Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»ترکیہ کی آئرن لیڈی آق شینر،صدارتی نظام کےخاتمےکی خواہاںوزیر اعظم بننےکی راہ ہموار کرنےمیں مصروف
    ترکیہ

    ترکیہ کی آئرن لیڈی آق شینر،صدارتی نظام کےخاتمےکی خواہاں

    وزیر اعظم بننےکی راہ ہموار کرنےمیں مصروف

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید25دسمبر , 2022Updated:4جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    ترکیہ کی آئرن لیڈی آق شینر ،ترکیہ میں صدارتی نظام کے خاتمے کے بعد پہلی وزیر اعظم بننے کے لیے تیار
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ترکیہ کی گڈ پارٹی کی  چئیر پرسن  میرال آق  شینر نے  انقرہ میں  خواتین  کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ میں” عجوبے نظام” ( صدارتی نظام) کے خاتمے کے بعد وہ   ترکیہ کی پہلی وزیراعظم ہوں گی

    آئرن لیڈی میرال آق شینر

    ترکیہ کی گڈ پارٹی کی  چئیر پرسن  میرال آق  شینر نے  انقرہ میں  خواتین  کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ میں” عجوبے نظام” ( صدارتی نظام) کے خاتمے کے بعد وہ   ترکیہ کی پہلی وزیراعظم ہوں گی ۔

    آق شینر کون ہیں ؟

    میرال آق شینر

    میرال آق شینر   یونان کے شہر سیلانک  سے ہجرت کرنے والے خاندان  کی صاحبزادی 18 جولائی  1956 میں  ازمیت میں پیدا ہوئیں۔ 1974 میں برصا گرلز ٹیچر ہائی سکول سے اور  1979 میں استنبول یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لیٹرز کے شعبہ تاریخ سے اپنی تعلیم مکمل کی ۔ انہوں نے  1979 اور 1982 کے درمیانی عرصے  میں ٹیچر کے طور پر فرائض ادا کیے اور 1982 میں یلدیز   ٹیکنیکل یونیورسٹی کی قوجہ ایلی  انجینئرنگ فیکلٹی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہیں۔   انہوں نے  مر مرہ  یونیورسٹی کے  انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسزمیں جدید تاریخ میں ماسٹر ڈگری اور اسی یونیورسٹی کے ترک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ سے ترکیہ  کی تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

    انہوں نے 1994 کے بلدیاتی انتخابات میں ٹرو پاتھ پارٹی سے ازمیت میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے میئر کے امیدوار کے طور پر سیاست میں قدم رکھا۔ آق شینر    نے  1995 اور 1999 کے درمیان ترکیہ پارلیمنٹ میں ٹرو پاتھ پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔    اور  1996 تا 1997  میں قائم کردہ  نجم الدین ایربکان کی    مخلوط حکومت میں وزیر داخلہ کے طور پر فرائض سر انجام دیے ۔

    میرال آق شینر آق پارٹی کی بانی رکن

      آق شینر   نے 4 جولائی 2001 کو ٹرو پاتھ پارٹی سے      استعفیٰ دے دیا اورنئی  قائم ہونے والی  جسٹس اینڈ دولپمینٹ پارٹی(آق پارٹی)  کی تشکیل میں  بانی  رکن کے طور پر  کام کیا لیکن جلد ہی اختلافات کی وجہ سے  اس پارٹی کے آغاز ہی میں استعفیٰ دے دیا۔

