Close Menu
Tr-Urdu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Tr-Urdu
    Subscribe
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    Tr-Urdu
    You are at:Home»ترکیہ»جرمن جریدےسٹرن(Stern)کاصدر ایردوان سےمتعلق تضحیک آمیزسرورق:آتش زن(Arsonist)ایردوانجریدےکےلغوالفاظ نےترک باشندوں کوجھنجھوڑکررکھدیا
    ترکیہ

    جرمن جریدےسٹرن(Stern)کاصدر ایردوان سےمتعلق تضحیک آمیزسرورق:آتش زن(Arsonist)ایردوان

    جریدےکےلغوالفاظ نےترک باشندوں کوجھنجھوڑکررکھدیا

    ڈاکٹر فرقان حمیدBy ڈاکٹر فرقان حمید26جنوری , 2023Updated:26جنوری , 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    جرمن جریدئے سٹرن پر صدر ایردوان
    پوسٹ شئیر کریں
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مغربی  میڈیا ان دونوں  صدر ایردوان کے خلاف اپنی مہم کو پورے زوروں پر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سب سے پہلے دی اکانومسٹ پھر  بلومبرگ  اور اس کے بعد اب  جرمن جریدے  سٹرن  نے ترکیہ  میں  ماہ مئی  کے عام انتخابات سے قبل اپنے دل کی  بھڑاس  نکالنے  کی کوشش کی ہے۔   جریدے نے  ترکیہ کے  انتخابات کے بارے میں اپنے تجزیے میں تضحیک آمیز تاثرات کا استعمال کیا ہے ۔  جریدے نے  صدر ایردوان کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے بارے میں    Arsonist  کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے  اسے اپنے سرورق پر شائع کیا ہے۔

    صدر رجب ایردوان

    دوسری جانب جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے ترجمان   عمر چیلک نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی میڈیا نے بڑے منظم طریقے سے  صدر ایردوان   کے خلاف سیاہ پروپیگنڈا کے خلاف  مہم شروع کرکھی ہے۔

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے بعد اب جرمن سٹرن میگزین نے بھی صدر ایردوان  سے متعلق   متنازع سرورق  کو اپنے قارئین کو پیش کیا ہے۔

    جرمن میگزین نے ترکیہ میں  ماہ مئی کے عام انتخابات  کے بارے میں اپنے تجزیے میں تضحیک آمیز  تاثرات کو  استعمال کیا۔

    اسٹرن میگزین نے  اپنے قارئین کے  سامنے سرورق پر Arsonist Erdoğanکے الفاظ استعمال کرتے ہوئے  ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  صدر ایردوان  اقتدار میں رہنے کے لیے بے ایمانی  اور ہر حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

    میگزین نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان   صدر  پوتن ،  یوکرین  اور مغرب کے ساتھ تو   مذاکرات کرتا  دکھائی دیتا ہے  لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ نیٹو میں ویٹو استعما ل کرتے ہوئے ، نیٹو کو نیچا دکھانے اور  نئے اراکین  کی راہ  کو مسدود کرنے  کے ساتھ ساتھ  شام میں جنگ  کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    اسٹرن میگزن نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان بین الاقوامی اسٹیج پر تو نمودار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن  ان کو اپنے ہی گھر میں  ر اقتدار  جاری رکھنے کے لیے  انتھک جدوجہد کرنی  پڑ رہی ہے۔

    یورپی یونین اور صدر ایردوان

    کیا ایردوان شکست قبول کرسکتے ہیں؟ ان کے اتحادی  نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین  فوج اور پولیس میں اتنی بھاری تعداد میں جگہ بناچکے ہیں کہ اگر ایردوان  انتخابات میں  عوامی اکثریت حاصل نہیں کر پاتے تو  وہ اس کے باوجود برسر اقتدار رہ سکتے ہیں۔

    سویڈن  میں  قرآنِ پاک  کے اسکینڈل   کے بعد  سویڈن کے نیٹو کی رکنیت کے دروازے بند کرنے   پر بلومبرگ  نے “شدید ردِ عمل کا باعث بننے والی ایک  تجویز  پیش کی تھی ۔ بلومبرگ نے ” نیٹو  کی توسیع میں ایردوان  کے تاخری حربوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کے زیر عنوان خبر  میں بلومبرگ نے  سویڈن اور فن لینڈ  کو نیٹو کی رکنیت کی راہ میں رکاوٹ بننے پر ترکیہ کو  “ضدی  ملک” قرار دیا تھا۔ بلومبرگ نے لکھا ہے کہ صدر ایردوان ملک میں انتخابات سے قبل قومیت پسند  ترک باشندوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصرف ہیں۔ ترکیہ کی ضد کی وجہ سے یورپ کی سلامتی داو پر لگی ہوئی ہے۔  

