Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کے وعدے عالمی برادری مدد کرے: انتونیو گوتریس
    پاکستان

    پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کے وعدے

    عالمی برادری مدد کرے: انتونیو گوتریس

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید9جنوری , 2023Updated:10جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کے وعدے، عالمی برادری مدد کرے: انتونیو گوتریس
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ پیر کو جینوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے شدید سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور ملکوں کی طرف سے آٹھ ارب 57 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

    پیر کو کانفرنس کے پہلے اجلاس کے اختتام پر عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک کی طرف سے آٹھ ا رب 57 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اختتامی اجلاس میں پاکستان کو مزید فنڈز فراہم کرنے کے اعلانات سامنے آ سکتے ہیں۔

    پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کے وعدے، عالمی برادری مدد کرے: انتونیو گوتریس

    مریم اورنگ زیب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یورپی یونین نے نو کروڑ 30 لاکھ ڈالر، جرمنی نے آٹھ کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بنک نے چار ارب 20 لاکھ ڈالر عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر ، جاپان نے سات کروڑ 70 لاکھ ڈالر ، ایشائی ترقیاتی بینک ایک ارب 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر، یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر اور فرانس نے 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دنیا کے مختلف ملکوں نے تقریباً 10 ارب ڈالرز امداد کے وعدے کر لیے۔

    جنیوا کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو تین سال کے عرصے میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم دے گا، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا اعلان کیا۔

    ورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 50 کروڑ یورو دے گی، یورپی یونین نے پاکستان میں ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے بھی 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر امداد کے وعدے، عالمی برادری مدد کرے: انتونیو گوتریس

    یو ایس ایڈ نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو دس کروڑ ڈالر کی رقم دے گی۔

    چین نے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا، جرمنی نے پاکستان کو 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا، جاپان نے پاکستان کو 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا، جبکہ فرانس نے پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سعودی عرب نے بھی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جنیوا کانفرنس میں 40 ممالک کے حکام، پرائیویٹ ڈونرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے شرکت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یو این سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی پر عالمی برادری کے شکر گزار ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر سےزائد کا مالی نقصان ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی بڑا چیلنج ہے، جو جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تیرس کا پاکستان کی تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان موسمیاتی تباہی،عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیہ پن کا ایک ساتھ شکار ہوا، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    انتونیو گو تیرس نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں سے نجات،مالی امداد تک رسائی کیلئے مزید طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال کی مدت میں 16 بلین ڈالرز سے زائد کی امداد درکار ہوگی، ترقی یافتہ ممالک کو مزید مالی مدد کرنی چاہیے۔

     

     

     

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ میں مہنگائی کو ختم کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں

    اس سال کے اواخر تک افراطِ زر کی شرح بیس فیصد تک رہ جائے گی: صدر ایردوان

    Next Article

    انقرہ یونیورسٹی کی اہمیت کیا ہے ؟

    طلبا ءکیونکر انقرہ یونیورسٹی میں داخلے کو ترجیح دیتے ہیں ؟

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.