Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»صدرایردوان کاسویڈن میں قرآن کریم کےنذرِآتش پرسخت اقدام،سویڈن کی نیٹو رکنیت کے دروازےبندسویڈن اب اپناتحفظ ان اسلام دشمن عناصر سے کروائے
    ترکیہ

    صدرایردوان کاسویڈن میں قرآن کریم کےنذرِآتش پرسخت اقدام،سویڈن کی نیٹو رکنیت کے دروازےبند

    سویڈن اب اپناتحفظ ان اسلام دشمن عناصر سے کروائے

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید23جنوری , 2023Updated:23جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    صدر رجب طیب ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کرنا ایک گھٹیا  ذہن کا گھناؤنا حملہ ہے جو ہمارے مذہب  اور  ہماری  قومیت پر ایک وار ہے جس پر قطعی  خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔  سویڈن میں ہونے والا بدصورت  حملہ انسانیت کی اور خاص طور پر   مسلمانوں کی توہین ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔

    صدر رجب طیب ایردوان

    انہوں نے کہا کہ   سویڈن  میں یہ سب کچھ  ایک  ایسے  وقت میں ہو رہا ہے جب  سویڈن اپنے تحفظ کے لیے نیٹو کی رکنیت کا خواہا ں ہے ۔  قرآنِ کریم کو نذر آتش کرنے کے بعد اب سویڈن  ہم سے نیٹو کی رکنیت کے بارے میں حمایت کرنے کی ہرگز توقع نہ رکھے۔  ترکیہ نے اب یہ دروازہ بند کردیا ہے کیونکہ  سویڈن  کو اب اپنے   تحفظ کے لیے  نیٹو کی نہیں ان  دہشت گردوں  اور اسلام دشمن عناصر کی ضرورت ہے ۔ ان اسلام دشمن عناصر کی موجودگی میں سویڈن کو اب ترکیہ سے   کسی قسم کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔  ۔ ہمارے لیے  سب سے اہم مذہب اسلام، اس کی تعلیمات  اور پوری دنیا کے  لیے ہدایت کی کتاب  قرآن کریم ہے  اس کے بعد ہی ہم کسی دیگر موضوع کو اہمیت دیتے ہیں۔   

    صدر رجب طیب ایردوان

    صدر ایردوان نے کہا کہ اس مہذب ،  جدید ڈیموکریسی  کی دنیا میں  انسانی حقوق اور آزادیوں کی ایک بہت ہی سادہ تعریف  کی گئی ہے۔  فرد کے حقوق اور آزادیاں صرف وہاں تک  جائز  ہیں   جہاں  سے  دوسرے لوگوں کے حقوق اور آزادی شروع ہوتی ہے۔ کسی فرد کو مقدس ہستیوں یا مقدس کتابوں  کی توہین کرنے کو آزادی نہیں کہا جاسکتا ۔ یہ جہالت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    صدر ایردوان نے کہا کہ  جب ہم  کسی کو کچھ سمجھاتے ہیں تو  ایمانداری سے سمجھاتے ہیں اور ان کو ان ہی کے مفاد میں اس قسم کی کاروائیوں کی اجازت نہ دینے  کی تلقین کرتے ہیں ۔  جب  کوئی دیگر شخص ہماری اور ہمارے مذہب کا احترام نہیں کرے گا تو  تو ہم بھی جواب دینا جانتے ہیں۔  سویڈش انتظامیہ کو اب  ہم سے  حقوق اور آزادیوں کے بارے میں  بات چیت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔  اگر آپ  واقعی حقوق اور آزادیوں کا اتنا ہی  احترام کرتے ہیں تو آپ  کو مسلمانوں کے مذہبی عقائد کا  بھی احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ یہ احترام نہیں  کریں گے تو  پھر ہم بھی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں آپ کی ذرہ بھر پروا نہیں کریں گے۔اس لیے اب سویڈن کو ترکیہ سے نیٹو کی رکنیت کی حمایت کرنے کی ہرگز توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ترکیہ اس وقت تک  سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے اپنے  دروازےبند رکھے گا جب تک سویڈن اس قسم  بے ہودہ  ، بدصورت  اور گری ہوئی حرکات  کو روکنے سے باز نہیں آجاتا ۔

     

     

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    ترکیہ کاسویڈن میں قرآن کریم نذرِ آتش کے واقعے پر شدید رد عمل، سویڈن کےوزیردفاع کوترکیہ آنےسےروک دیا

    پاکستان سمیت عالمِ اسلام میں شدید احتجاج جاری

    Next Article

    جرمن جریدےسٹرن(Stern)کاصدر ایردوان سےمتعلق تضحیک آمیزسرورق:آتش زن(Arsonist)ایردوان

    جریدےکےلغوالفاظ نےترک باشندوں کوجھنجھوڑکررکھدیا

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.