Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»دنیا کی زبان پرترکیہ کی دفاعی صنعت کے چرچے، قزل ایلما، طائیفون میزائیل،قومی جنگی طیاروں کے ذریعے دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی
    ترکیہ

    دنیا کی زبان پرترکیہ کی دفاعی صنعت کے چرچے،

    قزل ایلما، طائیفون میزائیل،قومی جنگی طیاروں کے ذریعے دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید23دسمبر , 2022Updated:4جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    دفاعی صنعت
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    یونان اور امریکہ سمیت دنیا کی نظریں ترکیہ کے دفاعی شعبے کی جانب مرکوز ہے اور زبانِ عام پر ترکیہ کے دفاعی شعبے ہی کے چرچے ہیں

    یونان اور امریکہ سمیت دنیا کی نظریں  ترکیہ کے دفاعی شعبے  کی جانب مرکوز ہے اور زبانِ عام پر ترکیہ کے دفاعی  شعبے ہی کے چرچے ہیں۔ترکیہ کی دفاعی صنعت کا شعبہ  ہر روز نئے سے  نیا ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ قومی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے    بڑی کامیابی سے ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنا رہا ہے۔شعبہ  دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے کہا کہ ہماری دفاعی اور ہوابازی کی برآمدات 4 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور یہ  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    قزل ایلما

    صدر اسماعیل دیمیر نے کہا کہ انہوں نے سال 2022  میں اپنے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کرلیا  ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترک ڈرانز، بحری پلیٹ فارمز، ، میزائل، الیکٹرانک جنگی نظام، جنہیں قومی وسائل سے ڈیزائن  اور تیار کیا گیا اب ترکیہ کی سیکورٹی فورسز  کی خدمت میں پیش کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  صدر، جناب رجب طیب ایردوان کی قیادت میں، ہم2023 میں   مکمل طور پر خود مختار دفاعی صنعت کے اپنے ہدف کوقومی ٹیکنولوجی کے ذریعے   ایک ایک کرکے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔  ترک صدی میں ترکیہ کی دفاعی صنعت لوکوموٹیو کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے فضاء میں   ترکیہ  کی طاقت چھلک رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  قزل ایلما، بائراکتار ترکیہ کے پہلا ڈرانز ہے ہیں جسے قومی وسائل سے مکمل طور پر تیار کیا گیا  اور کامیابی سے پروازوں کو مکمل کیا گیا۔  قزل ایلما اور  بائراکتار  ڈرانز کو   اپنے ڈیزائن  کی بدولت ریڈار پر ٹریس کرنا بڑا مشکل کام ہے۔

    نیشنل کمبیٹ ایئر کرافٹ (MMU)، جو کہ ترکیہ کے اہم ترین ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے منصوبوں میں سے ایک ہے، کو حتمی شکل دینے کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہےجو 18 مارچ 2023 کو تجرباتی طور پر اپنی پروازوں کا آغاز کردے گا۔    MMU، 5 ویں جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ، ہوا سے ہوا اور زمین سے زمین دونوں کی ضروریات پوری کرنے والا   اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک ہوگا۔

    دفاعی صنعت

    دفاعی اور ایرو اسپیس انڈسٹری کےاس سال کے مختلف  بنیادی ڈھانچے  میں  سرمایہ کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  اس تناظر میں، نیشنل کمبیٹ ایئر کرافٹ انجینئرنگ سینٹر نے ترکیہ  کے  سب سے بڑے کمپوزٹ پروڈکشن بلڈنگ اور اسپیس سسٹم انجینئرنگ سینٹر نے کام شروع  کردیا ہے۔

    سیکورٹی فورسز کی جانب سے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مختلف فوجی آپریشن میں استعمال کیے جانے والے  مسلح ڈرانز  کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بائراکتار آقنجی ، آق سنگور، بائراکتار ٹی بی 2 ، آنقاہ   کے ترک مسلح افواج کے حوالے کیے جانے کے بعد  ترک مسلح افواج کی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے  اور ترکیہ نے ان ڈرانز کو غیر ممالک کو بھی فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے ترکیہ کوبڑے پیمانے  نہ صرف آمدنی حاصل ہو رہی ہے بلکہ ترکیہ نے ان ڈرانز کے ذریعےدنیا پر     فضائی دھاک بٹھا دی ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدر ایردوان نےکم از کم اجرت والوں کی قسمت

    کا فیصلہ سنادیا، کم از کم اجرت 8ہزار 500ٹرکش لیرے

    Next Article

    ترکیہ کی آئرن لیڈی آق شینر،صدارتی نظام کےخاتمےکی خواہاں

    وزیر اعظم بننےکی راہ ہموار کرنےمیں مصروف

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.