    نیٹو رہنماؤں کو ایردوان پر دباؤ ڈالنا چاہیے

    ترکیہ کی جانب سے  سویڈن سے ان کے دہشت گردوں کے حوالے کیے جانے کے معاملے کو  دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات    کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے اور اسے نیٹو کے عمل میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔  بلومبرگ نے نیٹو رہنما وں سے   18 مئی سے پہلے دونوں ممالک کی رکنیت کی منظوری کے لی صدر ایردوان پر  دباو ڈالنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایردوان کو نیٹو اجلاسوں سے خارج کیا جانا چاہیے

    اگر ایردوان اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں تو امریکی کانگرس کو  ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کو  روکنے کی اپیل کرتے ہوئے  ترکیہ کو فوجی مشقوں سے دور رکھنے ، ایردوان کو نیٹو کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے  حتیٰ کی  ترکیہ  کو نیٹو  سے نکال باہر کرنے کی تجویز ٹیبل پر ہونی چاہیے۔  

     

    وہ ملک جس نے اتحاد کو نقصان پہنچایا وہ اتحاد نہیں ہے

    پوسٹ کا اختتام اس بیان کے ساتھ ہوا ہے  ‘پیغام واضح ہونا چاہیے: اتحاد کا رکن جو جان بوجھ کر گروپ کی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے وہ کبھی  اتحاد میں نہیں ہونا چاہیے۔

     

     

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article

    صدرایردوان کاسویڈن میں قرآن کریم کےنذرِآتش پرسخت اقدام،سویڈن کی نیٹو رکنیت کے دروازےبند

    سویڈن اب اپناتحفظ ان اسلام دشمن عناصر سے کروائے

    Next Article

    ملت اتحادنےصدرایردوان کےقانونی طورپرصدارتی انتخابات کااہل نہ ہونےکی قانونی جنگ کا آغاز کردیا

    شکست کو سامنےدیکھ کریہ اتحاد بوکھلاگیاہے:صدر ایردوان

    ڈاکٹر فرقان حمید

    Related Posts

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    21جنوری , 2026

    Comments are closed.

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    ٹیگز
    #اسرائیل #حقان فیدان #حماس #سیاحت #غزہ #فلسطین آئی ٹی استنبول اسلام آباد افراطِ زر الیکشن 2024 انتخابات انقرہ اپوزیشن ایردوان بھونچال بیسٹ ماڈل آف ترکیہ ترقی ترک صدی ترک میڈیا ترکیہ تعلیم حزبِ اختلاف دنیا دہماکہ دی اکانومسٹ روس سلائِڈر سلائیڈر--- شہباز شریف صدر ایردوان صدر ایردوان، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان، ترکیہ عدلیہ عمران خان فیچرڈ قاتلانہ حملہ لانگ مارچ مغربی میڈیا ملت اتحاد وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف، صدر ایردوان، پاکستان، امداد پاکستان پاک فوج یورپ
    • Facebook
    • Twitter
    • Instagram
    اہم خبریں

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل(D8)سہیل محمود کی استنبول میں بحیرۂ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے سیکرٹری جنرل اور رومانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ، جنابِ عالی سفیر لازر کومانسکو سے ملاقات

    ترکیہ اسکالرشپس: دنیا کی جامع ترین ( fully funded)اسکالرشپس، آن لائن درخواستوں کا طوفان، ویب سائٹ کو کریش کے خدشات

    کیٹگریز
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • ترکیہ
    • تعلیم
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • ویڈیو
    مقبول پوسٹس

    او ٹی ایس اور ڈی-8 کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق سیکریٹری جنرلز کی ملاقات، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر زور

    29جنوری , 2026

    بورڈ آف پیس،کیا پاکستان کے لیے کٹھن امتحان ہے؟ کیا ترکیہ ، مشرقِ وسطی ، سُپر قوتوں اور یورپی رہنماؤں کی عدم شرکت سےبورڈ آف پیس کو گہن لگ گیا ہے ؟

    26جنوری , 2026
    Tr-Urdu All Rights Reserved © 2022
    • صفحہ اول
    • ترکیہ
    • پاکستان
    • پاکستان کمیونٹی
    • کالم اور مضامین
    • میگزین
    • تعلیم
    • ویڈیو
    • دلچسپ حقائق
    • دنیا

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.