Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدر ایردوان نےکم از کم اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے
    ترکیہ

    صدر ایردوان نےکم از کم اجرت والوں کی قسمت

    کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید22دسمبر , 2022Updated:4جنوری , 20239 تبصرے4 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ایردوان نے کم از کم اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے

    لاکھوں ترک شہری جو حکومت کے 2023 کے لیے   کم از کم اجرت  وضح کرنے کے اعلان کے منتظر تھے کے لیے کم از کم اجرت کا اعلان  صدر ایردوان نے کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہر کم از کم اجرت حاصل کرنے والے شخص کو  حکومت کی جانب سے  250 لیرے  کی سبسڈی دی جائے گی










    صدر ایردوان نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اگلے سال کے لیے کم از کم اجرت کا تعین کرنے کے لیے لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی کے اجلاس میں  آجر اور ملازمین کے نمائندے مشترکہ  فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے ملک اور قوم کے مفاد میں کام کررہے ہیں اور  ہم  ملازمین کے نمائندوں کے بھی اس اجلاس میں شرکت  کرنے کے خواہاں تھے لیکن ہم اس فیصلے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے تھے۔  ہم نے کم از کم اجرتوں کا فیصلہ ملک  اور عوام کے اور  ملک کے عمومی معاشی اور سماجی نقطہ نظر کے مطابق کیا ہے۔

    صدر ایردوان نے کم از کم اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک 34.7 ملین افرادی قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے  اور یہ روزگار کے ساتھ اپنی تاریخ میں ملازمین کی سب سے زیادہ تعداد تک پہنچ گیا ہے۔

    صدر ایردوان نے کم از کم اجرت والوں کی قسمت کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے

    انہوں نے کہا کہ اس عمل میں جب عالمی بحران نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی بری طرح ہلا کر رکھ دیا تھا، ترکیہ کی مسلسل ترقی کو پوری دنیا میں دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے۔ ہم اپنے ملک کی ہر کامیابی کو 85 ملین لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سے لے کر صنعتی اور زرعی مصنوعات کی حمایت تک ہر شعبے میں اس کوشش کے نتائج دیکھنا ممکن ہے۔

    ہم نے جس طریقے سے کنٹریکٹ  پر رکھے گئے ملازمین کی بھرتی کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم 2023 کے لیے کم از کم اجرت کے اعداد و شمار کا تعین کرتے وقت اسی طرز عمل کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت، جو 2002 میں 184 TL تھی میں 142 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال کے آغاز میں ہم نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم اجرت میں 50 فیصد اضافہ کر کے 4 ہزار 253 لیرا کی تھی۔

    ہم نے کم از کم اجرت پر انکم ٹیکس اور سٹیمپ ٹیکس بھی ختم کر دیا۔ سال کے دوران مہنگائی میں بے پنای اضافہ ہونے کے نتیجے میں  ہم نے کم از کم اجرت  بڑھا کر  5 ہزار 500 لیرا تک کردی۔ سال کے دوران، ہم نے کم از کم اجرت میں اوسطاً 80 فیصد اور مجموعی طور پر 95 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو سود، شرح مبادلہ اور مہنگائی کی گرفت سے نکالنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں  اور جلد ہی  اس کا پھل ہمیں ملنا شروع ہو جائے گا اور جلد ہی  ہم افراط زر کی شرح میں تیزی سے کمی کا مشاہدہ کریں گے۔ہم  آئندہ سال کے وسط میں افراط زر کی شرح کو 30 فیصد اور سال کے آخر میں 20 فیصد تک کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام شہریوں کو اس کے مطابق ہی اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔  کم از کم اجرت کا تعین کرتے ہوئے، ہم نے ایک ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جو ماضی کے نقصانات کی تلافی کرے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ، دنیا میں تیزترین ترقی کرنے والے

    ممالک میں سے ایک ہے: وزیر خزانہ   نورالدین نباتی

    Next Article

    دنیا کی زبان پرترکیہ کی دفاعی صنعت کے چرچے،

    قزل ایلما، طائیفون میزائیل،قومی جنگی طیاروں کے ذریعے دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    9 تبصرے

    1. Bina Shaikh on 22دسمبر , 2022 11:30 شام

      The only website that gives us Turkish news in Urdu. Excellent work done by Mr. Furqan Hameed

    2. Sarwar Munir Rao on 23دسمبر , 2022 3:47 صبح

      Look nice and informative.

    3. سید کرار حسین کاظمی on 23دسمبر , 2022 4:04 صبح

      امید ہے اس ویب سائٹ پہ ترکی سے ریلیٹڈ ڈ دلچسپ اور سیاحت کے متعلق معلومات بھی دی جائیں گی

    4. محمد حسین جٹ on 23دسمبر , 2022 6:07 صبح

      ٹی آر اردو ایک اچھی نہیں بلکہ بہت اچھی ویب سائٹ ہے جس میں ہم ترکی کی خبریں اپنی مادری زبان اردو میں پڑھ سکتے ہیں۔
      ہم ڈاکٹر فرقان حمید صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
      محمد حسین جٹ گلوبل میڈیا کلب پاکستان

      • ڈاکٹر فرقان حمید on 22مئی , 2023 10:13 صبح

        جناب شکریہ بہت بہت

    5. محمد شعیب مرزا on 31دسمبر , 2022 3:55 شام

      بہت خوب
      یہ ویب سائٹ بھی پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گی
      محترم فرقان حمید صاحب کو مبارکباد اور کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاءیں

      • furqan on 1جنوری , 2023 8:40 شام

        شکریہ بہت بہت

    6. فیصل علی آرائیں on 6مئی , 2023 5:30 صبح

      دنیا بھر سے اردو جاننے والے اور بالخصوص پاکستان سے تعلق رکھنے والے قارئین کے لیے ڈاکٹر فرقان حمید کی یہ ویب سائٹ ترکیہ کے حالات جاننے کے لیے ایک موقر اور معتبر ذریعہ ہے.

      • ڈاکٹر فرقان حمید on 22مئی , 2023 10:10 صبح

        شکریہ بہت بہت

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.