    آق شینر اور دولت باہچے لی

    آق شینر   2007تا 2011 اور جون 2015 کے ترکیہ کے عام انتخابات میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی MHPکی رکن  کے طور پر پارلیمنٹ میں خدمات سر انجام دیتی رہیں اورپھر یشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیرمین  دولت باہچے لی سے اختلافات کے نتیجے میں  پارٹی سے علیحدگی  اختیار کرلی اور  25 اکتوبر  2017 میں  گڈ پارٹی کے نام سے  نئی پارٹی  کو تشکیل  دیا اور پارٹی کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں اور  بڑی ہی دلچسپ بات  ہے کہ   دائیں بازو کی اس جماعت نے بائیں بازو کی جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی  CHP   کے چئیرمین  کمال کلیچدار اولو سے  طویل ملاقات کے بعد   ان  کی جماعت سے  15 اراکین پارلیمنٹ کو اپنی جماعت  میں ٹرانسفر کروایا اور   حکومت سے  پارلیمنٹ میں موجود  سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مالی امداد سے بھی مستفید ہوئیں۔       اور اب دائیں  بازو کی آق شینر  اور بائیں باوزو کے کمال کلیچدار  اولو   اور دیگر  چار جماعتوں کے درمیان  قائم اتحاد  ” جمہور اتحاد” صدر ایردوان کے اقتدار  کے خاتمے کے لیے اپنی مہم کو زوروں شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    اس سلسلے میں انقرہ میں  خواتین  کے ایک اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی گڈ پارٹی کی  چئیر پرسن  میرال آق  شینر نے  کہا کہ کسی کو اب ذرہ بھر بھی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ  ترکیہ میں صدارتی نظام کے خاتمے کے بعد وہ ترکیہ کی پہلی وزیراعظم ہوں گی ۔

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کی جماعت کی تشکیل ہی کے موقع پر کئی ایک  رکاوٹیں  کھڑی کی گئیں لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری کیونکہ مجھے آپ لوگوں کی حمایت حاصل تھی اور اس طرح ہم نے اس پارٹی کو تشکیل دیا۔  آپ لوگوں نےترکیہ کے مختلف گوشوں سے یہاں پہنچ کر میرا ساتھ دیا ۔ اللہ ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے  اور ہم نے اپنے پہلے ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پارلیمنٹ میں اپنے ہی اراکین کے ساتھ  گروپ  بھی تشکیل دے دیا۔  انہوں نے کہا کہ  ان کے اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلا کام  اس “عجوبے نظام”  کو تبدیل کرنا ہوگا۔  

    آق شینر اور 6 جماعتوں پر مشتمل ملت اتحاد

    انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کی جماعت کی تشکیل ہی کے موقع پر کئی ایک  رکاوٹیں  کھڑی کی گئیں لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری کیونکہ مجھے آپ لوگوں کی حمایت حاصل تھی اور اس طرح ہم نے اس پارٹی کو تشکیل دیا۔  آپ لوگوں نےترکیہ کے مختلف گوشوں سے یہاں پہنچ کر میرا ساتھ دیا ۔ اللہ ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے  اور ہم نے اپنے پہلے ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پارلیمنٹ میں اپنے ہی اراکین کے ساتھ  گروپ  بھی تشکیل دے دیا۔  انہوں نے کہا کہ  ان کے اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلا کام  اس “عجوبے نظام”  کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    آق شینر اور مئیر استنبول اکرم امام اولو

    انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں، عمر رسیدہ افراد،  مرد  اور خواتین سب کی جماعت ہے  اور آئندہ  اس ملک کی وزیراعظم بلا شبہ  میرال آق شینر ہی ہوں گی۔ ہم کسی کے ساتھ سودے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنی قوتِ باوز اور آپ لوگوں کی حمایت ہی   سے  ترکیہ کی سب سے بڑی اور  نمبر ون  جماعت تشکیل دینے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم کسی کی منت سماجت  کرنے اور کسی کے سامنے جھکنے کی بجائے  سب سے پہلے اس  “عجوبے نظام ”  کو تبدیل کریں گے اور اس کے بعد گڈ پارٹی کی چئیرپرسن  میرال آق شینر  اس ملک کی وزیر اعظم ہوں گی۔  ہم نے قدم اٹھا لیا ہے  اور اب تبدیلی آنا شروع   ہوگئی ہے جو ملکی نظام کی تبدیل کا پیش خیمہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    دنیا کی زبان پرترکیہ کی دفاعی صنعت کے چرچے،

    قزل ایلما، طائیفون میزائیل،قومی جنگی طیاروں کے ذریعے دنیا پر اپنی دھاک بٹھادی

    Next Article

    پاکستان-ترکیہ سفارتی تعلقات عروج پر

    قیام کی 75 ویں سالگرہ پر انقرہ میں کلچرل نائٹ

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.