہیے۔  

    عدلیہ کے اس فیصلے کے بعد ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے چئیرمین  کمال کلیچداور اولو اپنے دورہ جرمنی کو ادھورہ چھوڑتے ہوئے واپس ترکیہ آرہے ہیں۔

    ترکیہ کے سابق صدر عبداللہ گل نے استنبول  کے مئیر اکرم امام اولو کوسنائی گئی  قید کی سزا کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ  “قوم کا فیصلہ سب پر مقدم ہے “انہوں نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ عدلیہ  اپنے اس غلط فیصلے کو درست کرے گی”انہوں نے کہا کہ  “آج کا عدالتی فیصلہ نہ صرف اکرام امام اولو کے ساتھ بلکہ ترکیہ  کے خلاف بھی بہت بڑی ناانصافی ہے۔

    استنبول کے مئیر کو  سپریم الیکن کمیشن کے اراکین کی توہین کرنے  کے الزام  میں    2 سال 7 ماہ 15 روز  کی قید کی سزا سنا ئی گئی ہے

    اس موقع پر  ” ملت اتحاد”  میں شامل چھ جماعتوں کے رہنماؤں  نے بیانا جاری کرتے ہوئے  سپرئم الیکشن کمیشن  کے چئیرمین اور اراکین کی توہین کرنے کے الزام میں 2 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے کے خلاف  اور ڈیموکریسی کے حق میں کا سراچ  حانے میں مدعو کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous ArticleОнлайн Казино Пин Ап: Играть На Деньги, Вход На Официальный Сайт Pin U
    Next Article صدر ایردوان  ، افراطِ زر اور حزبِ اختلاف
    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.